Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تریاق معدہ اور الرجی خارش کا آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ 14سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ حکمت تو پڑھی ہی ہوئی تھی مگر مجھے اصل حکیم اسی میگزین نے بنایا‘ اس نے مجھے ایسے ایسے نایاب اور کامیاب نسخہ جات دئیے کہ جو میں شاید ساری زندگی بھی پڑھنے میں لگادیتا تو شاید ایسے نسخہ جات مجھے کسی طب کی کتب میں تجربات کے ساتھ نہ ملتے۔ پاکستان میں کوئی کم ہی حکماء حضرات ہوں گے جو عبقری رسالہ سے مدد نہ لیتے ہوں ورنہ میں نے جتنے بھی آج تک کامیاب حکیم دیکھے ہیں وہ عبقری پاس ضرور رکھتے ہیں‘ عبقری سے ہی بخل شکنی کرنا سیکھی‘ ورنہ پہلے تو نسخہ جات سنبھال سنبھال کررکھتا تھا‘ حتیٰ کہ کسی قریبی عزیز کو بھی ہوا نہ لگنے دیتا‘ مگر جب سے عبقری پڑھا‘ مخلوق کیلئے خیر اللہ نے دل میں ڈال دی‘ اب جو بھی نسخہ ملتا ہے‘ یا کسی نسخے کا فائدہ نظر آتا ہے فوراً عبقری کیلئے لکھ دیتا ہوں‘ آج بھی تین نسخہ جات لیکر حاضر ہوا ہوںجو انتہائی مجرب ہیں‘ بعض حکماء اپنے دواخانہ سے ان نسخہ جات سے ہزاروں کمارہے ہیں‘ مگر میں مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے یہ نسخے عام کررہا ہوںتاکہ کسی کا بھلا ہوجائے اور میرے اور میری نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ رہے۔
تریاق معدہ اور الرجی خارش کا آزمودہ نسخہ
گندھک آملہ سار بیس گرام ‘پودینہ خشک بیس گرام‘ اجوائن دیسی چالیس گرام تمام ادویات کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ ترکیب استعمال:ایک تا آدھا چمچ چھوٹا چائے والا دن میں تین مرتبہ ہمراہ نیم گرم پانی سے کھلائیں۔
فوائد:پھوڑے پھنسی،دھدر،چنبل،ماسخورہ،کےلیے فوری اثر ہے۔پیٹ درد کو فورا ختم کرتی ہے۔دانت درد ‘ قے‘ اسہال معدہ و امعاء میں بے چینی سوزش ورم،یورک ایسڈ کی زیادتی،ریاح شکم اور گیس کےلیے مفید ہے۔خارش کےلیے مفید ہے۔انتہائی مصفی خون ہے۔جلد کو نکھارتی ہے‘ چہرے کے داغ دھبےاور چھائیوں کو دور کرتی ہے۔سو فیصد مجرب و آزمودہ ہے۔ بنائیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
کولیسٹرول کے لیے
ھوالشافی: دیسی اجوائن 20 گرام لے کر اس کے اوپر دیسی لہسن کا رس اتنا ڈالیں کہ ایک انگلی اوپر رہے. ململ کے کپڑے سے ڈھانک کر سائے میں رکھ کر سارا رس خشک کر کے سکھا کر پیس لیں۔ صبح خالی پیٹ ایک ماشہ سے 2 ماشہ تک نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔ یہ دوا انجائنا اور وجع الفواد میں بھی موثر ہے مگر کولیسٹرول کے لیے تو بہترین چیز ہے اچھے رزلٹ کے لیے دونوں اشیاء دیسی ہونی ضروری ہیں۔
بواسیر کا کامیاب نسخہ
یہ نسخہ انتہائی کامیاب ہے‘ ایک سخی شخص گزشتہ 25 سال سے یہ نسخہ بنا کر مفت مخلوق خدا میں تقسیم کررہا ہے اور بے شمار لوگوں کو اس نامراد مرض سے نجات حاصل ہوئی ہے۔ نسخہ انتہائی سادہ اور سستاہے‘ بنائیے اور بواسیر کے مریضوں کو ضرور استعمال کروائیے۔ ھوالشافی: میٹھا سوڈا اور گندھک آملہ سار برابر وزن لے کر بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ اگر تکلیف زیادہ ہو تو دو دو کیپسول صبح‘ دوپہر ‘ شام تازہ پالنی سے لیں ‘ سات دن مسلسل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔
اذان اور نماز کی فضیلت !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف میں پڑھنے سے کتنا ثواب ملتا ہے۔ پھر ان کے لیے قرعہ ڈالنے کے سوائے اور کوئی چارہ نہ باقی رہتا، تو البتہ اس پر قرعہ اندازی ہی کرتے اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ نماز کے لیے جلدی آنے میں کتنا ثواب ملتا ہے تو اس کے لیے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ عشاء اور صبح کی نماز کا ثواب کتنا ملتا ہے، تو ضرور کولہوں کے بل گھسیٹتے ہوئے ان کے لیے آتے۔(صحیح بخاری)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 301 reviews.