(سیمی اعوان، اوکاڑہ کینٹ)
خواتین کو اپنے حسن و دلکشی کا احساس بہت پرانے وقتوں سے ہے۔ وہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں۔ زمانہ قدیم میں حسن و دلکشی کے نکھار کے لیے قدرتی مصنوعات پر بھروسہ کیا جاتا تھا جبکہ آج کل زیادہ تر خواتین قدرت کی بنائی ہوئی ان نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی بجائے بیوٹی پارلروں کا رخ کرتی ہیں۔ جہاں ہزاروں روپے برباد ہونے کے بعد بھی زیادہ اچھے نتائج سامنے نہیں آتے۔ اس میں شک نہیں کہ چند ایک جدید طریقہ علاج ایسے ہیں جن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں مگر جہاں تک ہوسکے، چہرے کو میک اپ سے خوبصورت بنانے کی بجائے قدرتی طریقوں سے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے، جس میں سب سے پہلی اچھی صحت کا ہونا لازمی ہے۔ اچھی صحت ہی دلکش چہرے کا باعث بنتی ہے۔ چونکہ ہمارے ملک میں گرمی بہت پڑتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا جائے جو کہ ہماری جلد کی خوبصورتی میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک عام انسان کو دن بھر میں تیرہ سے چودہ گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی جہاں پیاس بجھاتا ہے وہاں رنگت نکھارنے کا باعث بھی بنتا ہے۔ پانی جسم کی اندرونی صفائی کا باعث ہے۔ جس کا اثر بیرونی طور پر بھی نظر آتا ہے، اس کے علاوہ مناسب آرام کا اہتمام کریں۔ ایک صحت مند انسا ن کو آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنی چاہیے۔ اس کے لیے رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں اور صبح سویرے جلدی بیدار ہوں۔ اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں شامل کریں جو کہ خون پیدا کرنے کا باعث بنیں گی۔ صحت مند اور خوبصورت جلد کےلیے ہمیں متوازن خوراک لینی چاہیے۔ متوازن غذا میں پروٹین، چنائی، نشاستہ، معدنیات اور پانی شامل ہے۔ غذا میں چکنائی کا حصہ ہمیں سب سے کم لینا چاہیے ، اناج زیادہ کھانے چاہیے اور اپنے دن بھر کے کاموں کے مطابق کیلوریز لینی چاہیے۔ وٹامن ای ایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ ہے جو نہ صرف کینسر سے بچاتا ہے بلکہ قلبی امراض اور جلد کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔اگر آپ اپنی عمر سے کم دکھائی دینا چاہتی ہیں تو آپ کو وٹامن ای لینا چاہیے جو کہ سبزیوں اور پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں