Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیمار گائے کے کان کھینچے اور وہ صحت مند ہوگئی! انوکھا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ کام کرنے کو نہیں مل رہا تھا، میرے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ مویشیوں کا کام شروع کرو، اس میں بہت برکت اور منافع بھی ہے۔ میں نے ریٹائرمنٹ کی ساری رقم سے گائے بھینسیں خرید لیں اور زرعی زمین کو باڑے کی شکل دے کر اس میں تمام جانورو ں کو رکھا ان کی دیکھ بھال شروع کی۔ مجھے پہلے پہلے بہت سی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا، آئے دن مویشیوں کا ڈاکٹر میرے باڑے میں ہوتا تھا کوئی نہ کوئی گائے یا بھینس بیمار ہو جاتی خصوصاً سردیوں میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میری بہت ہی قیمتی گائے ایک دن جب میں صبح اس کو چارہ ڈالنے گیا تو وہ اٹھ نہیں پارہی تھی اس کی ٹانگیں کام کرنا چھوڑ گئیںمیں پریشان ہوگیا۔ میں نے دوست کو فون کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا اس نے مجھے کہا کہ اس کو اُونٹ کی ہڈی کا چورا کھلائو۔ طریقہ یہ تھا کہ اُونٹ کی ہڈی کو جلا کرراکھ بنانی ہیں اور اس کو مکھن کے ساتھ دینا ہے میں نے دو ٹائم دیا لیکن کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ پھر میرے ذہن میں آیا کہ گائوں کے اندر بھی ایک باڑہ ہےکیوں نہ میں اس کے مالک سے مشورہ کروں۔ میں دوپہر کے وقت گیا اور ان سے ملاقات کی اور اپنی پریشانی بیان کی اس نے کہاکہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اکثر ایسا ہو جاتا ہے۔ تم ایسا کرو پنساری سے ثناءمکی نام کی ایک بوٹی ملتی ہے وہ سو روپے کی لے لو اس کو چار حصوں میں تقسیم کرو اور اس طرح ایک حصے کو ابال کر ٹھنڈا کرکے گائے کو پلادو ان شاء اللہ دو دن کے اندر اندر تمہاری گائے ٹھیک ہو جائے گی۔ میں نے ان کے بتائے ہوئے ٹوٹکہ پر عمل کیا اور واقعی دو دن میں میری گائے بالکل ٹھیک اور چلنا پھرنا شروع ہوگئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مجھے دو اور ٹوٹکے بتائے کہ:
گائے، بھینس یا بکری جیر نہ پھینکتی ہو!
جو گائے ، بھینس یا بکری بچہ دینے کے بعد جیر نہ پھینکےاس کو جننے کے ایک گھنٹہ بعد آم کے پتے تھوڑے سے کھلا دیں جلدجیر نکال دے گی۔
جانور کا پیٹ پھول جائے تو!
تیسرا ٹوٹکہ یہ دیا کہ جس جانور کا پیٹ پھول جائے اس کے ایک کان کو دو منٹ کھینچیں اسی طرح بعد میں دوسرے کان کو کھینچیں تھوڑی دیر میں پیٹ پھولا ختم ہو جائے گا۔میں نے یہ ٹوٹکے آزمائے اور ہمیشہ فائدہ پایا۔ (عبدالغفار، کوٹ ادو)

کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی، جانوروں اور فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سناہو، یا آپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھر میں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

جانور شفاء: سالہا سال کے مسلسل تجربات کے بعد عبقری کی جانور شفاء جانوروں کیلئے اور ان کی تمام بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔ جانور کو موٹا تازہ صحت مند، سدا بہار رکھنے کیلئے جانور شفاء مویشی پال حضرات کیلئے بہت ضروری ہے۔ 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 630 reviews.