رمضان میں ہم نے سورۂ کوثر والا عمل کیا تھا اور رمضان کے علاوہ بھی ہم روز سورۂ کوثر 129 بار اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اسم اعظم کی دم شدہ ’’برکت والی تھیلی‘‘ پر دم کرتے تھے اور ایک بات میں نے اپنے شوہر سے کہی تھی جب بھی پیسے نکالیں ایک بار سورۂ کوثر ضرور پڑھیں اور اندر سے پیسوں کو نہیں دیکھنا جتنے پیسوں کی ضرور ہو نکالتے جائیں اور پیسے گننے نہیں اور جب مہینہ ختم ہو گیا تو میرے شوہر بہت حیران ہوئے کہ انہی پیسوں سے پورا مہینہ کیسےچل گیا اور تجسس ہوا کہ میں دیکھوں توکوئی اور پیسے بھی تھیلی میں ہیں کہ نہیں‘ جب دیکھا تو 20,000 میں سے 2000 بچ گیا تھا۔ ہم بہت حیران تھے ایسی برکت اس سے پہلے نہیں دیکھی تھی۔ میں اپنے شوہر سے ناراض ہوئی کہ یہ آپ نے کیا کیا ؟آپ کو تھیلی کے اندر نہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ کتنے پیسے رہ گئے ہیں اور میرا یقین تھا کہ ہمارا اگلا آدھا مہینہ بھی انہی پیسوں سے گزرجانا تھا بلکہ اللہ کی رحمت سےچپ کرکے پیسے نکالتے رہتے تو پیسے نکلتے رہنے تھے ۔بات یہی ختم نہیں ہوئی جو چینی وہ رمضان میں لے کر آئے تھے وہ چینی ابھی تک چل رہی ہے اور ابھی مزید چار کلو پڑی ہوئی ہے‘ یہ سب تسبیح خانہ سے جڑنے اور برکت والی تھیلی اور سورۂ کوثر کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔حکیم صاحب !میں گھر کی ہر چیز استعمال سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھتی ہوں۔ چاول، چینی، آٹا، دودھ اور باقی چیزوں کے استعمال سے پہلے ایک یا تین بار سورئہ کوثر ضرور پڑھتی ہوں اور جب ہم صبح کو سورئہ کوثر 129 بار پڑھتے ہیں تو جہاں برکت والی تھیلی پر دم کرتے ہیں وہی پر گھر کی تمام اشیاء کا تصور کرکے دم کرتے ہیں اور گھر کے تمام افراد پر بھی کہ اللہ ہماری صحت، تندرستی (باقی صفحہ نمبر 58 پر)
(بقیہ: کاش! شوہر برکت والی تھیلی کھول کر نہ دیکھتے)
اور ہدایت میں بھی برکت دے اور یہ تصور پوری امت کا اور آپ کا آپ کی نسلوں کا تسبیح خانہ کا بھی کرتی ہوں۔ میرے شوہر جب موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو تین بار سورۂ کوثر پڑھ لیتے ہیں۔ پٹرول پہلے ایک ہفتہ چلتا تھا وہ پٹرول اب دو ہفتے چلتا ہے۔ جب اس دفعہ بھی پٹرول ڈلوا رہے تھے تو میں بھی ساتھ تھی میں نے بھی اور میرے شوہر نے بھی تین تین بار سورۂ کوثر پڑھ کر پھونک ماری اس دفعہ تو ہماری حیرت ہی ختم نہیں ہورہی تھی وہی پیٹرول حیرت انگیز طور پر پورا مہینہ چلا۔ موبائل ساری رات لگا رہنے سے بیٹری خراب ہوگئی تھی۔ جب ہم سورۂ کوثر 129 بار پڑھ کر تھیلی پر دم کرتے تھے تو ساتھ ہی بیٹری پر پھونک مار دیتے دو تین بار ایسا کیا تو بیٹری ٹھیک ہوگئی۔ چار پانچ سو کا نقصان ہوتے ہوتے بچ گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں