Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قبر کی مٹی پھلدار درخت کی جڑ میں ڈالی! مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(ناہید سلیم، لاہور)

سورۂ یٰسین کو بارہ مرتبہ اول و آخرتین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر قبر کی مٹی پر دم کرکے ‘ اس مٹی کو پھل دار درخت کی جڑ میں دفن کرنا ہے‘ بُری عادت ختم  ہوجائے گی‘ آپ نے خط میں میرے اس عمل کی تعریف کی اور مزید مشاہدات لکھنے کا حکم فرمایا۔یہ عمل آزمودہ ہے‘ میں نے مزید خط میں آپ سے دعا کی درخواست کی اور مزید مشاہدات لکھنے کا عرض کیا۔ بس مجھےکامل یقین ہوگیا کہ آپ کو خط ملے گااور ہمیں دعائیں نصیب ہوں گی‘ بس پھر واقعی ہی ہمارے حالات بدلے اور میرے شوہر کا روزگار لگنا شروع ہوگیا۔ میرےخاوند لوڈر گاڑی چلاتے ہیں پہلے کئی کئی دن گاہک نہ لگتا تھا مگر اب روزانہ اچھی کمائی کرکے گھر لوٹتے ہیں۔ 

گمشدہ چیز پانے کا آزمودہ ترین وظیفہ

میری اکثر اوقات چیزیں گم ہو جاتی ہیں اور جہاں رکھتی ہوں بھول بھی جاتی ہوں لیکن اب مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ پچھلے ہی دنوں کی بات ہے کہ میں اپنا زیور دیکھ رہی تھی دیکھنے کے دوران ہی ایک ٹوپس شاید فرش پر گرگیا مجھے علم بھی نہ ہوا۔ چند روز کے گزرنے پر جب میں نے کچھ اور نکالنا چاہا تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ کچھ کم ہے دیکھنے پر پتہ چلا کہ میرا سونے کا ٹوپس غائب ہوچکا سب کچھ دیکھا لیکن وہ کہیں نہ ملا۔ بس پھر کیا تھا میں نے عبقری کے رسالے میں پڑھا ہوا تھا کہ’ یَارَبِّ مُوْسیٰ یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بس پھر میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ دو یا چار دن ہی کھلا پڑھتی رہی ایک دن نماز پڑھ رہی تھی عصر کا وقت تھا کیا دیکھا کہ ٹوپس کا تصور تو تھا ہی دعا مانگ رہی تھی کہ میری نظر اچانک ہاتھوں سے اٹھ کر شوکیس کے نیچے کوئی چمکتی ہوئی چیز نظر آئی میں نے دل میں کہا یہ کیا چمک ہے؟ ہاتھ لگایا تو میرا وہی کھویا ہوا ٹوپس مجھے مل گیا۔ یہ صرف اس کلام پاک کی برکت کا نتیجہ تھا۔ کیونکہ روزانہ صفائی ہوتی تھی لیکن وہ نہ ملا اور نہ ہی ڈھونڈنے پر ملا۔ اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے جو آپ ہمیں ایسی انمول باتیں بتاتے ہیں۔

 ہرمشکل‘ پریشانی اور وبائی امراض ختم! یہ آزمودہ ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس عبقری قارئین کے لیے کچھ عمل ہے‘ جو میں ان کی نذر کرتی ہوں۔
ہر بیماری و مصیبت سے حفاظت کے لیے:ہر بیماری اور مصیبت سے حفاظت کے لیے ’’اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِـمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّـمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا ‘‘کثرت سے پڑھیں۔حضرت حکیم صاحب نے یہ دعا درس میں وبائی امراض اور مصائب سے محفوظ رہنے کیلئے بتائی‘ بے شمار اسی دعا کے طفیل آج محفوظ ہیں۔
گھر سے بھاگا واپس آجائے:کوئی شخص گھر سے بھاگ گیا ہوتو اس کی سلامتی کے لیے سورئہ الشمس کو ہرن کی کھال پر لکھ کر درخت پر لٹکائیں ان شاء اللہ جلد واپس آجائے گا۔
بھولی ہوئی چیزیاد آجائے:بھولی ہوئی چیز کو یاد کرنے کیلئے سورئہ الضحیٰ کی تلاوت کریں۔ گمشدہ چیز مل جائے گی اور بھولی ہوئی چیز یاد آجائے گا۔(م، لاہور)

 

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 466 reviews.