Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال اور قارئین کے جواب!

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

اپریل کے جوابات
1۔محترمہ شادی کا مسئلہ اٹکا ہوا ہو تو نہایت کثرت سے یا کم از کم دن میں کسی وقت کو مقرر کرکے یہ آیت هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ 313 مرتبہ پڑھیں اوّل آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ان شاء اللہ رشتہ جلد اور اچھی جگہ سے آئے گا۔(جویریہ ‘ مریدکے)
2۔ کمزوری دور کرنے کےلیے ایک نسخہ ہمارا آزمودہ ہے‘ اپنے شوہر کو یہ نسخہ استعمال کروائیے ‘انتہائی مفید اور بے ضرر ہے۔ ھوالشافی: بادام آدھ پاؤ‘ اسپغول کا چھلکا تین تولہ‘ مصری تین تولہ‘ کمرکس تین تولہ‘ طباشیر تین تولہ‘ چھوٹی الائچی دس روپے۔ ان سب کو کوٹ کر پھکی بنالیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھائیں۔ان شاء اللہ چند دنوں میں لاجواب فرق محسوس ہوگا۔شیطانی اثرات سے اور کاروباری بندش سے نجات کے لیے یَاقَہَّارُ گیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح شام پڑھیں۔ گھر کے جتنے زیادہ افراد عمل کریں گے فائدہ اتنا زیادہ اور جلد ہوگا یہ انتہائی طاقتور عمل ہے۔ (کاشف ‘ قصور)
3۔ والد صاحب کی نظر کے لیے بہترین ٹوٹکہ ہے کہ رات سوتے وقت دونوں پیروں کے تلوں کی اچھی طرح کسی بھی خالص تیل سے مالش کریں اور دن میں چند مرتبہ ناف میں تیل لگائیں۔ مزید عبقری دواخانہ کے ’’عینک توڑ ڈراپر‘‘ جو حال ہی میں آئے ہیں ‘ ان کا رزلٹ بہت اچھا ہے وہ بھی اپنے والد کو استعمال کروائیے۔ بھائی کی کمر کی چربی کے لیے زیتون کا تیل لے کر 1001 مرتبہ سورئہ الکافرون پڑھ کر دم کریں اس تیل سے کمر کی روزانہ مالش کریں اس کے علاوہ بندش اور حافظہ کے لیے سورئہ الم نشرح کثرت سے پڑھیں۔(ن، پشاور)
4۔ آپ کی والدہ رات سوتے وقت ایک تسبیح یَا حَافِظُ یَاحَفِیْظُ یَا رَقِیْبُ یَا وَکِیْلُ یَا سَلَامُ کی پڑھیں اوّل آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں مسئلہ زیادہ ہوتو سارا دن کثرت سے پڑھیں۔ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 مئی کے سوالات

(1)قارئین! السلام علیکم! میری بیوی ذہنی مریضہ بن چکی ہے ہر وقت موت کا خوف رہنا، ڈرتے رہنا، دم گھٹنا، سینے پر بوجھ، ہر وقت اُلٹا سوچنا ، ہر بات پر الجھتے رہنا، بچوں کو ڈانٹتے رہنا اس طرح کی کیفیات میں مبتلا ہوگئی ہے برائے مہربانی اس کا حل بتادیں۔ (عبدالمنان، اسلام آباد)
(2) قارئین! السلام علیکم! میری عمر 70 سال ہے ۔ گزشتہ چند سالوں سے مجھے کچے رعشے کی شدید شکایت ہے میں بہت پریشان ہوں‘ میرے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں مگر میرا مرض ختم نہیں ہورہا۔قارئین اگر کسی کے پاس کوئی روحانی یا طبی ٹوٹکہ ہے تو ضرور نوازیں۔ ( محمد رفیق اعوان، ساہیوال)
(3) محترم قارئین السلام علیکم! میں دو تین بیماریوں میں مبتلا ہوں سر میں اتنا شور ہوتا ہے جیسے سر میں ریلوے انجن چل رہا ہے، دماغ کا ریشہ ایک کان سے نکلتا رہتا ہے اس کے علاوہ سانس سے بدبو آتی ہے جو ساتھ والا آدمی محسوس کرتا ہے۔ اس کا حل کوئی ہوں تو بتا دیں۔ (پوشیدہ)
(4) محترم قارئین السلام علیکم! مجھے شروع سے ہی لکھنے پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن مجھے سبق یاد نہیں ہوتا تھا جب میں چھوٹی تھی تو اکثر میرے بھائیوں اورمیری پڑھنے والی چیزوں ‘ کپڑوں سے تعویذ نکلتے تھے۔ کبھی کپڑوں پر خون کے چھینٹے لگے ہوتے تھے‘ میری والدہ نے کافی دم وغیرہ مجھے کروائے لیکن پھر بھی میں ٹھیک نہیں ہوئی‘ میں دماغی لحاظ سے ٹھیک ہوں پر جہاں تعلیم کی بات آتی ہے تو کچھ بھی یاد نہیں رہتا ۔(راحیلہ عظیم، لاہور)
(5)محترم قارئین السلام علیکم!مجھے تقریباً 9 سال سے ہارمونز کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میرے چہرے پر بہت سارے غیر ضروری بال ہیں اس کے علاوہ میرے جسم پر گلٹیاں نکلنے شروع ہوگئی ہیں بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہیں ہوا۔ کوئی حل بتائیں کہ میری تمام جسمانی بیماریاں ختم ہو جائیں میں اپنے چہرے کے مرض کو لے کربہت زیادہ پریشان رہتی ہوں (ر،ع، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 569 reviews.