Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خارش کا شکار تھا ، بیس دن میں شفاء مل گئی

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گرمی کے دنوں میں اکثر چھت پر ہی سوتا ہوں ایک روز صبح جب میں اٹھا تو میری کمر پر بہت زیادہ خارش ہورہی تھی میں نے بڑے بھائی کو بتایا کہ میری کمر پر کیا ہے جو مجھے اتنی خارش ہورہی ہے بھائی نے دیکھا اور کہنے لگا کہ لگتا ہے کوئی کیڑے وغیرہ نے کاٹا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے دانے سے بن گئے ہیں اور وہ خارش کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔ بھائی نے کہاایسا کرو سرسوں کا تیل لگا لو ٹھیک ہو جائے گا میں نے دو تین دن  تیل لگایا لیکن خارش جانے کا نام ہی نہ لے پھر میں ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے مجھے ایک لوشن لکھ کر دیا کہ اس کو ایک ہفتہ استعمال کرو خارش ختم ہو جائے گی میں لوشن باقاعدگی سے استعمال کرتا رہا لیکن خارش کی شدت میں بس معمولی کمی آئی رات تو آرام سے گزر جاتی لیکن دن میں جب سورج کی تپش کمر پر پڑتی تو خارش دوبارہ سے شروع ہو جاتی میں بہت پریشان تھا کہ کیا کروں ۔ میں نے والد صاحب کو اس مسئلے بارے بتایا تو انہوں نے کہا کہ صبح دکان پر آنا ایک بزرگ گاہک سودا سلف لینے آتے ہیںان کو دیکھاتے ہیں ۔ میں اگلی صبح والد صاحب کی دکان پر گیا تو دوگھنٹے کے انتظار کے بعد وہ بزرگ تشریف لائے تو والد صاحب نے میری کمر سے کپڑا ہٹا کر خارش دیکھائی تو انہوں نے کہا یہ خارش ہی ہے میں تمہیں مرہم دیتا ہوں وہ لگائو۔ انہوں نے مجھے مرہم سکون دی جو عبقری دواخانے کی تھی میں ہر رات سونے سے پہلے لگا کر سو جاتا تقریباً ایک ہفتے میں ایک ڈبی ختم ہوگئی دو ڈبیاں اور منگوالیں اور باقاعدگی سے استعمال جاری رکھا بیس دن بعد میری خارش کا نام و نشان نہیں رہا۔ اب گھر میں کسی کو بھی خارش کی شکایت ہو تو وہ مرہم سکون ہی استعمال کرتا ہے اور شفاء مل جاتی ہے۔ ایک دوست کو پرانی خارش تھی اس کو بھی میں نے مرہم سکون دی اس نے استعمال کی اس کو پرانی خارش سے چھٹکارا مل گیا۔ (ذوہیب، کھاریاں)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 579 reviews.