Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے بالوں کے گرنے کا سب سے بڑا سبب

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(ڈاکٹر ایچ کے باکھرو)

اگرچہ بال زندگی کے لیے ضروری نہیں ہیں لیکن یہ چہر ے کی خوبصورتی میں یقیناً اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جب یہ گرنے لگتے ہیں یا چھدرے ہو جاتے ہیں تو مرد ہو یا عورت اس کے لیے ایک تشویش کا سبب بن جاتے ہیں۔ خواتین تو اپنی کنگھی یا برش میں اترتے ہوئے بالوں کو دیکھ کر انتہائی پریشان ہو جاتی ہیں۔ بال جلد میں پائی جانے والی ایک چھوٹی سی تھیلی میں پیدا ہوتا ہے، اس تھیلی کو فولیکل میں کچھ مخصوص قسم کے امینوایسڈ کیراٹن مادے میں تبدیل ہوکر بال کو جنم دیتے ہیں۔ کیراٹن نامی پروٹین ہی بالوں کی شرح پیدائش کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ پندرہ سے تیس سال کی خواتین میں بالوں کی شرح نمو 1.2 سینٹی میٹر ماہانہ ہوتی ہے۔ بال گرنے کا سب سے اہم سبب نامناسب غذائیت ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات کسی ایک غذائی جزو کی کمی بالوں کے گرنے کی وجہ بن جاتی ہے۔ جن افراد میں وٹامن بی(6) کی کمی ہوتی ہے، ان کے بال گرنے لگتے ہیں اور جن لوگوں میں فولک ایسڈ کی کمی ہوتی ہے وہ پوری طرح گنجے ہو جاتے ہیں۔ اگر ان وٹامنز کا وافر استعمال جاری رہے تو بال معمول کے مطابق اُگتے رہتے ہیں۔ بال گرنے کے دیگر اسباب میں دبائو یعنی پریشانی، اضطراب، اچانک صدمہ، عمومی کمزوری (طویل یا شدید علالت کی وجہ سے جن میں ٹائیفائیڈ، آتشک، پرانا نزلہ و زکام اور خون کی کمی شامل ہے) اس کے علاوہ سر کی میل کچیل جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے ، موروثی اثرات قرار دیئے جاتے ہیں۔

 لیموں کے بیج اور کالی مرچ! گنجے پن کا شرطیہ علاج

سر کی مالش:گرتے بالوں کے علاج اور روک تھام کے موثر گھریلو اقدامات میں سے ایک سر کے بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد سر پر انگلیوں سے مناسب شدت کے ساتھ مساج ہے۔ سختی سے کیا جانے والا یہ مساج اس وقت تک جاری رکھیں جب تک سر کی جلد پر انگلیوں کی رگڑ سے گرمی محسوس ہونے لگے۔ یہ رگڑائی چکنائی پیدا کرنے والے غدودوں کو متحرک و فعال کردے گی۔ متاثرہ حصہ میں خون کی گردش میں بہتری آجائے گی اور صحت مند بال اگنے لگیں گے۔آملہ کا تیل:آملہ کے خشک ٹکڑے ناریل کے تیل میں ابال لیے جائیں تو یہ تیل بالوں کو افزائش کے لیے عمدہ ٹانک بن جاتا ہے۔ ایک جیسی مقدار میں تازہ آملہ کارس اور لیموں کا رس ملا کر شیمپو کے طور پر استعمال کیا جائے تو گرتے بالوں سے تحفظ ملتا ہے اور بالوں کی افزائش تیز ہو جاتی ہے۔
سلاد پتے:گرتے بالوں سے تحفظ کے لیے سلاد پتوں کا استعمال بھی بہت موثر ہے۔ پالک اور سلاد پتوں کا جوس اگر آدھا لٹر روزانہ لیا جائے تو بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔
نیم کے پتے:نیم کے پتے بھی گرتے بالوںکا موثر لاج ہے۔ اگر بال گرتے ہوں یا نئے بال اُگنا بند ہو جائیں تو نیم کے پتوں کو ابال کر اس سے سر دھویا جائے۔ اس معمول سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں اور ان کی سیاہی میں استحکام آجاتا ہے۔ یہ پانی بالوں کو لمبا کرنے کے علاوہ سر کی جوئیں بھی مارتا ہے۔
رائی کا تیل اور مہندی کے پتے:رائی کے تیل میں مہندی کے پتے ابال کر استعمال کرنا بھی بالوں کے مسائل حل کرتا ہے۔ 250 ملی لٹر رائی کا تیل کسی ٹین کے برتن میں ابالیں۔ اس میں 60 گرام کے قریب مہندی کے پتے ڈالیں اور اس وقت تک گرم کریں جب تک یہ جل نہ جائیں۔ اب اس تیل کو کپڑے سے چھان کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ سر پر اس تیل کا باقاعدہ مساج وافر مقدار میں بال پیدا کرتا ہے۔
لیموں کے بیج اور کالی مرچ:جزوی گنجے پن کے لیے متعدد موثر گھریلو نسخوں میں سے ایک بڑے لیموں کے بیجوں کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال ہے، ان دونوں کو پیس کر باریک پیسٹ تیار کرلیا جاتا ہے۔ اس پیسٹ کو جزوی گنجے پن پر لگایا جائے تو معمولی سی خراش پیدا کرتا ہے لیکن یہ متاثرہ حصہ خون کی گردش بڑھا دیتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ پیسٹ چند ہفتوں تک دن میں دو بار لگائیں۔
ملٹھی:ملٹھی کے ٹکڑوں کو دودھ میں پیس کر اور چٹکی بھر زعفران ملا کرپیسٹ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ پیسٹ بھی جزوی گنجے پن کا موثر علاج ہے۔ اسے گنجے حصوں پر رات کو سونے سے پہلے لگانا چاہیے۔
ارہر:ارہر کو باریک پیس کر پانی کے ساتھ لیپ (پیسٹ) بنا لیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال جزوی گنجے پن میں موثر نتائج دیتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 622 reviews.