Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان کاپرخلوص نذرانہ! تیمارداری کرنا سیکھ لیں! -- (ام شایان، حیدر آباد)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

اس میں کوئی شک نہیں کہ مریضوں کی تیمارداری کرنا نہایت اہم فن ہے اور جتنا اہم ہے اتنا ہی اپنی نوعیت کے لحاظ سے عبادت کا بھی درجہ رکھتا ہے کہ اس میں صبر و تحمل، ایثار، ہمدردی اور محبت کی سخت ضرورت ہے اور یہ صفات خدا ترس اور درد آشنا دل رکھنے والے انسان ہی میں پائی جاتی ہیں مگر اس فن سے واقفیت حاصل کرنا ہر انسان خصوصاً خواتین کے لیے نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ ہر گھر میں بیماری آسکتی ہے لہٰذا امورِ خانہ داری میں فن تیمارداری کو خصوصیت کے ساتھ کچھ دخل ہے، جو اپنے مختلف اصولوں کے اعتبار سے بہت وسیع معنی رکھتا ہے۔بیماروں کے کھانوں کی طرف، گھر والوں اور خصوصاً تیماردار کی خصوصی توجہ سے کام لینا چاہیے، ان کی غذا، طاقت بخش، زود ہضم ہو، مختلف امراض میں بعض چیزوں سے قطعی پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ وہ چیزیں مریض کے لیے سخت مضر ہوتی ہیں۔غذاکی تیاری میں توجہ، ہمدردی اور سلیقے مندی کی ضرورت ہے تاکہ غذا جلی ہوئی کڑوی، کسیلی، زیادہ نمکین و میٹھی اور مریض کی مرضی و پسند کے خلاف نہ ہو۔ بیماری کے حملوں کی وجہ سے مریض کی طبیعت چڑچڑی اور زود رنج ہو جاتی ہے، اس کا دل ذرا سی بات کو بھی جلد محسوس کرلیتا ہے اور اس کی طبیعت رنجیدہ ہو جاتی ہے، اس لئے خوش ذائقہ غذا تیار کرکے خوشنمائی اور خلوص و محبت کے ساتھ مریض کے سامنے لائی جائے تاکہ مریض کی بھوک کھل جائے اور وہ رغبت سے کھانا کھالے، کیونکہ مقوی غذا پر ہی مریض کی تندرستی کا دارومدار ہے۔بیمار کے سامنے ایک دفعہ میں بہت سا کھانا نہ لایا جائے بلکہ مختلف چیزیں چھوٹی چھوٹی صاف پلیٹوں میں تھوڑی تعداد میں نکالی جائیں۔ رات کو مریض کو جگا کر کھانا کھلانے کی کبھی کوشش نہ کریں۔ایک دن پہلے پکائی ہوئی غذا مریض کو نہیں کھلانی چاہیے اور جن چیزوں کو کھانے سے ڈاکٹروں نے مریض کو منع کیا ہے، اس کے سامنے نہ لائی جائیں، نہ کھائی جائیں بلکہ ہر دوسرے یا تیسرے گھنٹے کے بعد تھوڑا تھوڑا دودھ، سوپ، کم پکے ہوئے انڈے، چاول کا پانی، اراروٹ، ساگودانہ، دلیہ ، تازہ پھلوں کا رس، بھنے ہوئے آلو، ڈبل روٹی کے سلائس، دُھلی ہوئی مونگ کی دال کی نرم کھچڑی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دیتے رہیں۔آج کل ڈاکٹر ہر قسم کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پلانے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ پانی کی فروانی سے جسم کے فاسد مادے نکل جاتے ہیں۔ آنتوں اور گردوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔ مریض کے پینے والا پانی اُبال کر چھان کر ٹھنڈا کرلیا جائے کیونکہ ہر شخص منرل واٹر خریدنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مریض کو دودھ بالائی اتار کر دی جائے، کیونکہ بالائی ثقیل ہوتی ہے۔ سوپ یا یخنی بغیر چربی کے گوشت (جس کے لئے گردن کا گوشت بہتر مانا جاتا ہے) یا پھر چوزے کے گوشت کا بنایا جائے مگر بوٹی نہ کھلائی جائے۔ اراروٹ زود ہضم اور ہلکی غذا ہے۔ حریرہ یا دلیہ جو گیہوں کے آٹے سے موٹی سوجی نکال کر بنایا جاتا ہے۔ یہ بذات خود بڑی طاقت بخش غذا ہے۔مریض کی خدمت یعنی تیمارداری عطیہ خداوندی ہے اور اس کو انجام دینے والا دنیا کی مقبولیت کے علاوہ آخرت کے انعامات کا بھی مستحق ہوتا ہے کہ اس نے خدا کے ایک کمزور و ناتواںمجبوراورمعذور بندے کی دادرسی اور خبرگیری کا کام نہایت صبر و تحمل اور محنت سے انجام دے کر حق انسانیت ادا کیا اور اگر اس میں خدا اور رسول کی خوشنودی کا خیال مقدم ہے تو اس کے اجر کا اندازہ لگانا انسان کے بس کی بات نہیں۔ گو کہ یہ کام خدا مسبب الاسباب ضرورت کے وقت کسی نہ کسی سے انجام دلا ہی دیتا ہے کہ مصیبت میں بندوں کی مدد بجز اس کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔ اپنوں کا وجود تیمارداری کے لیے زیادہ موزوں ہے کہ خائق عالم نے رشتوں کا تسلسل اسی لئے وابستہ کردیا ہے کہ بوقت ضرورت ایک دوسرے کے کام آسکیں اور خلوص و ہمدردی کے ساتھ مریض کی عیادت کرسکیں، ورنہ غیروں اور عزیزوں میں کوئی فرق نہیں۔
۔۔۔۔۔۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 334 reviews.