محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی ہویا سردی میرے چہرے پر ہر موسم میں دانے اور داغ رہتے تھے جس وجہ سے چہرہ عجیب سا نظر آتا تھا یہ سب بازاری کریموں کے کثرت سے استعمال کا نتیجہ تھا ہوا کچھ ایسے تھے کہ میرے چہرے پر پہلے ایک دانہ نکلا جس کو لے کر میں بہت سنجیدہ تھی ایک سہیلی سے مشورہ کیا اس سے ایک مشہور برانڈ کی کریم بتائی کہ وہ بہت اچھی کریم ہے اس کو لگائو میں نے اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا ایک دانہ تھاختم ہوگیا لیکن داغ چھوڑ گیا پھر داغ کے لیے ایک اور کریم استعمال کی جس سے داغ بھی نہ گیا اور دانے نکلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا بس وہ دن اور آج دو سال سے چہرے پر داغ دانے لے کر گھومتی پھرتی ہوں۔ ایک روز اخبار والا غلطی سے ایک مشہور میگزین کی جگہ عبقری میگزین دے گیا میں نے کافی دن تو اس کو ہاتھ بھی نہیں لگایا کچھ دن بعد چائے کی ٹیبل پر میں نے عبقری کا میگزین پڑھنا شروع کیا دو سے تین گھنٹے گزر گئے اور میں عبقری پڑھتی جارہی ہوں بہت ہی لاجواب میگزین نسخہ ٹوٹکے بے شمار تھے ان میں ہی ایک کریم طب نبی حسن وجمال کریم کے بارے پڑھا اور اس کی خصوصیات دل کو لگی اور سوچا جہاں اتنے پیسے ضائع کیے ہیں مشہور کریموں پر یہ سستی سی کریم بھی استعمال کرکے دیکھ لیتی ہوں فون کیا اور کریم منگوائی اور استعمال شروع کیا مسلسل پندرہ دن کریم کے استعمال سے ہی اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئی میرے چہرے کے دانے پہلے بلیک ہوئے اس کے بعد ختم ہونا شروع ہوئے جو داغ تھے وہ بھی ختم ہوگئے جس پر میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور عبقری کو دعائیں دی اب عبقری رسالہ ہر ماہ میرے گھر آتا ہے اور اس سے اور بھی بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ (ش،ر۔فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں