محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی صحت کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری ایک بہن سعودی عرب میں رہتی ہے اس کے شوہر نے مجھے کلونجی کا تیل بھیجا اور کہا کہ سعودی عرب میں یہی علاج کے طور پر پیا جاتا ہے بہت اچھا ہے۔ میرے دل کی دھڑکن بہت تیز رہتی‘ ہاتھ پاؤں نیلے رہتے‘ بہت پریشان رہتی تھی‘ میں نے آپ کے درس میں اس تیل کی تعریف کا سن رکھا تھا‘ میں نے کلونجی کا تیل لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا ساتھ افحسبتم اور اذان کا عمل بھی کرتی تھی‘ کچھ عرصہ کے بعد میں نے ہاتھوں اور پاؤں کی نیلاہٹ کو کم ہوتے دیکھا اور دل کی آواز بھی تقریباً ہلکی ہوگئی تھی۔ خود کو کافی بہترمحسوس کیا اور میرے چچا جو ڈاکٹر ہیں انہوں نے مجھے چیک کیا اور کہا کہ دل کی دھڑکن بہت بہتر ہے ‘تیسری آواز بہت کم ہے اندازاً بتایا کہ تم تو 70فیصد ٹھیک ہو چکی ہو۔ بہت خوشی ہوئی اللہ کا شکر ادا کیا۔ (مرینہ اسلم،رحیم یار خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں