Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آدھے سر کے درد کاکرشماتی فوری اثر نسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت ہی مفید ہے‘ ہمارا پورا علاقہ اس رسالہ سے مستفید ہورہا ہے‘ اس کے روحانی و طبی ٹوٹکے فوری اثر اور تجربہ شدہ ہونے کی وجہ سے عوام کو فیض یاب کررہے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک انتہائی لاجواب ٹوٹکہ ہے‘ اگر عبقری نہ پڑھتا تو شاید میں بھی اس کو سنبھال کر رکھتا اور اس کے ساتھ ہی قبرمیں چلاجاتا‘ یہ درد شقیقہ(آدھے سر کا درد) میں بہت ہی مفید ہے۔ ایک نہایت سادہ، پراثر، انمول اور بارہا تجربہ شدہ نسخہ پیش خدمت ہے۔ نہایت کم قیمت بلکہ مفت کا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: اسطخودوس دو ماشہ، مغز دھنیا تین ماشہ، فلفل سفید دو ماشہ، صندل سفید ایک ماشہ یہ ایک وقت کی خوراک ہے لہٰذا تین دن کے لیے یہ ادویات ان سے تین گنا لے لی جائیں۔طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک خوراک لے کر صبح سویرے اس کو کونڈی میں رگڑ کر تھوڑا سا پانی ڈال کر گھوٹا بنالیا جائے۔ اس گھوٹے کو صبح سورج نکلتے وقت مریض پی لے۔ اس دوائی کے استعمال کی شرط یہ ہے کہ جب سورج طلوع ہونے لگے اور سورج آدھا اندر اور آدھا باہر ہو اس وقت ہی یہ گھوٹا پینا ہے۔ لہٰذا گھوٹا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی بنا کر رکھ لیا جائے ‘ پوری تیاری کے ساتھ مشرق کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیں‘ جیسے ہی سورج آدھا نظر آئے یہ پی لیں‘ورنہ سورج طلوع ہونے سے آگے یا پیچھے گھوٹا پینے سے فائدہ نہیں ہوگا۔ اول تو ایک دو دن کے استعمال سے بالکل آرام آجائے گا ورنہ تین دن میں تو ان شاء اللہ درد ضرور ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا ۔(نوٹ) دوائی تین دن سے زیادہ استعمال نہیں کرنی۔یہ نسخہ بے شمار مریض آزماچکے ہیں‘ انتہائی تکلیف دہ مرض کا لاجواب علاج ہے۔ ضرور استعمال کیجئے۔(ممتاز احمد اعوان، سلانوالی سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 343 reviews.