Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین سال سے لاحق موذی بیماری بالآخر ختم ہوئی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو تین سال سے خونی بواسیر تھی ۔ انگریزی اور دیسی ادویات کا بہت استعمال کیا اس کے ساتھ ساتھ دیسی ٹوٹکے بھی بےشمار آزمائے پر کوئی فرق نہیںپڑا۔ اگر کسی انگریزی دوائی سے فرق پر بھی جاتا تو دو تین ہفتے بعد مرض دوبارہ سر اٹھا  لیتا۔ سالن سے روٹی کھائے کئی سال ہوگئے چاول وغیرہ کوتو دیکھا بھی نہیں۔ گرم اور تیز مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کیا ہوا تھا۔ بس ہلکی پھلکی غذا سے ہی کام چل رہا تھا۔ جسم میں کمزوری  بے تحاشہ ہوگئی تھی۔ جس سے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا۔ ایک روز میری اہلیہ کی جاننے والی گھر آئی تو اس نے اہلیہ کو عبقری دواخانے کا ’’بواسیرکورس‘‘ استعمال کرنے کامشورہ دیا۔ اہلیہ نے مجھے عبقری دواخانے کا ایڈریس دیا کہ یہاں سے بواسیرکورس لے آئو استعمال کرتے ہیں شاید فرق پڑ ہی جائے۔ میں اگلے روز عبقری دواخانے سے ’’بواسیر کورس‘‘ لےکر گھرآگیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق کورس کا استعمال شروع کیا پہلا کورس استعمال کرنے کے بعد کافی فرق پڑ گیا تھا۔ میں نے ایک اور کورس لا کردیا تاکہ اس بیماری کا جڑ سے ہی خاتمہ ہو جائے دوسرا ورس مکمل کرنے کے بعد بیوی کو بواسیر کی موذی بیماری چھٹکارا مل گیا۔ اب وہ پانچ وقت کی نماز ٹائم پر ازدا کرتی ہے پہلے ایسا نہ تھا کیونکہ بواسیر کی وجہ سے ہر وقت ناپاک رہتی تھی۔ اب شکر ہے اللہ کا وہ صحت یاب بھی ہورہی ہے۔ (سیف اللہ، لاہور)

 

گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل گئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںپچھلے دو سال سے عبقری کامطالعہ کرنے والا ہوں ایک رات میرے گردے میں بہت شدید درد ہوا جو   برداشت کرنا مشکل تھا۔ اور ہمارے گائوں سے شہر بھی تقریباً بیس کلو میٹر دور ہے۔ اب سمجھ نہیں آرہی تھی کیا کروں ساری رات درد میںگزری اگلے روز شہر کے ایک سرکاری ہسپتال میں گیا جہاں ڈاکٹرزنے چیک اپ کرکے فوری ٹیسٹ کروانے کا کہا ۔ ٹیسٹ کروایا تو پتھر چلا کہ پتھری ہے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ دیا لیکن میں آپریشن سے بہت ڈرتا تھا اور آپریشن پر خرچہ بھی کافی آرہا تھا۔ میں ہسپتال سے کچھ ادویات لے کر گھر آیا جس کے استعمال سے وقتی طور پر درد ختم ہوگیا۔ لیکن یہ گولیاں مستقل علاج نہیںتھیں۔ میرے دل میں آیا کہ عبقری رسالہ دیکھتا ہوں وہاںپتھری سے متعلق کچھ نہ کچھ ہوگا۔ رسالہ کھولا چندصفحات پلٹنے کے بعد ایک دوائی ’’پتھری ڈائیلاسسز کورس‘‘ بارے لکھا پڑھا اور فوری کال کرکے ایک کورس کا آرڈر دیا دو دن میں دوائی کا پارسل مجھے مل گیا۔ لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق مستقل مزاجی سے دوائی کا استعمال کیا ایک کورس کے استعمال کے بعد ٹیسٹ کروایا تو گردے سےپتھری نکل چکی تھی میںنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس نے شفاء دی اور میں آپریشن سے بچ گیا۔(حق نواز، جنجوعہ پنڈ)

 

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

 

دوستوں کو موسمی اثرات سے حفاظت کا راز بتا دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! برف باری کے موسم میں آفس کی طرف سے چند لڑکوں کا گروپ مری گیا تھا جس میں میں بھی شامل تھا۔سارا دن لڑکے برف باری سےکھیلتے اور رات کو کوئی نزلہ، زکام،کھانسی کا شکار ہوتا۔ ان میں واحدمیں تھا جس کونہ نزلہ، نہ زکام اور نہ ہی کھانسی کی شکایت تھی ۔ سب حیران تھے کہ ہاشم پر موسم کا کوئی اثر نہیں ہوتا آخر وجہ کیا ہے ؟ جب مجھ سےپوچھا تومیں نے بتایا کہ میں صبح کمرے سے نکلنے سے پہلے اور شام کو کمرےمیں آتے ہی عبقری قہوہ کا استعمال کرتا ہوں جس مجھے موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھتا تھا۔ اور اس کے علاوہ ڈسٹ الرجی، پولن الرجی اور گلے کی خراش میں بھی بہت مفید ہے۔ تمام دوستوں نےکہا کہ ہمیں بھی دو تو میں نے سب کوایک ایک ساشے عبقری قہوہ کا دیا تو سب نے استعمال کیا بہت خوش ہوئے میں لاہور سے عبقری قہوہ کے دو ڈبے لے کر گیا تھا گھرواپسی پر ایک ساشے بھی نہیں بچا سب استعمال کرلیے۔ اب آفس میں اکثر دوست چائے کی جگہ عبقری قہوہ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی افادیت کے گُن گاتے ہیں۔مجھے ریشہ رہتا تھا جس کےلیے میں عبقری قہوہ استعمال کرتا تھا بس پھر عبقری قہوہ ایسا لگا کہ اب چائے چھوڑ ہی دی ہے ایک کپ صبح اور ایک کپ شام کو عبقری قہوہ پیتا ہوں جس سے جسم میں چستی برقرار رہتی ہے چاہے جتنے مرضی کام کرلوںتھکاوٹ نہیںہوتی۔ (محمد ہاشم، لاہور)

 

سر کی خشکی سکری ایک ماہ میں غائب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بال بہت زیادہ اُترتے تھے اور سردی میں تو سر میں اتنی خشکی ہوتی تھی جیسے کسی نے ٹوکری بھر کر خشکی کی میرے سر پرالٹا دی ہو۔ ہر وقت خارش تو عام سے بات تھی۔ بہت سے ٹوٹکے اور مہنگے سے مہنگا ملکی اور غیر ملکی شیمپو استعمال کیے لیکن خشکی جانے کا نام ہی نہ لیتی ۔ عبقری تسبیح میرا آنا جانا تھا اور وہ آئے مختلف احباب جب اپنے تجربات بتاتے تو میں غور سے سنتا جن سےمتاثر ہوکر میں نے کراماتی تیل استعمال کرنا شروع کیا تھا جس کےاستعمال سے جسمانی دردیں اور پرانی چوٹوں کی دردیں ختم ہوگئی تھی۔ اسی طرح ایک شخص نے طب نبوی ہیئر آئل بارے اپنا مشاہدہ بتایا تو میں نے درس سے واپسی پر ایک بوتل طب نبوی ہیئر آئل کی دواخانہ سے لی اور استعمال شروع کیا میں ہر وقت طب نبوی ہیئر آئل سے اپنے سر کے بالوں کو تر رکھتا پندرہ دن بعد بوتل ختم ہوئی تو نئی بوتل لے آیا ایک ماہ مسلسل استعمال کےبعد میرے سر سے خشکی سکری کا خاتمہ ہوگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ میرے بالوں میںجو روکھا پن تھا وہ بھی ختم ہوگیا اور بال گرنا بھی بندہوگئے۔اب ہمارے گھر میںچاہےبڑاہو یا چھوٹا سب ہی طب نبوی ہیئر آئل استعمال کرتے ہیں بہت ہی اچھا ہیئر آئل ہے۔ میری اہلیہ بھی اس تیل کی بہت تعریف کرتی ہیں ان کی چند سہیلیاں بھی اب یہی تیل استعمال کررہی ہیں بہت اچھا رزلٹ ہے۔ (محمد یوسف، چونگی امر سدھو)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 302 reviews.