Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں برکت کا خزانہ مجھ سے لے لیں!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے ہمارا تعلق تقریباً آج سے چار سال پہلے جڑا تھا۔ بس وہ دن ہمارا خوش بختی خوش قسمتی اور اللہ کی خاص عنایت کا اور اس کے بے پناہ فضل و کرم کا دن تھا جس نے ہمیں تسبیح خانے سے جوڑ دیا۔ میرے سسر عبقری رسالہ لیتے تھے ایک دن میں نے بھی اس کو دیکھا اور پڑھا بہت اچھا لگا۔ ایک دن میرے شوہر مجھے کہنے لگے تم سارا دن تقریباً فارغ ہوتی ہو عبقری کے ایڈیٹر شیخ الوظائف ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں درس بھی دیتے ہیں تم وہ سن لیا کرو۔ ایک دن پھر میرے شوہر درس ڈائون لوڈ کرکے لے آئے جب حکیم صاحب میں نے بیان سنا تو بس سنتی ہی چلی گئی۔ ایسی ایسی باتیں اور ایسی ایسی چیزیں جو پہلے کبھی سنی نہ تھیں ایسا اندازِ بیان میرے الفاظ سے باہر ہے۔ تسبیح خانہ سے جڑ کر ہم بہت فیض پا رہے ہیں پریشانیاں، مشکلات دور ہوئی ہیں اور گھر میں خوشیاں، سکون، راحت، رحمت اور برکات ہی برکات ہیں۔ درس سننے کی وجہ سے ٹی وی ہم نے بند کردیا اللہ نے مجھے نماز کی توفیق دے دی جو کہ کافی عرصے سے نہیں مل رہی تھی پھر یہ درس میں اپنی امی کی طرف بھی لے گئی ایک درس ہی سنا تھا ماشاء اللہ وہ سب تسبیح خانہ سے جڑ گئے۔ میرے ابو، بھائی، بھابھی، بہن اور میں خود آپ سے بیعت ہیں۔ الحمد للہ۔حکیم صاحب میرے شوہر کی تنخواہ تقریباً
پچیس ہزار ہے۔ ہماراماہانہ خرچ تقریباً بیس ہزار ہو جاتا ہے۔ کبھی اس سے بھی زیادہ ۔
رمضان 2016میں میری نند اور اس کے بچے بھی آگئے تھے ہم نے 3000 کمیٹی، 2000 صدقہ، 2500 فطرانہ اور 1000 روپیہ میرے شوہر کی خالہ ہیں جو ہماری گلی میں ہی رہتی ہیں اور معذور ہیں ان کو دیئے یہ بن گئے 8500 اور یہ مہینے کے پہلے دن ہی خرچ ہوگئے۔باقی بچے 11,500 روپے اس میں الحمدللہ پورا مہینہ چلا اور خوب کھایا پیا، 2000 بجلی کا بل، دودھ دہی گھر کا راشن گھر میں مہمان ان کا خرچہ اس دفعہ رمضان بازار میں چینی دس روپے کلو سستی مل رہی تھی میرے شوہر تقریباً دس کلو چینی بھی لے آئے اور اپنی بہن کو اور بچوں کو عیدی بھی دی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 390 reviews.