محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہوں ۔ شدید گرمی میں ایک ماہ کرکٹ کھیلتا رہا جس سے لُو لگ گئی ہاتھوں پائوں سےگرمی نکلتی، معدہ خراب ہوگیا پانی کی کمی واقعہ ہوگئی ۔ پیشاب بھی پیلا زرد آنا شروع ہوگیا۔ ہسپتال میں داخل کیا گیا تین بوتل گلوکوز دیگر انجکشن کے ساتھ لگائی گئیں۔جس سے کافی طبیعت سنبھل گئی لیکن معدہ اور ہاتھوں سے نکلنے والی جلن نہیں جارہی تھی۔ اس کے لیے والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تمہیں دیسی دوائی کھاناہوگی اس سے ہی تمہیں فائدہ ہوگا۔میں نے کہا ٹھیک ہے میں کھا لوں گا آپ لادیں۔ اگلے روز والد صاحب ٹھندی مراد نام کی تین ڈبی لے آئے اور مجھ سے کہنے لگے باقاعدگی سے یہ دوائی کھانا اور ہر پانچ گھنٹے بعد یہ دوائی لینی ہے تب ہی تمہیں افاقہ ہوگا۔ میں نے ان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ہر پانچ گھنٹے بعد ٹھنڈی مراد کھانا شروع کردی دو ڈبی ختم ہونے پر میری حالت کافی بہتر تھی۔ ہاتھ اور پائوں سے نکلنے والی گرمی ختم ہوگئی تھی معدہ بھی ٹھیک ہورہا تھا پہلے بھوک تو لگتی ہی نہیں تھی اب بہت زیادہ لگتی ہے ہر گھنٹے بعد کچھ نہ کچھ کھانے کو دل کرتاہے۔ جب میں مکمل صحت یاب ہوگیا تو میں نے والد صاحب سے کہا کہ میرے ایک اور دوست کو بھی یہی مسئلہ ہے تو انہوں نے کہا اس کو بھی عبقری دواخانے کی ٹھنڈی مراد استعمال کروائوں ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا میں نے دوست کو بھی عبقری دواخانے کا ایڈریس دیدیا ہے۔ (ہارون، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں