محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک میں عبقری کیلئے ایک خاص موتی لایا ہوں‘اپنے افطار میں ضرور استعمال کیجئے‘ سارا سال صحت مند و تندرست رہنے کے لیے سرکہ انگوری کو اپنے دسترخوان کی زینت ضرور بنائیے۔ خاص طور پر رمضان کے علاوہ گرمیوں کی دوپہر میں سلاد کے ساتھ اس پر ہلکا سا سرکہ انگوری چھڑک لیاجائے تو پورا موسم گرما صحت بہترین‘ لاجواب اور شاندار ہوجاتی ہے‘ کبھی کوئی بیماری قریب بھی نہیں پھٹکتی۔چلتے چلتے سرکہ انگوری کا ایک لاجواب ٹوٹکہ بھی بتاتا جاؤں خالص سرکہ انگوری ایک پیالی میں ڈال کر اس میں تین عدد انجیر کے دانے بھگودیں‘ صبح کو یہ انجیر کھالیں۔ خون کی جتنی بھی کمزوری ہو چند دنوں میں بالکل ختم ہوجاتی ہے‘ خاص طور پر حاملہ خواتین یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیے۔ کبھی بھی ایچ بی کم نہیں ہوتا۔ جو ٹوٹکہ میں قارئین کی نذر کررہا ہوں یہ صدیوں سے آزمودہ اور بہت مشکل سے ایک بزرگ سے ملا ہے لیکن میں قارئین کو یہ تحفہ دے رہا ہوں۔ سوا دو لیٹر پلاسٹک کی بوتل میں خالص دیسی انگور ڈال کر رکھ دیں‘آدھی سے زیادہ بوتل انگور وں سےبھرلیں‘اور سختی سے ڈھکن بند کردیں‘ اس بوتل میں صبح و شام گیس پیدا ہوتی رہے گی ‘ آپ نے صرف ایک ڈیوٹی دینی ہے کہ صبح و شام ہلکا سا ڈھکن کھول کر گیس نکالتے رہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرنا ہے جب تک گیس بننا ختم نہ ہو جائے جب گیس بننا ختم ہو جائے ان انگوروں کو بوتل سے نکال کر اچھی طرح نچوڑ لیں یہ آپ کا بہترین اور خالص سرکہ انگوری تیار ہو جائے گا اور یہ بے شمار امراض معدہ و جگر اور خاص کر آنتوں کے مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے۔افطار دسترخوان کی زینت بنائیے! تندرست ہوکر عبادات کیجئے۔(محمد ذوالفقار علی، ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں