محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو سدا مسکراتا رکھے اور آپ کو صحت و تندرسی دے۔ میں پچھلے سال ستمبر اور اکتوبر میں تسبیح خانہ آئی اوریہاں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں شریک ہوئی۔میرا رشتہ کا مسئلہ تھا جو کہ حل ہوگیا اور میرا اچھی جگہ رشتہ ہوگیا اب میری شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ دعا کریں خیر و برکت سے تمام معاملات طے پاجائیں اور مجھے برکت اور سکون والی زندگی ملے ۔ (اقراء سجاد، بھلوال)
شوہر کے اندر سے غصہ والا جن نکل گیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہراور میری بیٹی بہت غصہ والے تھے‘ شوہر روزانہ صبح دکان پر جانے سے پہلے لڑائی جھگڑا ضرور کرتے‘ ہر روز کوئی نئی بات ہوتی‘ ہم خود تنگ آگئے تھے۔ میری بیٹی اتنی زیادہ جذباتی ہوتی کہ بعض اوقات مجھ سے بھی بدتمیزی کرگزرتی‘ چیزیں توڑتی‘ اپنا بُرا حال کرلیتی‘ بعض اوقات غصہ میں کچھ نہ بن پاتا تو اپنے ہی چہرے پر تھپڑ مارنا شروع کردیتی‘ دروازوں میں ٹکڑیں مارتی‘ چلاتی۔ میں‘ میرے شوہر اور میری بیٹی نے چار ماہ’’ اسم اعظم کے روحانی دم‘‘تسبیح خانہ میں کروایا‘ یقین کیجئے ہر طرف سکون ہوگیا‘ میرے شوہر کا مزاج بالکل بدل گیا‘ ایسا لگ رہا ہے جیسے ان کے اندر سے کوئی غصیلہ جن نکل گیا ہو۔ میری بیٹی کا چڑچڑا پن اور غصہ ختم ہوگیا۔ میری پریشانی ختم ہوگئی۔ الحمدللہ۔ (ز، لاہور)
اپریل ۔۔۔۔۔۔۔ صبح 6 بجے تسبیح خانہ لاہو رمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔
۔ ان شاء اللہ اسم اعظم کے روحانی اور شفائیہ دعا کی تاریخ کا اعلان حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد کردیا جائے گا۔
2020بروز اتوارصبح 6 بجے تسبیح خانہ میں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم نماز فجر سے دوگھنٹے بعد تک تسبیح خانہ لاہور میں ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب ‘ درس ‘مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ تسبیح خانہ لاہور میں ہوگا۔
تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں