Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا خوشحالی نے دروازے پر دستک دیدی

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میرا تعلق تقریباً تین سال سے ہے لیکن میں کبھی تسبیح خانے نہیں آیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ سے میرے کاروباری حالات یکدم خراب ہو گئے جس کی مجھے اتنی ٹینشن ہوئی کہ میری صحت بھی خراب ہوگئی۔ عبقری شمارے میں اسم اعظم کے روحانی دم کی تاریخ پڑھی اس دن میں پہلی بار لاہور تسبیح خانے صبح سویرے آیا یہاں آکر ایک عجیب سا روحانی سکون میسر آیا۔پھر میں نے آپ سے اسم اعظم کا دم کروایا تو ایسا لگا سر اور کندھوں پر ایک عجیب سا بوجھ تھا جو اُتر گیا ہو۔ پھر دوسرے ماہ میں اپنی فیملی کو ساتھ لایا اور تمام بچوں ا ور اپنی اہلیہ کو دم کروایا جس سے ان کی بھی چھوٹی موٹی بیماریاں دور ہوگئیں۔ اہلیہ نے مجھ سے کہا کہ میں نے آج تک اتنی سکون والی جگہ نہیں دیکھی یہاں ایک روحانی سکون میسر ہوا ہے اور دل کرتا ہے ہر وقت وظائف اور نوافل میں مشغول رہوں۔میرا جو کاروبار کا مسئلہ تھا اسم اعظم کی برکت سے وہ بھی ٹھیک ہورہا ہے۔ میں قرضے کے نیچے دب گیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے آدھے سے زائد قرض سے نجات دلوا دی ہے۔ خوشحالی نے پھر سے میرے دروازے پر دستک دیدی ہے۔ (محمد افضال احمد، گجرات)

20جون 2021 ء بروز اتوار نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ لاہورمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔

تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھنوں اور کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 667 reviews.