محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 45 سال ہے اور میں کپڑے سلائی کرتا ہوں۔ نظر لگا کر سلائی کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے میری نظر کافی کمزور ہوگئی تھی اور مجھے عینک بھی بڑے نمبر کی لگی ہوئی تھی ۔ عید کے سیزن میں کافی سوٹ سلائی کیے جس سے آنکھوںمیں جلن اور دھندلاپن آنا شروع ہوگیا۔ میں رات کو سوتے وقت آنکھوں میں انگریزی ڈراپر ڈال کر سوتا تھا جس سے کچھ سکون میسر آہی جاتا تھا ۔ ایک دن میری دکان پر ایک گاہک آیا جس کا ابھی سوٹ سلائی نہیں کیا ہوا تھا میں نے اس کو کہا کہ آپ کل شام کو آکر اپنے سوٹ لے جانا ۔ اس جوان نے مجھے کام کرتا دیکھا تو کہنے لگا بھائی صاحب اتنی نظر لگا کر کام کررہے ہو اس سے تو آپ کی نظر اور خراب ہو جائے گی۔ میں نے اس سے کہا کہ کیا کروں ؟بچوں کے لیے روٹی بھی تو کمانی ہے‘ اس نے کہا میرے پاس اس کا حل ہے اگر آپ استعمال کریں تو میں گارنٹی دیتا ہوں آپ کی عینک اُتر جائے گی ۔ میں نے کہا وہ کرشماتی چیز لا دو ۔ اگلے روز جب وہ کپڑے لینے آیا تو اس نے ’’عینک توڑ‘‘ کے نام سے ایک ڈراپر دیا اور اس پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور کہا اگر ختم ہو جائے تو عبقری دواخانے فون کرکے منگوا لینا میں نے تقریباً تین ڈراپر استعمال کیے میری نظر تیز ہوئی اور عینک اُتر گئی اب جب کبھی باریکی کا کام ہو تو میں عینک لگاتا ہوں ورنہ بغیر عینک کے کام کرتا ہوں۔ (محمد حفیظ، قصور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں