Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

اثرات کی وجہ
سے پریشانیاں
دوستوں کے معاملے میں احتیاط کیجئے!
یہ سورج ہمارے گھر نہ گرے!
گھر میں خوشحالی اور
رزق میں فراوانی
آیت کریمہ کے ورد
سے باز آجائیے ورنہ!

 

 

 

اثرات کی وجہ سے پریشانیاں
میں گھر سے مسجد کی طرف نماز پڑھنے جارہا ہوں مسجد کے ساتھ ہی والد کے دوست کا گھر ہے تو میں گھر کے اندر چلا جاتا ہوں۔ میں انکل کو سلام کرنے کے لیے ہاتھ نکالنا چاہتا ہوں تو میرا بازو اٹھ نہیں پاتا۔ میں بہت پریشان ہو جاتا ہوں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بازو کسی چیز میں پھنسا ہوا ہے۔ انکا گھر بہت خوبصورت ہے اور بہت خوبصورت صوفے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ انکل مجھ سے پوچھتے ہیں کہ گھر کیسا لگ رہا ہے میں تعریف کرتا ہوں کہ بہت خوبصورت ہے۔ پھر میرے والد اور چاچو آجاتے ہیں اور میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے چلا جاتا ہوں۔ دوسرا خواب دیکھا کہ ایک کتاب مجھے گھو رہا ہے اور پھر وہ ایک دم سے مجھ پر جھپٹ پڑتا ہے اور کاٹتا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(محمد سلیمان، واہ کینٹ)
آپ کے خواب کے مطابق آپ کے اکثر کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں اور ایسا رویہ اثرات کی وجہ سے ہورہا ہے۔ آ پروزانہ 125مرتبہ آیت الکرسی اکتالیس دن پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور اسی کو پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔
دوستوں کے معاملے میں احتیاط کیجئے!
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک کلاس میں بیٹھا ہوں اور استاد پڑھا رہے ہیں کہ اچانک میرا ایک دوست آکر میرے ساتھ بیٹھ جاتا ہے اور ہم دونوں باتیں کرتے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں جہاز میں بیٹھا ہوا ہوں کہ وہی دوست میرے ساتھ آکر بیٹھ جاتاہے اور ہم باتیں کرتے ہیں اور پھر جہاز پرواز کرتا ہی ہے کہ وہ واپس زمین پر آنے لگتا ہے اور زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (فہد سجاد ، پشاور)
آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مطلبی اور خود غرض قسم کے دوستوں سے آپ کو نقصان پہنچنے کا ڈر ہے، اس لیے دوستوںکے معاملے میں احتیاط سے کام لیا کریں۔ نیز حسب توفیق مالی صدقہ بھی دیں۔
یہ سورج ہمارے گھر نہ گرے!
میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں رات کا سماں ہے آسمان پر دو چاند چمک رہے ہیں اور اس کے اردگرد تین چار سورج آگ کے شعلے چھوڑ رہے تھے لیکن ان چاندوں کو کچھ نہیں ہوتا پھر غیبی آواز آتی ہے کہ یہ سورج اس گھر پر گرے گا جن کے مکین نماز نہیں پڑھتے لیکن میں دعا مانگتی ہوں کہ اے اللہ! ہم تو نماز پڑھتے ہیں، یہ سورج ہمارے گھر پر نہ گرے تو میں اور میری چھوٹی بہن اور بھائی بھاگ کر اپنی ایک خالہ کے گھر چلے جاتے ہیں پھر ایک سورج دور ایک گھر پر گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔(ت۔م، لاہور)
تعبیر:آپ کو اللہ نے بہت بڑی آفات سماوی سے بچا لیا ہے۔ شکرانے کے نفل ادا کریں اور کثرت سے استغفار کریں۔
دو اجنبی مہمان
میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں کوئی اجنبی مہمان آئے ہوئے ہیں۔ دو نوجوان لڑکیاں چائے بناکر خود پی رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں کچھ کھا رہی ہوتی ہیں۔ یہاں تک میں سیر ہو جاتی ہوں۔ میری امی کہتی ہیں کہ مہمانوں کیلئے پراٹھا بنائو، میں پھر مہمانوں کے لیے چائے کے ساتھ پراٹھا بناتی ہوں ایک نوجوان وہ کھا لیتا ہے جبکہ دوسرا ناراض ہوتا ہے میں اسے چائے دیتی ہوں تو وہ پی لیتا ہے۔ دوسرا کپ بھی پی لیتا ہے لیکن ساتھ میں کچھ نہیں لیتا پھر میں صوفے پر بیٹھی ہوئی قرآن پاک پڑھ رہی ہوتی ہوں تو میری باجی کے منگیتر میرے پاس سے گزرتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ دوپٹہ ٹھیک سے اوڑھا کرو پھر شفیق انداز میں سر پر ہلکی سے چیت لگاتے ہیں میں نے کالے رنگ کادوپٹہ سر پر اوڑھا ہوتا ہے دل میں کہتی ہوں کہ میں نے دوپٹہ تو بالکل ٹھیک اوڑھا ہواہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ عنقریب آپ کے دو اہم کام سرانجام پائیں گے جن میں سے ایک تو بہت آسان ہیں اور دوسرا ذرا مشکل ہوگا۔ بہرحال آپ شریعت کی پابندی کریں اور درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔
گندہ پانی:
خواب دیکھا کہ میری چھوٹی خالہ ہمارے زیر زمین پانی کے ٹینک ڈھکن کے پاس ایک گندا کپڑا نچوڑ رہی ہیں جیسے فرش صاف کرنے کا پونچھا ہو۔ میں نے ان سے کہا یہاں یہ نہ نچوڑیں کیونکہ گندگی ٹینک میں چلی جائے گی لیکن وہ نہ مانی اور مسکراتے ہوئے وہ کپڑا ڈھکن پر ہی نچوڑ دیا۔ میں نے کہا میں جاکر اپنی امی کو یہ بات بتاتی ہوں لیکن جانے سے پہلے میں نے ٹینک کے ڈھکن کی طرف دیکھا گندا پانی ٹینک میں چلا گیا تھا اور ڈھکن ٹیک پر سے آدھا اٹھا ہوا تھا، اس میں دو چھپکلیاں جو مگرمچھ کے بچے کے برابر کی تھیں اور ایکدوسرے کے اوپر پانی میں تیر رہی تھیں۔ میں نے سوچا یہ پانی پلیت ہونے کے ساتھ ساتھ زہریلا بھی ہوگیا ہے۔ امی سے کہتی ہوں۔ یہ پانی اب اوپر نہ چڑھائیں کیونکہ سب یہ پانی پئیں گے اور بیمار ہو جائیں گے۔ میں نے جاکر یہ بات امی کو بتائی لکین خواب میں میری سگی امی نہیں کوئی ناآشنا چہرہ تھا۔ امی کہنے لگیں چلو دیکھیں۔ جب میں انہیں ٹینک کے پاس لائی توٹینک میں بڑی تیزی سے پائپ میں سے پانی آرہا ہے۔ چھپکلیاں پانی میں غائب ہوچکی ہیں اور میں ڈر رہی ہوں کہ یہ پانی اب بھرنے کے بعد ٹینک سے باہر آئے گا اور چھپکلیاں بھی باہر آجائیں گی۔ پھر بہت تیز بارش ہونے لگتی ہے جس جگہ ہم کھڑے تھے اوپر ہمارے ٹاٹ کا چھچا تھا اور پانی سے ہم بھیگنے لگے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ز۔ا۔کراچی)
آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ دین کی طرف سے غفلت اور اللہ سے تعلق میں کمی ہو جائے۔ آپ کثرت سے استغفار کیا کریں۔تین سکے:
میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر ہوں اور رو رو کر ان سے فریاد کررہی ہوں کہ میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ کتنا برا کیا ہے (حقیقت میں بھی میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ بہت برا کیا اور ہماری جلد ہی خلع ہوگئی تھی) میں نے اشل میں مزار نہیں دیکھانہ مجھے اردگرد کا ماحول یاد ہے۔ یعنی خواب میں مزار نظر نہیں آرہا مگر یہ ہی محسوس کررہی ہوں کہ جیسے مزار پر ہوں اور وہاں ایک فقیر نما آدمی میری ہتھیلی پر تین کھمبیاں رکھتا ہے اور پھر میری پھیلی ہوئی ہتھیلی پر تین سکے رکھتا ہے، پھر جب میری آنکھ کھلی تو میں واقعی میں رو رہی تھی یعنی میری آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے تھے۔ (ثمینہ عندلیب۔ کراچی)
آپ کا خواب مبارک ہے اور آپ کو ان شاء اللہ غیبی مدد حاصل ہوگی اور تمام اٹکے کام آسانی سے طے ہو جائیں گے اور آئندہ زندگی میں آپ کو معاشی خوشحالی اور اطمینان نصیب ہوگا بشرطیکہ آپ تقویٰ والی زندگی اختیار کریں۔

 

گھر میں خوشحالی اور رزق میں فراوانی آئے گی

میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی ہوں،باہر کھیتوں کا منظر بہت سہانا ہے، موسم بھی بہت اچھا ہے، بارش ہوچکی ہے۔ سب کچھ بہت ہی خوبصورت لگ رہاہے، میںچھت کی سیڑھیوں پر آکر کھڑی ہوتی ہوں۔ نیچے گھر میں دیکھتی ہوں، امی دکھائی دیتی ہیں وہ بول رہی ہیں، میں کھیتوں میں جارہی ہوں۔ میںکھیتوں کی طرف دیکھتی ہوں۔کھیتوں میںاتنا پانی بھراہوتا ہےکہ باہر سڑک پربھی آجاتا ہے۔ پانی صاف شفاف ہے۔ میں دل میںکہتی ہوں امی کوبتائوں باہر پانی بہت ہے، لیکن نہیں کہتی۔ اچانک سیڑھیاں لوہے کی بن جاتی ہیں۔ مجھے یہ خواب میںبہت بارنظر آیا ہے۔(شبانہ کریم‘ساہیوال)
تعبیر: آپ کےخواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اگرچہ کہ گھر میں خوشحالی اور رزق کی فراوانی آئے گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ خاندانی رنجشیں بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ آپ سورئہ فلق اور سورئہ ناس ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں، واللہ اعلم

 

بڑی کامیابی ملنے والی ہے!

میں نے خواب دیکھا کہ میں نے امتحان دیا ہے۔ پھر پتہ چلتا ہے کہ میرا ’اے‘‘ گریڈ آیا ہے۔ میں جب دیکھنے جاتی ہوں تو ’اےون‘ گریڈ لکھا ہوتا ہے، میں واپس آکر امی ابو کو بتاتی ہوں کہ میرا ’اے‘ گریڈ نہیں، اےون گریڈ آیا ہے، میںبہت خوش ہوتی ہوں کہ میرا ’اے ون‘ گریڈ آیا ہے۔(ج، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔ تاہم خوشخبری پانے کے بعد دو نفل شکرانہ کی نیت سے ضرور پڑھ لیں۔ واللہ اعلم۔

 

ہر کسی پر بھروسہ نہ کیجئے ورنہ!
میں نے خواب دیکھا کہ میری گود میں دو ماہ کی بچی ہے اور میں نے برقع پہن رکھا ہے۔ میرے ساتھ شاید میری 14سالہ بیٹی بھی ہے اور میں غالباً چھوٹی بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تھی اور واپسی پرمجھے یاد آتا ہے کہ گھر میں گرم مصالحہ ختم ہے، مجھے وہ خریدنا ہے،سامنے ہی دکان پر گرم مصالحہ خریدنے چلی جاتی ہوں۔ میں ایک بینچ پر بیٹھ جاتی ہوں، وہ عورت پیار سے میرے سر پر ہاتھ رکھ کرکہتی ہے کہ تمہارا نام ک سے ہے لیکن میں اس سے جھوٹ بولتی ہوں کہ میرا نام تور سے ہے لیکن وہ نہیں مانتی ۔(ک۔م۔ فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ ہر ایک پر جلدی سے بھروسہ نہ کرلیا کریں ورنہ کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔ آپ ہرنماز کے بعد19باریَاحَفِیْظُ پڑھ کرحفاظت کی دعا کرتی رہا کریں۔ واللہ اعلم۔
آیت کریمہ کے ورد سے باز آجائیے ورنہ!
میں نے خواب دیکھا کہ میں آیت کریمہ کا ورد کررہا تھا۔ میں دیکھتا ہوں کہ جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں وہ میرے محلے کے ایک گھر سے باہر نکلتی ہے تھوڑی دیر بعد میں بھی اس کے پیچھے چل دیتا ہوں پھر وہ اچانک مڑتی ہے میں اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہوں وہ کہتی ہے کہ کچھ عورتیں اس کے پیچھے پڑی ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(م۔ س‘ اکال گڑھ)
تعبیر: اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ نے آیت کریمہ کا جو ورد اپنی مرضی سے شروع کر رکھا ہے فوری طور پر اس سے باز آجائیںورنہ کسی ناگہانی پریشانی آنے کااندیشہ ہے کیونکہ آیت کریمہ کا عمل جلالی ہے اور بغیر کسی کامل کی اجازت کے کرنےسے نقصان کا احتمال رہتاہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 297 reviews.