یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کردیئے گئے ہیں، کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
قارئین! حضرت جی کے درس، موبائل (میموری کارڈ)، نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں، انوکھی بات یہ ہے کہ چونکہ درس کے ساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہو جاتی ہیؒ، آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں، روز سنیں، آپ کے گھر، گاڑی میں ہر وقت درس ہو۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو درازی ‘ عافیت اور خوشحالی والی زندگی عطا کرے اور قیامت تک تسبیح خانہ آباد و شاد رہے۔ ہم جیسے گناہگاروں کیلئے ہمیشہ زندگی بدلنے کا ذریعہ بنتا رہے اور اللہ پاک آپ کی نسلیں آباد و شاد رکھے اور برکت کے خزانے عطا کرے۔ آمین۔
میں نے ایک اسلامی گھرانے میں آنکھ کھولی، قرآن مجید نماز پڑھنا سختی کے ساتھ تھا ہوش سنبھالتے ہی نماز کی پابندی شروع کی قرآن پڑھا لیکن عمر اور وقت کے ساتھ ساتھ میرا غلط سوسائٹی میں اٹھنا بیٹھنا شروع ہوگیا اس طرح زندگی گزرتی گئی۔گانے، فلمیں، ڈرامے دیکھنا شروع ہوگیا اور گناہوں کی دلدل میں پھنستا گیا۔ ہم جام پور میں رہتے تھے پھر والد صاحب کا تبادلہ اسلام آبا ہوگیا 2009 میں ہم اسلام آباد آئے یہاں آکر شروع میں نماز پنجگانہ پڑھتا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی میرے ہاتھ میں موبائل آگیا اور پھرانٹر نیٹ کا غلط استعمال شروع کردیا۔ زندگی میں سوائے گناہوں کے کچھ نہ تھا ۔ میٹرک کے بعد کالج گیا پہلا سال تو ٹھیک گزرا، دوسرے سال میں کلاس روم میں ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی پھر تو ساری رات اس سے فون پر باتیں اور دن کو کالج، پھر ملنا جلنا شروع ہوگیا مجھے وہ پسند نہیں تھی میں صرف وقت گزار رہا تھا لیکن لڑکی سنجیدہ ہوگئی میں نے اس سے دوستی توڑنے کا فیصلہ کیا تو اس نے کہا اگر ایسا کیا تو میں خودکشی کرلوں گی۔ پھر میں نے اس سے آہستہ آہستہ باتیں کرنا کم کردی وہ روتی تھی کہ تم مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے۔میں اس کے علاوہ بھی دو لڑکیوں سے بات کرتا تھا اس لیے اس کو وقت کم دیتا تھا۔ پھر میں نے سگریٹ پینے شروع کردیئے ، تھیٹر دیکھنے جانا، رنگین زندگی تھی۔ایک روز صبح میں ناشتہ کے لیے اٹھا تو میز پر عبقری رسالہ پڑا ہوا تھا ،میں نے دیکھا دو صفحات پڑھے اور رکھ دیا۔ کچھ دن بعد گھر میں ایک لیپ ٹاپ پڑا تھا اس کو کسی کام کے سلسلہ میں آن کیا تو لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر آپ کا درس پڑا تھا میں نے امی سے کہا کہ یہ درس آپ نے رکھا انہوں نے کہا ہاں میں نے کاپی کروایا ہے اس کو ڈیلیڈ مت کرنا بلکہ تم بھی سنا کرو۔ میں نے ہیڈفری لگائی اور درس سننے لگا درس سنتے سنتے دو گھنٹے گزر گئے مجھے پتہ ہی نہ چلا ۔آہستہ آہستہ میں آپ کے درس سننا شروع ہوا تو مجھے پتہ چلا کہ میں نے جو زندگی گزاری ہے اور گزار رہا ہو یہ سب گناہوں بھری زندگی ہے۔ میں اللہ کے حضور سجدے میں گر کر بہت رویا اور گناہوں کی بخشش طلب کی۔تہجد پڑھتا اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا، نفلی اعتکاف اور تسبیحات کرتا جو آپ کی روحانی کلاس میں سنی تھیں۔ تقریباً آٹھ ماہ کے اندر اندر میں بالکل بدل گیا مزاج میں نرمی ، پیار محبت سے ہر کسی سے اخلاق آداب کے ساتھ بات کرنا سب کہتے یہ بدل گیا ہے اور میں اپنے آپ کو کہتا ہوں تمہیں عبقری نے بدل دیا ہے۔(پوشیدہ‘سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں