Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سحری میں طاقت ‘ قوت اورشفاء کا ڈرم انڈیل لیجئے!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

قارئین ! یہ ٹوٹکہ شیخ الوظائف کی طرف سے عطا کردہ ایک تحفہ ہے۔ بے شمار بیماریوں میں آزمودہ جن میں پرانی پیچش، آنتوں کا السر اور زخم، وہ لوگ جو باہر کے کھانے اور فاسٹ فوڈز کھا کھا کر اپنا جگر‘ معدہ‘ آنتیں اور مثانہ ختم کرچکے ہیں لاعلاج ہیپاٹائٹس، پرانی بواسیر جس میں قبض اور خون آتا ہو۔ خیال آنے پر قطرے یا پیشاب کے بعد قطرے۔ خواتین کی پرانی لیکوریا اور مردوں کا جریان، کھانے کے بعد جلن، تیزابیت، گیس، تبخیر، کھٹے کھٹے ڈکار آنا،سینے کی جلن، پرانی قبض اور ٹائیفائیڈ یا اس کے بعد کے بُرے اثرات۔ گرمی کیسی ہی ہو اور کتنی بھی شدت کی ہو یا آپ نے روزہ رکھا ہے اور سخت گرمی کا روزہ ہے اور آپ چاہتے ہیں گرمی کا روزہ ہو گرمی کا کام ہو یعنی کوئی کاروبار ہو اور گرم علاقہ ہو، تو پھر پریشانی کیسی؟ یہ ٹوٹکہ انتہائی کارآمد ہے‘ بس سحری اور افطاری میں استعمال کریں۔ طریقہ استعمال: پچاس گرام تخم ریحان اور پچاس گرم تخم بالنگو(تخم ملنگا)مکس کرکے رکھ لیں۔رات سوتے وقت ایک گلاس تازہ ہلکے ٹھنڈے دودھ میں ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر چمچ سے ہلائیں اور پھر گھونٹ گھونٹ کرکے پی لیں۔اسی طرح سحری میں بھی کیجئے۔یہ ایک گلاس آپ کو پورا دن صحت مند‘ طاقت ور اور تازہ دم رکھے گاآپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ اپنے اندر کتنا حیرت انگیز ٹانک انڈیل چکے ہیں۔
علاوہ رمضان دن میں تین مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں‘ گرمی میں ٹھنڈے اور سردی میں گرم دودھ میں استعمال کریں۔

یقین جانیے! اگر آپ یہ دوا یعنی یہ دونوں بیج اپنی نسلوں کو استعمال کروانا شروع کردیں ان میں نظر کی کمزوری‘ دماغ کی کمزوری، یادداشت کی کمی‘ گروتھ کی کمی، ان کا پڑھنا لکھنا بہتر ہوگا اور یہ تمام کمیاں دور ہوجائیں گی۔ صحت مند نسلیں‘ صحت مند دماغ‘ صحت مند آنکھیں اور صحت مند معدہ و جگر‘ صحت مند آنتوں اورصحت مند گردوں کا چلتا پھرتا ایک جسم یقیناً صحت مند معاشرے کی دلیل ہے۔ یہ دونوں بیج مردوں کو صحت مند، عورتوں کو تندرست، مردوںاور عورتوں کے روگ ایسے ختم کرے کہ انسان کی طبیعت بار بار ان دونوں بیجوں کو استعمال کرنے میں مائل ہو۔ ہاں! ان کو بھگو کر ہرگز نہ رکھیے گا ورنہ جم جائیں گے پھر بھی آپ استعمال کرسکتےہیں لیکن چمچ سے اگر اسی وقت شہد کے پانی ‘پتلے دودھ میں یا دودھ ٹھنڈا ہو یا گرم استعمال کریں تو فائدہ بھی زیادہ اور کھانے میں بھی تکلیف نہیں۔ آج قارئین! آپ کو میں نے ایک فطری ٹوٹکہ دیا، یہ دونوں کالے بیج کالی بیماریاں، کالے روگ اور کالی شکل سے نکال کر آپ کو حسن و جمال دے‘ صحت و تندرستی دے‘ خوبصورت چہرہ خوبصورت زندگی اور تندرست اور راحت افزاء ایک انوکھا جہان ضرور دیں گی۔ آئیے! رمضان کے مقدس ایام میں ہروقت ٹھنڈک کے دلفریب احساس کیلئےاستعمال کریں دیر کیسی؟

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 325 reviews.