ایک ٹوٹکہ کھانسی کے بارے میں آپ کو دے رہا ہوں میری تین بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 4 سال 8سال 14سال کے لگ بھگ ہیں ان پر آزمایا ہوا ہے۔ کئی بار کا آزمایا ہوا ہے۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے چھوٹی بچی کو رات ایک بجے کے قریب کھانسی شروع ہوگئی دو تین سیرپ انگریزی یعنی ایلوپیتھک پڑے تھے بار ہا دیئے معمولی فرق پڑتا پھر وہی حالت پھر میں نے کالی مرچ چار پانچ دانے اور تین چار دانے لونگ کے باریک پیس کر ایک بڑا چمچ شہد کا ملا کر دیا پہلی خوراک سے ہی آرام آگیا۔(نواز خانی نیازی، پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں