Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماں کی توجہات سے محروم ڈائپر میں پلنے والے بچے -- (اکبر صدیقی، لاہور)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

مغرب سے آنے والی تن آسانیاں جدیدیت کے نام پر بغیر سوچے سمجھے اپنانے میں ہم دیر نہیں لگاتے چاہے وہ کتنی ہی ضرر رساں کیوں نہ ہوں۔ مادہ پرست قومیں جن کا مشرقی اقدار سے کوئی تعلق ہی نہیں اور جن کا کلچر، تہذیب، نظریہ حیات ہی ان کی سوچ کے دائرے زندگی کے ہر پہلو پر حاوی اور کار فرما ہیں۔ روحانیت سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔
ڈائپر کی ایجاد مغرب میں ہوئی لیکن ہم نے اس تن آسانی کو فوراً اپنا لیا بغیر یہ سوچے کہ اس کے کیا نقصانات بچے کی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں۔پہلا نقصان تو یہ ہے کہ ماں بچہ کو ڈائپر باندھ کر بچہ کی طرف سے غافل ہوگئی۔ اب توجہ ہٹتے ہی خود سکون کی نیند سوگئی اور بچہ ماں کی توجہ سے محروم ہوگیا۔ کہاں ماں ساری رات اپنی نیند قربان کرکے تھوڑی تھوڑی دیر بعد بچہ کو دیکھتی رہتی تھی کہ بچہ پیشاب سے بھیگ نہ جائے بے آرام نہ ہو جائے‘ سردی نہ لگ جائے وغیرہ۔دوسرا نقصان یہ ہے کہ بچہ ماں کی توجہ سے محروم ہوکر بے سکون اور بے چین ہوگیا۔ پہلے تو پیشاب وغیرہ سے بھیگ کر عارضی طور پر بے سکون ہوسکتا تھا مگر اب ماں کی توجہ سے محروم ہوکر بے چین ہو جانا یقینی امر ہے جو اس کو بالآخر بے سکونی محرومی، خوف اور تنہائی کا شکار کردیتا ہے جوجوانی میں بچہ کی شخصیت کا خاصہ بن جاتا ہے۔ ماں کی توجہ سے بچہ شفقت، محبت اور ہمدردی کے جذبات محسوس کرتا ہے اور بچہ کے اندران جذبات کی آبیاری ہوتی رہتی ہے۔ بچہ تنہائی اور خوف کا شکار نہیں ہوتا اور ہر لمحہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے اور یہ چیزیں اس کی شخصیت کو پروان چڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔ علاوہ ازیں ماں کے جذبات، احساسات اور توجہات بچہ کی شخصیت میں مثبت انداز فکر اور سوچ پیدا کرتے ہیں۔تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ ماں ڈائپر باندھ کر بچے کے رفع حاجت کے اوقات سے لاعلم ہوجاتی ہے۔ بچہ کا پیشاب پاخانہ ڈائپر میں خودبخود نکلنا شروع ہو جاتا ہے اور بچہ کو ان اعصاب پر کنٹرول نہیں ہو پاتا جو رفع حاجت میں اس کے مددگار ومعاون ہوتے ہیں۔ پہلے مائیں بچہ کو چند ماہ کا ہوتے ہی پیروں پر بٹھا کر رفع حاجت کیلئے اشارہ کرتی تھیں چند بار کے تجربے سے گزرنے کے بعد بچہ ماں کے پیشاب کرنے کے اشارہ کو سمجھنا شروع کردیتا تھا اور پھر بچہ ماں کے اشارہ کرنے پر ہی پیشاب وغیرہ کرتا تھا اس طرح اس کو اپنے ان اعصاب کو جو رفع حاجت میں معاون ہوتے ہیں حرکت میں لاتا تھا اوراس سے بچہ کو اپنے اعصاب پر کنٹرول بھی حاصل ہو جاتا تھا اور بچہ بستر پر پیشاب نہیں کرتا بلکہ روکر ماں کو متوجہ کرتا ہے میں نے اس طرح چار پانچ ماہ کے بچہ کو ماں کے اشارہ پر رفع حاجت کرتے دیکھا ہے۔یہ سب کچھ ماں اور بچہ کے درمیان خاموش زبان سے رابطہ کا باعث تھا جس کا ڈائپر کی وجہ سے فقدان ہوگیا۔چوتھی بات یہ کہ آج کی ماں نے بچہ کوڈائپر باندھ کر غلاظت کی پوٹلی بنادیا۔ شروع شروع میں بچہ غلاظت جسم سے بندھے رہنے کی وجہ سے کراہت کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور سخت بے چینی محسوس کرتا ہے مگر ماں ان چیزوں کو محسوس ہی نہیں کرتی۔ اور بے فکر رہتی ہے۔ جس سے ماں اور بچے کے درمیان دوری پیدا ہو جاتی ہے۔پانچویں اور آخری بات یہ کہ نجاست، غلاظت جسم سے تا دیر بندھے رہنے کے باعث برے اثرات ضرور رکھتی ہے۔ بچہ پر اس کے کیا برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا ہمیں ادراک ہی نہیں۔ جسمانی کے علاوہ روحانی اثرات ضرور ہیں کیونکہ انسان روح اور جسم کا مجموعہ ہے جب جسم نجاست سے لتھڑا ہوا ہو تو روح میں پاکیزگی کس طرح آئے گی؟ روح کو پاکیزہ رکھنے کے لیے جسم کا پاکیزہ ہونا لازمی ہے۔ اسی لئے تمام عبادات جسمانی پاکیزگی کی مرہون منت ہیں۔ جبکہ جادو گری اور کالے علم کے عامل گندگی میں غرق ہوتے ہیں اور گندگی سے ہی برے اعمال کرتے ہیں۔قارئین! ڈائپر سہولت ہے‘مگر اس کو اتنا زندگی کا حصہ بنالینا کہ بچہ ہروقت اس گندگی کے ساتھ چپٹا رہے درست نہیں‘ سفر میں ہیں یا پھرسخت سردی کی راتیں ہیں یا بچہ بیمار ہے تو استعمال کرسکتے مگر ہروقت ڈائپر لگا کر ماں بچے سے ہی لاپرواہ ہوجائے‘ اسے اپنی ممتا سے ہی محروم کردے تو ایسی صورت میں ڈائپر سے بڑھ کر ماں بیٹے کی محبت کا دشمن اور کوئی نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 309 reviews.