Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

کاموں میں بندش اور رکاوٹیں
مجھے کافی عرصہ سے عجیب عجیب سے خواب آتے ہیں جیسے میرے پیروں میں جوتے نہیں ہیں، کبھی ایک جوتا ہے، دوسرا میں ڈھونڈ رہی ہوں۔ کبھی میں ننگے پائوں جارہی ہوں۔ بڑی پریشان ہوتی ہوں کبھی میں سیڑھیاں چڑھتی ہوں اور کبھی اترتی ہوں۔ کبھی تنگ تنگ راستے اور گلیاں ہیں اور میں باہر جانے کا راستہ ڈھونڈ رہی ہوں۔(مسز امتیاز، ملتان)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں درپیش ہیں۔ آپ صبح و شام اکتالیس مرتبہ معوذتین پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہوگا۔ عمل سے پہلے کچھ صدقہ حسب توفیق دے دیں تو بہتر ہوگا۔
منگیتر کا جنازہ
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک میڈیکل سٹور سے دوائی لے کر آرہا ہوں۔ اتنی دیر میں مجھے خبر ملتی ہے کہ میری منگیتر (س۔م) جسے میں پسند کرتا ہوں اس کا انتقال ہوگیا ہے اور خبر سنتے ہی میرے پیروں تلے زمین نکل جاتی ہے۔ پھر میں اس کے گھر کی طرف جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ میرے اور اس کے گھر والے میت کے گرد کھڑے ہیں، پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنی منگیتر کے جنازے کو کندھا دیتا ہوں اور اگلے ہی لمحے اس کی میت کو قبر میں دیکھتا ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی اس قبر میں دفن ہو جائوں، پھر منظر بدلتا ہے اور میں خواب میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میری منگیتر زندہ ہے اور خواب میں ہی مجھے اس کا میسج آتا ہے اور خواب میں ہی محسوس ہوتا ہے وہ کسی کی قید میں جکڑی ہوئی ہے۔ خواب میں یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ سے پہلے لوٹ کر آئے گی۔(ر۔ض، کراچی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی منگیتر کے ساتھ آپ کی ازدواجی زندگی نہایت خوشگوار ہوگی اور یہ تعلق گہرا اور طویل عرصہ کا ہوگا۔
پیدائش سے قبل جادو
آج سے بائیس سال پہلے جب میرے ہاں بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میں نے خواب میں الو دیکھا تھا۔ آج وہ بائیس سال کی ہے لیکن بگڑی ہوئی ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ اس کا انتقال ہوگیا، کسی نے الو کو کاٹ کر پھینک دیا۔ مجھے ایسا لگتا ہے کسی نے اس کی پیدائش سے پہلے جادو کرایا کہ یہ اپنی والدہ کو ستائے۔(رقیہ،لاہور)
تعبیر: خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی بچی پر کسی نے پیدائش کے فوراً بعد سفلی عمل کروادیا تھا تاہم آپ سورئہ لہب روزانہ ہر نماز کے بعد اُنیس بار اور یامانع روز ایک تسبیح بوتل میں پانی بھر کر اس پر دم کرکے یہ پانی دن میں کئی بار بچی کو پلاتی رہیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔

مرحوم والد کی دعائیں
میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بڑے بھائی اپنا نیا گھر بنوا رہے ہیں جو کہ بہت خوبصورت ہے اور میرے والد(مرحوم) ان سے گھر کے متعلق کچھ پوچھ رہے ہیں، بھائی ان کو جواب بھی دیتے ہیں پھر منظر بدلتا ہے میں اپنے والدین کے گھر میں کھڑی ہوں، میرے والد صاحب آتے ہیں اور میں ان کی طرف بڑھتی ہوں اور گلے ملتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ابو جی میں پہلے سے موٹی ہوگئی ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تم سو کر اٹھتی ہو تو مطمئن ہوتی ہو۔ اس لئے موٹی ہوگئی ہو۔ میرے لیے بھی دعا کیا کرو۔(عطیہ خان، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے مرحوم والد کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں تاہم آپ انہیں روزانہ کچھ قرآن کریم کی تلاوت کر کے اسکا ثواب بطور ہدیہ کردیا کریں ان شاء اللہ دینی اور دنیاوی خیر و برکات شامل ہوتی رہیں گی۔
پرانا بند جوتا
دیکھا کہ میں اپنی نند کے گھر پائوں کا ایک جوتا پہن کر گئی ہوں مجھے کسی نے کہا کہ پورا جوتا پہن کر جائو تو میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں کہ میں نے کون سا وہاں گھومنے پھرنے جانا ہے۔ گھر سے گھر باہر نکل کر جانا پڑا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے دونوں جوتے پہن کر آنا چاہئے تھا، پھر میری نند نے مجھے کوئی جوتا دیا، میں بند جوتا پہن کر گئی تھی وہ بھی پرانا سا۔ (سعدیہ، گوجرانوالہ)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر سخت قسم کی بندش لگائی گئی ہے تاہم آپ سورئہ یونس کی آیت نمبر 81 روزانہ 3125 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیں کریں یہ عمل 120 دن تک کرنا ہوگا۔ ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیں اور عمل شروع کرنے سے پہلے کچھ گوشت بطور صدقہ پرندوں کو کھلادیں۔

آ پ کی دلی مراد پوری ہوگی
دیکھا کہ میں ایک مسجد میں ہوں۔ مسجد پرانی ہے جس کی لمبائی کے مقابلے میں چوڑائی کم ہے۔ عمارت پرانے پتھروں سے بنی ہوئی ہے۔ ایک دروازہ جس سے وہ داخل ہوتی ہوں اور دوسرا دائیں طرف بازار کی طرف کھلتا ہے۔ بازار بھی پرانا ہے اور یہ مسجد دہلی یا بمبئی کی پرانی مسجد جیسی ہے۔ میں اندر داخل ہوتی ہوں اور آٹھ نفل ادا کرتی ہوں اس کے بعد مرد اور عورتیں اٹھ کر میرے اردگرد بیٹھ جاتے ہیں، میں یکسوئی محسوس نہیں کرتی، میرے دائیں طرف ایک دروازہ ہے جو کہ زمین سے ایک ڈیڑھ فٹ اُونچا اور پرانی طرز کا کواٹر والا ہے میں سوچتی ہوں حاجت کے باقی نوافل میں اندر جاکر پڑھتی ہوں۔ زمین پر قالین بھی پرانے ہیں اور پچھی طر ف ایک غسل خانہ بھی ہے جس کا دروازہ دوسری طرف ہے۔ اندر روشنی بھی بلب کی سفید سی ہے۔(افشاں ، سرگودھا)
تعبیر:جلد ہی آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور رکاوٹیں ختم ہو جائے گی۔ آپ روزانہ بعد فجر ایک بارہ سورئہ یٰسین پڑھ کر دعا کرلیا کریں نیز 300 مرتبہ استغفار بھی روزانہ حصول مراد تک پڑھی رہیں۔
آپ کی پریشانیاں جلد دور ہوں گی
خواب میں دیکھا کہ ایک تاریک کمرے میں مجھ پر تشدد ہورہا ہے مگر تشدد کرنے والا نظر نہیں آرہا ہے، ایک سیڑھی لٹک رہی ہوتی ہے وہ میرے ہاتھ میں آجاتی ہے زبان پر بہت زیادہ ’’لاحول ولاقوۃ الا باللہ‘‘ والا کلمہ جاری ہوتا ہےمیں کہتی ہوں اللہ نے اس کی برکت سے مجھے بچالیا۔ (قوس، کراچی)
تعبیر: اشارہ ہے کہ آپ کے حاسد ناکام ہوں گے اور آپ کی پریشانیاں جلد دور ہو جائیں گی، تاہم آپ مذکورہ ورد کو سوا لاکھ مرتبہ کچھ دنوں میں پڑھ لیں اس کے بعد ہر مشکل کام سے پہلے یہی ورد101 بار پڑھ کر وہ کام شروع کرلیا کریں، ان شاء اللہ ہر مشکل کام باآسانی انجام پا جائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 573 reviews.