Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو سے تڑپتے سلگتےخط اور علاج،روحانی بیماریوں کا روحانی علاج،کالے جادو سے ڈسی دکھ بھری کہانیاں

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں ۔

بیٹی کو بولنے میں مسئلہ اور پریوں کا سایہ ہے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی جس کی عمر 32 سال ہے اسے پیدائشی سننے اور بولنے کا مسئلہ ہے بہت علاج کروایا ۔ بولتی ہے تو بہت مختصر بولتی ہے الفاظ ٹھیک سے ادا نہیں کرسکتی۔ ایک اللہ والے نے بتایا کہ اس پر پریوں کا سایہ ہے اسی وجہ سے اس کو بولنے میں دقت ہے اور اس کی شادی نہ ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔ مہربانی فرمائیں مجھے کوئی وظیفہ دیں ۔ (ز۔لاہور)
جواب:اَحْدَرْ سَصْطَحْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔ جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔

 پانچ بیٹیاں ہیں بیٹے کی خواہش ہے!

 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے میری پانچ بیٹیاں ہیں بیٹے کی خواہش ہے میں نے کافی تعویذ ، وظائف اور ادویات بھی استعمال کیں لیکن پھر بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی جس وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ خدارا مجھے کوئی حل بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھےبیٹے سے نوازے۔(زوجہ منظور، پوشیدہ)

جواب: خاص دنوں سے فارغ ہونے کے بعد کچھ صدقہ دیں۔ سورۃ توبہ ایک مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ۔ 2 ہر نماز کے بعد ایک تسبیح رَبِّ لَا تَذَرْنِیۡ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ انشاء اللہ عزوجل بیٹا پیدا ہوگا۔تین بادام کی گریاں ٹوٹی ہوئی نہ ہوں‘ 30 تسبیح یَاجَبَّارُبعد نماز عشا پڑھ کر گریوں پر پھونک ماریں۔ دو بادام کی گریاں اپنے خاوند کو کھلائیں اور ایک بادام کی گری خود کھائیں۔ یہ کورس گیارہ دن کا ہے۔ اللہ تعالیٰ کےفضل کرم سے اولاد نرینہ ہوگی۔

بھائی نشے میں مبتلا ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دو بھائیوں کی تین جگہ رشتہ ہوکر ٹوٹ گیا ہے مسئلہ یہ ہے کہ میرے دونوں بھائی چرس کا نشہ کرتے ہیں بھائی اچھا خاصا کماتے ہیں پر نشہ نہیں چھوڑتے ‘ مجھے کچھ بتائیے میں پرھوں۔(سونیا دین محمد، پوشیدہ)
جواب: نشہ کا عادی شخص جب رات گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر سورة المائدہ کی آیت 90 یَااَیُّھَاالَّذِینَ اٰمَنُوا اِنَّمَا الخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُوَ الْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ(المائدہ:90) ایک مرتبہ اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو۔ چالیس روز کے اس عمل سے انشاءاللہ عادت بد سے نجات مل جاتی ہے اور اس کے ساتھ دن رات میں جب بھی اور جتنی مرتبہ پانی پئیں اس پر تین مرتبہ قُلْنَا یٰنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلَاماً۔ (الانبیاء:69) پڑھ کر دم کر کے پئیں۔

ذہنی توازن ٹھیک نہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک ہمسائے کافی عمر کے ہیں جو سکول ٹیچر تھے انہیں پنشن کے پیسے ملے جو کہ ان کے ایک سکول ٹیچر نے بہلا پھسلا کر خالی چیک پر سائن کروالیے اور چودہ لاکھ روپے کیش کروالیے اور جب ماسٹر کو علم ہوا تو ان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا اب وہ ہر روتے رہتے ہیں ان کیلئے دعا کریں اور مسئلے کا حل بتا دیں۔ (پوشیدہ)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔

رشتے کا مسئلہ

 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 36 سال ہوگئی ہے کافی سالوں سے والدین میرا رشتہ دیکھ رہے ہیں لیکن رشتہ ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے۔کسی نے بتایا کہ رشتے میں بندش ہے پھر جہاں کسی نے بتایا وہاں والدہ مجھے لے گئی دم کروایا لیکن مسئلہ وہی کا وہی ہے۔ (ط،لاہور)

جواب: وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے آپ اورآپ کے تمام گھر والے روزانہ پڑھیں۔

 

 

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 612 reviews.