Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

 بدہضمی! غلط غذائی عادات کا نتیجہ!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

’’ذرا جلدی کرو، افطاری میں وقت بہت کم ہے‘ بہت تیز بھوک لگ رہی ہے، صبح سے معدہ بالکل خالی ہے‘‘ ہم سب اکثر و بیشتر یہ جملے دہراتے رہتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں بھوک کیوں لگتی ہے؟ ماہرین غذا کہتے ہیں کہ خوراک ہمارے جسم اور ہماری جسمانی توانائی کی بنیادی ضرورت ہے اور خاص طور پر رمضان المبارک میں جب صبح سحری کے بعد سے کچھ نہیں کھایا جاتا اور سارا دن کام بھی کیا جاتا ہے تو ہمارے جسم میں توانائی کا ذخیرہ کم ہونے لگتا ہے تو ہمارا جسم ’’کھانا کھالینے‘‘ کے سگنلز دینے لگتا ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ بھوک کا تعلق معدہ خالی ہو جانے سے ہے لیکن ماہرین غذا کہتے ہیں کہ بھوک کا تعلق صرف معدہ خالی ہو جانے سے نہیں ہے۔ اس کی مثال یوں لے لیں کہ نومولود بچے کا معدہ خالی ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ کئی روز تک بھوک محسوس نہیں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بخار یا کسی اور بیماری میں مبتلا افراد معدہ خالی ہو جانے کے باوجود بھی بھوک محسوس نہیں کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسی صورتحال کے دوران ہمارا جسمانی نظام جسم میں موجود پروٹین سے ہی اپنی ضرورت پوری کرتا رہتا ہے۔
بھوک کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب خون میں سے کچھ غذائی مادے ختم ہو جائیں۔ خون کی شریانوں میں ان مادوں کی کمی ہونے پر دماغ میں بھوک کے مرکز کا پیغام بھیجا جاتا ہے۔ جب تک خون میں کافی خوراک کا ذخیرہ موجود ہو تب تک بھوک کا مرکز معدے اور انتڑیوں کی کارکردگی کو مدھم رکھتا ہے لیکن جب خون میں خوراک موجود نہ رہے تو بھوک کا مرکز معدے اور انتڑیوں کو زیادہ فعال بنا دیتا ہے، اسی لئے بھوکے لوگ اکثر پیٹ میں چوہے دوڑنے کی مثال دیتے رہتے ہیں۔ بھوک لگنے پر ہمارا جسم کسی خاص قسم کے کھانے کی خواہش نہیں کرتا بلکہ وہ تو صرف غذائیت چاہتا ہے لیکن ہم ہمیشہ ایک ہی چیز کھا کر اپنی بھوک نہیں مٹا سکتے کیونکہ ایسا کرنا درست صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔
بدہضمی کی علامات کیا ہیں؟
بدہضمی یا ہاضمے کی خرابی اس دور کا ایک عام عارضہ ہے جو غلط غذائی عادات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر افطار دسترخوان پر طرح طرح کے کھانے‘ پکوڑے‘ کچوریاں‘ سموسے‘ چاٹ اورنجانے کیا کیا سج جاتا ہے‘ اور ہم افطار کا وقت ہوتے ہی ان پرٹوٹ پڑتے ہیں اس کے بعد اکثر افراد کو یہ شکایات ہوتی ہیں پیٹ میں درد، کھانا کھانے کے بعد طبیعت کا بوجھل محسوس ہونا، سینے میں جلن ، بھوک میں کمی، جی متلانا یا قے ہو جانا اور معدے میں گیس کا محسوس ہونا شامل ہیں۔ بدہضمی کی ان علامات کے علاوہ دیگر علامات میں منہ کا ذائقہ خراب ہونا، زبان پر چکناہٹ کی تہہ جم جانا، بدبودار سانس آنا اور معدے کے اوپر کی جانب درد کا محسوس ہونا شامل ہیں۔ ان علامات سے بدہضمی کی شکایت کی مدت کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔
بدہضمی کی کیا وجوہات ہیں؟
معدے میں بے چینی یا درد عموماً افطار کے وقت زیادہ مقدار میں کھانا کھا لینے یا بہت تیز تیز اور صحیح طریقے سے چبائے بغیر غذا کو کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ زیادہ مقدار میں غذا کھانے یاافطار کے فوراًبعد بار بار کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے سے بھی نظام ہاضمہ میں سستی اور اعضائے ہضم میں تھکاوٹ کا احساس پیدا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں تیزابیت کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور معدے کی جھلی پر بھی اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ زیادہ غذا کھا لینے سے معدے، جگر، گردوں اور آنتوں کے لیے اپنا کام سرانجام دینا مشکل تر ہو جاتا ہے۔ غذا جب معدے میں پہنچنے کے بعد قدرتی طور پر اپنی مقررہ مدت کے دوران ہضم نہ ہوتو پھر اس غذا میں تعفن پیدا ہونے لگتا ہے اور اس کے زہریلے مادے خون میں جذب ہونے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جسم کا سارا نظام انہضام زہریلا ہو جاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 399 reviews.