رمضان المبارک کے اعمال
٭رمضان کی پہلی رات سورئہ جمعہ کی آیت نمبر ۴ تلاوت کریں ۱۳۳ دفعہ۔٭نمازِ تراویح کے دوران ہر چار رکعت کے بعد تسبیح تراویح کے علاوہ تین مرتبہ استغفار اور یہ دعا پڑھیں۔بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِی٭جب بھی نماز ذکر وغیرہ کیلئے بیٹھیں اعتکاف کی نیت کرلیں تاکہ زیادہ اجرملے۔٭روزانہ صدقہ کریں۔ ٭روزانہ صلوٰۃ تسبیح پڑھیں۔٭ہر نماز کے ساتھ ایک قضا نماز ضرور پڑھیں۔٭عصر کی نماز کے بعد روزانہ 50 مرتبہ اَللہُ الصَّمَدُ ضرور پڑھیں‘ کمال خود دیکھیے٭سورئہ المائدہ کی آیت نمبر ۱۱۴ بمعہ تسمیہ اوّل و آخر طاق درود شریف پڑھ کر یہ آیت گیارہ مرتبہ تلاوت کرکے تین مرتبہ آسمان کی طرف صبح و شام پھونک ماریں۔ رزق کی برسات ہوگی ان شاء اللہ۔٭سورئہ العمران کی آیت نمبر ۲۶کا آخر حصہ صبح و شام اکتالیس بار تلاوت کریں۔ اوّل و آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔ مال و عافیت کی فراوانی ان شاء اللہ۔ ’’بِيَدِكَ الْـخَيْـرُ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ ‘‘
٭ ایام ابیض چاند کی 13,14,15 کی پوری رات سورئہ فاتحہ کی چلتے پھرتے تلاوت کریں دعائوں کی مقبولیت کے لیے اکسیر ہے۔ ان شاء اللہ۔٭مغرب اور عشاء کے دوران روزانہ ستر مرتبہ یہ دعا پڑھیں اوّل و آخر طاق درود شریف ’’یَانُوْرُ یَانُوْرُ یَانُوْرُ یَا مُنَوِّرُ نُوْرِیْ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ
رمضان المبارک میں 12 نوافل کا خاص عمل
شادی کی رکاوٹ‘ بے روزگاری‘ ضدی بیماریاں‘جادو جنات‘ بندشیں ‘ بے اولادی‘ اولاد کی نافرمانی ختم کروانے کیلئےگیارہ اور بارہ رمضان المبار ک کی درمیانی رات بارہ نفل دو دو کی نیت کرکے پڑھیں ہر رکعت میں سورئہ الفاتحہ کے بعد بارہ مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھیں ‘بعد نوافل سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر نبی کریمﷺ کو ہدیہ کرکے اپنے مقصد کیلئے گڑگڑا کر دعا کریں۔خاص طور پر جن کی شادی میں بندش ہے‘ رکاوٹ ہے‘ اچھے رشتے نہیں آرہے بے شمار مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ ان شاء اللہ ‘ اللہ پاک عافیت والاساتھی عطا فرمائیں گے۔ (نوٹ: بارہ نوافل والا عمل اس مرتبہ خاص طورپر تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف کی زیرنگرانی ہوگا)
رمضان اور آیۃ الکرسی کا مجرب عمل
جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعداپنی نشست پر ہی بیٹھے رہیں اور اول 7 مرتبہ درود پاک پڑھنے کے بعد مسلسل آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردیں‘ جب مغرب کی اذان شروع ہونے لگے تو اذان شروع ہونے سے چند لمحات پہلے ہی سجدے میں چلے جائیں اور اللہ سے اپنی فریاد مانگتےرہیں‘ صرف تین جمعہ اس طرح عمل کریں‘ مراد پوری ہوگی ان شاء اللہ۔
ضرورت پڑے تو چودہ یا اکیس جمعہ بھی یہ عمل کرسکتے ہیں‘ اللہ کریم ناممکن کو ممکن بنا دیں گے۔ علاوہ رمضان بھی یہ عمل کرسکتےہیں مگر جو مقبولیت اور قبولیت رمضان المبارک کی گھڑیوں میں ہے اور پورے سال میں نہیں‘ لہٰذا رمضان المبارک کے مبارک جمعہ میں اس عمل کو کرنا ہرگز نہ بھولیں‘ اپنی مصروفیت میں سے اتنا وقت ضرور نکالیں اور نسلوں کے مقدر بھی سنوار لیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں