روزے رکھنے والا کامیاب ہوگیا: مالک، بخاری، مسلم، ابو داؤد، نسائی نے طلحہ بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا کہ ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں بکھرے ہوئے بالوں والا آیا اور کہا یا رسول اللہ !ﷺ مجھ کو بتائیے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر روزے فرض کئے ہیں؟ آپ ﷺنے فرمایا رمضان کا مہینہ (فرض ہے) مگر یہ کہ تو نفل روزے رکھ لے پھر اس نے پوچھا مجھ کو بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر زکوٰۃ فرض کی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اس کو اسلام کے احکام بتائیے اس نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺکو عزت دی ہے میں کوئی نفلی عمل نہیں کروں گا اور اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر فرض فرمایا ہے اس میں کمی نہیں کروں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کامیاب ہوگیا اگر اس نے سچ کہا تو جنت میں داخل ہوگا۔
پہلی شبکے اعمال
٭رمضان المبارک کے مہینہ کی پہلی شب کو نمازِ عشاء کے بعد ایک مرتبہ سورۂ فتح پڑھنا ثوابِ عظیم حاصل کرنے کا باعث ہے۔ رمضان المبارک کی پہلی شب نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد آسمان کی طرف چہرہ کر کے بارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بہت سی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ خصوصی فضل و کرم نازل فرمائیگا۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْـحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْقَآئِمُ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍ م بـِمَا کَسَبَتْ
روزانہ کا وظیفہ
جو کوئی رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْـحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ظَالِمٍ لَّایَـمْلِکُ لِنَفْسِہٖ ضَرَّاً وَّلَا نَفْعًا وَّلَا مَوْتًا وَّلَا حَیَاۃً وَّلَا نُشُوْرًاo٭سوا لاکھ دفعہ پورے رمضان میں سورئہ المومنین کی آخری آیت پڑھیں اللہ تعالیٰ زندگی سہل بنا دیں گے۔’ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَـمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ‘‘
نوٹ: رمضان المبارک کےآخری عشرہ کےوظائف
مئی 2021ء کے شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں