محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کچھ آزمودہ نسخہ جات لائی ہوں‘ یقیناً قارئین مستفید ہوں گے۔
دانتوں میں درد اور صاف کرنے کیلئے
سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر دانتوں پر لگائیں مسوڑھوں سے ریشہ نکل جائے گا دانت درد ختم ہوگا اور چمک آجائیگی۔
سر کے بال سلکی، گھنے اور لمبے کرنے کیلئے
آملے، ریٹھے، سکا کائی ہموزن اور دارچینی کا پائوڈر پانی میں رات بھر بھگو کر صبح پکا لیں جب پانی خشک ہوکر پیسٹ بن جائے تو سر پر لگائیں۔
گھر میں گھی نکالنے کادیسی طریقہ
دودھ کی جتنی بالائی نکلتی ہے اگر آپ استعمال نہیں کرتے تو روزانہ اکٹھی کرکے فریز کرلیا کریں۔ جب دو تین کلو اکٹھی ہوجائے تو کسی بڑے برتن میں ڈال کر اس کو چولہے پر چڑھا دیں جب ہلکی سی بالائی گرم ہوجائے تو اس میں ایک چمچ دہی ملا کر چولہے سے اتار کر اچھی طرح ڈھانک کرگرم جگہ رات بھر رکھا رہنے دیں‘ صبح بالائی اکٹھی ہوجائے گی۔گراینڈر یاچاٹی میں ڈال کر مکھن نکالیے‘ مگر مکھن نکالتے ہوئے ٹھنڈا یخ پانی ڈالیے‘ مکھن اکٹھا ہوکر اوپر آجائےگا‘ جو مکھن اوپر آئے اسے ہاتھ سے علیحدہ برتن میں ڈالتے جائیے‘اب جتنا بھی مکھن اکٹھا ہو تمام کو اکٹھا کرکے چولہے پر ہلکی آنچ پراچھی طرح پکائیے‘ کچھ ہی دیر کے بعد گھر کا خالص غذائیت اور طاقت سے بھرپور دیسی گھی آپ کے سامنے ہوگا۔ استعمال کیجئے ‘ خوش رہیے۔(ام ناصر‘ ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں