سورۂ بقرہ کے عمل سے چاند سا بیٹا ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سورئہ بقرہ کا جو عمل آپ نے کتابچے کی صورت میں مخلوق خدا کے لیےعام کیا اس عمل کو کرنے سے اللہ کریم نے مجھ پر خاص کرم فرمایا ہے۔
میراتسبیح خانہ سے تعلق 2011 سے ہے‘ آپ کی دعائوں‘ درس میں حاضری اور سورئہ بقرہ کا عمل جو ہر اسلامی مہینے کے پہلے سات دن پڑھنا ہے ۔ میرے گھر اولاد نہیں تھی لوگوں نے باتیں کرنا شروع کردی‘ میں تسبیح خانے آتا رہا اور اللہ پاک سے دعا کرتا رہا میری شادی کے ایک سال اور چھ ماہ کے بعد اللہ پاک نے سورئہ بقرہ کے عمل سے چاند سا بیٹا عطا کیا۔ عمل یہ ہے: ہر اسلامی مہینے کے پہلے سات دن روزانہ سورۂ بقرہ مکمل سورۂ پڑھنی ہے‘ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔9ماہ عمل مکمل کرنا ہے۔
صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات
میرے ایک دوست جو میرے ساتھ کام کرتے ہیں ایک دن بہت پریشان کہ گھر کے حالات ٹھیک نہیں‘ میں نے پوچھا کیا بات ہے اس نے بتایا کہ میرے بچے ہیں اور گھر کرائے کا ہے اور اٹھارہ ہزار میری تنخواہ ہے اس میں گزارا بڑا مشکل ہے۔ میں نے کچھ مالی مدد بھی کی لیکن میں نے اسے دفتر عبقری لاہور سے خریدی کتاب’’ صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات‘‘ ہدیہ دی‘ مزید اسے درس میں سنے کرشمات بھی بتائے۔ صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ بتایا اور روزانہ پوچھتا رہا کہ سبق پڑھا آپ نے ؟اس طرح وہ پڑھتا رہا کچھ ہی عرصہ کے بعد ملا تو اس نے بتایا کہ مجھے منیجرنے ایک اور کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے‘ اس طرح اس کی تنخواہ ڈبل ہوگئی ہے۔رمضان المبارک کے پرنور مہینے کی آمد ہے‘ اس مہینے روزانہ صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی ترتیب بنا لیجئے‘ جو الجھن‘ جادو جنات‘ پریشانی‘ تنگدستی‘ اولاد کی نافرمانی‘ رشتوں کی بندش ان شاء اللہ اس عمل سے دور ہوجاتی ہے۔ رمضان میں یہ خاص موقع ہر گز ضائع نہ کیجئے گا۔ روزانہ کسی بھی وقت ترتیب بنالیں۔
یاقادر یانافع کے فوائد اور میرے تجربات
(۱)بچے جب ضد کرتے ہیں تو چالیس بار پڑھ کر ان کو دم کرتا ہوں تو وہ اپنی ضد چھوڑ دیتے ہیں۔(۲)جب کوئی لڑائی جھگڑا ہورہا ہوتا ہے تو میں چالیس بار پڑھ کر اس سمت میں دم کرتا ہوں تو جھگڑا ختم ہو جاتا ہے۔(۳)جب بازار جاتا ہوں تو یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چالیس دفعہ پڑھتا ہوں تو لوگ دھوکہ نہیں کرتے صحیح قیمت پر اشیاء مل جاتی ہیں۔(۴)اکثر ہمارے سٹور پر اشیاء کے کار ٹن گم ہو جاتے ہیں سٹور بڑا ہے اور ہر کمپنی کا لڑکا اپنے سامان کا ذمہ دار ہوتا ہے میں اکثر دوسروں کی اشیاء جو گم ہو جاتی ہیں اس کے لیے چالیس بار یہی لفظ پڑھتا ہوں تو وہ اشیاء مل جاتی ہیں۔(۵)جب کبھی مجھے خوف ہوتا ہے تو چالیس بار یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتا ہوں تو اللہ پاک اپنے مبارک نام کی برکت سے خوف سے امن عطا فرماتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہرنماز کے بعد اپنے مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے صرف 40 مرتبہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھ لیجئے! چند سیکنڈز میں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔زندگی بھر کا معمول بنالیجئے ‘ سکھ ہی سکھ‘ چین ہی چین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں