(حاجی محمد اقرار خاں، شجاع آباد)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں 2009 سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں رسالے میں وظائف بہت اچھے ہوتے ہیں اور ٹوٹکے تو بہت ہی لاجواب ہوتے ہیں۔ میں بلڈپریشر کا مریض بن گیا تھا، ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ روزانہ ایک گولی بلڈپریشر کی کھائو۔ میں نے عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ پڑھا کہ جو بلڈپریشر کا مریض ہو وہ چالیس دن ایک گلاس پانی میں شہد کا ایک چمچ اور ایک لیموں نچوڑ کر پیئے تو ٹھیک ہو جائے گا میں نے دو ماہ یہ ٹوٹکہ استعمال کیا الحمدللہ اب میں ٹھیک ہوں۔
نزلہ ، زکام ، کھانسی قہوہ پینے سے دور
نزلہ زکام کھانسی کے لیے ادرک کا قہوہ بناکر اس میں شہد کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے ۔
تین ہفتوں سے لگی ہچکی دس قطروں سے ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا 2018 ء میں کمر کا آپریشن ہوا کھانے کے لیے ادویات بہت زیادہ تھی۔ ان ادویات کے استعمال سے مجھے ہچکی لگ گئی جو تقریباً تین ہفتے تک جاری رہی۔ اس دوران متعدد ٹوٹکے اور طریقے استعمال کیے پر ہچکی ختم نہیں ہوئی۔ ایک دن میں نےچائے میں کراماتی تیل کے دس قطرے ڈالے اور پی گیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی وقت میری ہچکی رک گئی۔ اس لیے میرا قارئین کو مشورہ ہے جب بھی ہچکی لگ جائے تو چائے میں ’’کراماتی تیل‘‘ کے دس قطرے ڈال کر پینے سے ان شاء اللہ ہچکی رک جاتی ہے۔ (سید زاہد اللہ شاہ، پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں