Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تیار ہوجائیں پھر بہار آئی خوشیاں اورصحت لائی!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

خنک اور ٹھنڈی ہوائوں کا یخ بستہ موسم سرما گزرنے کے بعد جب دن اور رات میں وقت کے درمیانی فاصلے برابر ہو جاتے ہیں تو دن کے وقت سورج کی تپش اور رات کے وقت سردی کا خوشگوار احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سردی کے سبب موسم ہردلعزیز ہو جاتا ہے کثیر تعداد میں درختوں پر ننھے شگوفے اسی موسم کو مزید پرکشش اور دلرُبا بنا دیتے ہیں۔ درختوں، پودوں اور پھولوں پر یہ قدرتی حسن ایک عجب قسم کا دلنشین سماں پیش کررہا ہوتا ہے اسی موسم کو عرف عام میں موسم بہار کہتے ہیں۔ پاکستان کے جغرافیائی حالات کے مطابق یہ موسم مارچ کے شروع سے مئی کے آغاز تک رہتا ہے۔ اپریل اس موسم کا عروج ہوتا ہے۔یہ موسم اور اس کی رنگینی مظاہر فطرت میں سے ایک روشن دلیل ہے۔ جو خالق کائنات کی لازوال قوت صناعیت پر دلیل ہے۔ قدرت کی طرف سے پھولوں کو عطا کردہ حسن، خوشبو اور رنگوں کا باہمی امتزاج اس حسن فطرت کی صرف ایک مثال ہے چمن کی زینت بڑھانے کیلئے جتنی کثیر تعداد میں اس موسم میں مختلف رنگوں اور خوشبوئوں کے حامل پھول پیدا ہوتے ہیں دوسرے کسی موسم میں نہیں ہوتے۔موسم بہار میں جہاں درختوں کے شگوفے پھوٹ رہے ہوتے ہیں وہاں انسان کی توانائی کو بحال رکھنے والے ضروری اور اہم جز گندم کی بالیں بھی نکل رہی ہوتی ہیں۔ زمین سے پیدا ہونے والی تمام نباتات پر جہاں ایک قدرتی حسن چھایا جاتا ہے وہاں یہ موسم میں دوسرے موسوںکے لحاظ سے صحت اور سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے چہرے اس موسم میں خوبصورت اور پُر رونق نظر آتےہیں۔ اچھی غذا اور مناسب ورزش کے زیادہ مواقع سے استفادہ کی بناء پر جسم اور چہرہ کو جس قدر خوبصورتی اور تازگی حاصل ہوتی ہے موسم گرما، برسات اور سرما اس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں یہ موسم صحت کے لیے اس قدر مفید ہونے کے باوجود مختلف اخلاط میں ہیجان اور تیزی کا باعث بھی بنتا ہے اور اس کے نتیجہ میں بہت سے امراض پیدا ہو جاتے ہیں جیسے کہ خارش اور وجع المفاصل کے مریض اس موسم میں کافی اذیت محسوس کرتے ہیں۔ ضعف اعصاب کے مریضوں میں بھی اس موسم کی ہلکی بارش اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ رعاف یعنی نکسیر کا مرض چونکہ موسم سرما کی برودت اور یبوست کی وجہ سے عارضی طور پر دب چکا ہوتا ہے لہٰذا اس موسم میں اپنی پوری شدت کے ساتھ عود کر آتا ہے خسرہ بھی اس موسم کا ایک اہم مرض ہے اور ورم لوز تین نیز گلے کی دیگر تکالیف میں بھی اس موسم میں اضافہ ہوتا ہے۔ چنانچہ شہتوت کا بیش قیمت پھل اپنی شیرینی اور لطافت کے ساتھ اسی موسم میں ان امراض کے ازالہ و مداوا کے لئے قدرت کے شفاء بخش ہاتھ پیدا فرما دیتے ہیں۔ فرحت و شادمانی اور تقویت قلب کے لیے اس موسم میں امردو،سیب اور کینو (مالٹا) عام ملتے ہیں۔ جن کا استعمال انسانی صحت و تندرستی اور توانائی میں اضافہ کا ضامن ہوتا ہے۔ مقوی دل و دماغ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشبو بھی دماغ کو معطر کرتی ہے اور ان کا ذائقہ بھی مرغوب طبع ہوتاہے نیز یہ پھل اس موسم میں پائی جانے والے امراض خارش، خسرہ،لاکڑا کاکڑااور موسمی بخاروں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 317 reviews.