Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تڑپتے مریض کو جوگی نے نسخہ دیا! آج چار شادیاں کرچکا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(اشفاق بلوچ، حیدر آباد)

 مزید میرے پاس ایک کمردرد کا ٹوٹکہ ہے وہ بھی قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔میرا ایک شاگرد ہے اس کی عمر تقریبا ً 55 سال ہے کباڑ کا کام کرتا ہے کچھ عرصہ پہلے اس کی کمر میں درد شروع ہوا۔ حیدر آباد کے مشہور پرائیویٹ ریڑھ کی ہڈی کے ڈاکٹر کو چیک کروایا ۔ درد کے انجکشن‘ گولیاں‘ رنگ برنگے کیپسول، تیل مالش اور فزیوتھراپی بھی کرائی مگر آرام کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔ایک دن اپنے کباڑخانہ کے سامنے پڑا درد سے کراہ رہا تھا‘اسی اثناء میں وہاں سے ایک جوگی کا گزر ہوا‘وہ ٹھہرا اور کھڑا ہوکر میرے شاگرد کو دیکھنے لگا‘ جوگی نے سگریٹ کا کش لگایا‘ دھواں نکالا اور اس کے قریب گیا‘ چارپائی پر ٹانگوں کے قریب بیٹھ گیا ‘ جوگی نے دیکھا کہ اس کی حالت غیر ہے ‘ اس نے پوچھا بیٹا کیا تکلیف ہے؟ شاگردنے کراہتے ہوئے جواب دیا: میری کمر میں درد ہے‘ کافی عرصہ سے علاج کروا رہا ہوں مگر آرام و سکون نام کی کوئی چیز نہیں ملی۔جوگی نے جب اس کا جواب سنا‘ مسکرایا ‘ سر کو ہلکا سا جھٹکا دیا اور میرے شاگرد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنے لگا: یہ کوئی مسئلہ نہیں ‘ میں تجھے ایک ٹوٹکہ دیتا ہوں‘ اعتماد کیساتھ استعمال کرنا‘ بے یقینی نہ کرنا‘اللہ شفاء دے گا۔ جوگی نے اپنے میلا سا جھولا (جو کہ گلے میں ڈالا ہوا تھا) میں سےایک خشک سی لکڑی نکالی تقریباً ایک فٹ کی تھی۔ جوگی کہنے لگا: اس لکڑی کا نام ’’کریل‘‘سرائیکی میں کریح بھی کہتے میں‘کریل کی نشانی یہ ہے کہ یہ صحرائی دریاؤں کے کناروں میں ریت کے ٹیلوں اور ٹیلوں کے درمیانی سخت زمین پر بکثرت ملنے والا جنگلی خادار جھاڑی نما درخت ہے جس کی شاخوں پر باریک پتے لگتے ہیں جو جلد جھڑ جاتے ہیں اور پورا درخت بے برگ معلوم ہوتا ہے اور پرانے قبرستانوں میں بھی پایا جاتا ہے ۔ تھر کے علاقے میں اس کے پرانے پرانے درخت ہوتے ہیں۔ میں ابھی آپ کے سامنے نسخہ بناتا ہوں‘ تیاری کے لیے دو چیزیں فوراً لیکر آئو ‘ ایک گائےکا دیسی گھی آدھا کلواور دوسری چیز گوبر کے تھاپے بہت سارے لے آئیں۔ اس کی دکان کے ساتھ ہی گائے بھینسوں کا باڑہ تھا‘ خالص دیسی گھی گائے کاوہیں سے مل گیا تھاپیاں(یعنی خشک گوبر) بھی انہوں دے دیا۔ جوگی نےخشک گوبر کی آگ جلائی۔ مذکورہ لکڑی(کریل یا کریح) آگ میں رکھ دی تھوڑی دیر کے بعد لکڑی جل کر کوئلہ بن گئی‘ یہی لکڑی کوئلہ کی شکل میں تھی‘ پھر یہ کوئلہ آگ سے نکال کر گھی والے برتن میں ڈال دی چمچ کیساتھ گھی اور کوئلہ آپس میں یکجا کردیا اور نسخہ تیار ہوگیا۔کباڑئیے نے دو ہفتہ نسخہ استعمال کیا اللہ نے شفاء دی۔ کمر کے درد کا نام و نشان ختم پھر دوبارہ درد نہیں ہوا۔ حالانکہ چار شادیاں تک کرچکا ہے۔ نسخہ: چھوٹا ایک چمچ گھی نکال کر ایک گلاس خالص دودھ میں ملا کر صبح نہار منہ اس طرح شام کو استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 480 reviews.