Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سستی دواء کے استعمال سے انمول خزانہ مل گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو تین سال ہوگئے تھے لیکن اولاد جیسی نعمت سے میں محروم تھی۔ کافی علاج کروائے بہت سارا پیسے اسی پر ضائع کیا لیکن پھر بھی اولاد کی امید نہیں ہوئی۔ ایک روز ایک لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو کے قطرے پلانے والی نے دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ کھولا تو لیڈی نے کہا کوئی بچہ ہے قطرے پلانے ہیں میں نے کہا کوئی نہیں ہے اس نے میرا چہرہ پڑھ لیا اور کہنے لگی صحت سے تو تم ٹھیک ہو مسئلہ کیا ہے میں نے اس ساری بات بتائی تو کہنے لگی اتنی ادویات کا تم نے استعمال کیا ہے اب میرے کہنے پر ایک سستی سی دوائی استعمال کرو میںنے کہا کون سی؟ اس نے کہا عبقری دواخانے کی دوائی ’’سچی دوا‘‘ ہے اس کا استعمال کرو ان شاء اللہ تمہارے صحن میںبھی بچے کھیلیں گے۔ میں نے جس کو بھی یہ دوائی بتائی ہے پہلے نہیں تو دوسرا دوسرے نہیں تو دوسرے ماہ تو پکا رزلٹ آتا ہے۔ میں نے پوچھا یہ دوائی کہاں سے ملے گی؟ اس نے کہا ویسے تو عبقری دواخانہ لاہور میں واقعے ہے لیکن اس کی ادویات کی ایجنسی مختلف شہروں میں ہے ہمارے شہر گوجرانوالہ میں بھی اس کی ایجنسی ہے اور یہ اس ایجنسی کا نمبر ہے۔ اس طرح وہ لیڈی ہیلتھ ورکر نمبر دے کر چلی گئی۔ شام کو میرے شوہر گھر آئے تو میں نے ان کووہ سب کچھ بتایا جو وہ لیڈی ہیلتھ ورکر بتا کر گئی تھی لیکن جب میں نے دوائی کی قیمت 100 روپے بتائی تو شوہر کہنے لگےکہ ہم نے اتنی اتنی مہنگائی دوائی کھائی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑا یہ 100 روپے والی دوائی سے کیا فرق پڑے گا ٹائم ضائع کرنے والی بات ہے۔لیکن میں نے کہا نہیں آپ لے کر آئیں میں کھائوں گی۔ میرے بے حد اصرار پر شوہر مان گئے اور اگلے روز کام سے واپسی پر ایک ڈبی سچی دوا کی لے
آئے ۔ میں نے اس پر لکھی ہوئی ترکیب پڑھی اور میں حیران ہوئی کہ اس دوائی پر اسم اعظم کا دم ہوا تھا حالانکہ یہ بات تو لیڈی ہیلتھ ورکر بتانا بھول گئی تھی ۔ میرا اس دوائی پر دل سا آگیا اور دل نے محسوس کیا کہ اس دوائی کےاستعمال سے اللہ مجھ پر ضرور کرم کریں گا۔ پہلے دوائی استعمال کی پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ دوائی کے بروشر پر لکھا تھا کہ ایک پہلے ماہ فرق نہ پڑے تو دوسرے ماہ اگر دوسرے ماہ بھی نہ پڑے تو تیسرے ماہ استعمال کریں اور کرنی صرف خاص ایام کے شروع دن سے تیسرے دن تک بس۔ پہلے ماہ فرق نہیں پڑا تو شوہر نے کہا میں تو تم کو کہتا تھا یہ اتنی سستی دوائی سے کہاں فرق پڑے گا لیکن دوسرے ماہ دوائی کے استعمال سے فرق پڑا اور جب میں نے شوہر کو یہ خوشخبری سنائی تو انہوں نے فوراً دو شکرانے کے نفل اسی وقت ادا کیے۔ سارا خاندان بہت خوش تھا اور میرے دل سے لیڈی ہیلتھ ورکر اورعبقری دواخانے کے لیے دعائیں نکل رہی تھیں۔ (زوجہ محمد اشرف، گوجرانوالہ)

 

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

 

بیٹی کو لگی ٹھنڈکا خاتمہ چند دن میں ہوگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر پانچ سال ہے ۔ گزشتہ دنوں اس کو سردی لگ گئی جس وجہ سے الٹی اور پیچش رکنے کا نام بھی نہیں لے رہے تھے۔ حالانکہ ڈاکٹر بدل بدل کر تھک گئے بیٹی دنوں میں اتنی کمزور ہوگئی کہ اس کی بس آنکھیں ہی چمک رہی تھیں۔ لاہور سے بچوں کی نانی نے کال پر بیٹی کا حال پوچھا تو میں نے کہا کہ امی جی بیٹی کی طبیعت بہت خراب ہے تو انہوں نے کہا کہ تم فوری بیٹی کو لے کر لاہور آجائو۔ میںاگلے دن دوپہر کو لاہور پہنچ گئی اور شام کو میری والدہ مجھے عبقری دواخانے لے گئی جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے میری بیٹی کو اچھی طرح چیک کیا اور صرف ایک چائلڈ سیرپ کے نام سے دوائی لکھی دی اور کہا کہ اس کا مستقل مزاجی سے استعمال کروایا ایک دن کے استعمال سے ہی بیٹی کی الٹی رک گئی اور تین دن کے اندر اندر پوشن بھی رک گئے اور بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہوگئی اور میںاپنی ماں کے گھر ایک ہفتے قیام کے بعد دوبارہ اپنے سسرال جڑانوالہ واپس آگئی سب میری بیٹی کو دیکھ کر حیران تھے کہ جب گئی تھی تو بہت کمزوری تھی لیکن واپسی آئی ہے تو ماشاء اللہ سے صحت مند ہے۔میری والدہ نے لاہور سے جاتے ہوئے چائلڈسیرپ کی تین بوتل میرے بیگ میں ڈال دی تھیں کہ جب بھی کسی بچے کو ایسے مسئلہ ہوتو اس کو یہ سیرپ دینا ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ میری والدہ کو عبقری کی ادویات پر بہت اعتماد ہے اور اب مجھے بھی ہے۔ (خورشید بیگم،جڑانوالہ)

 

میرا سردرد ختم، بچوں کو سبق یاد ہونے لگا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ دن پہلے سرمیں شدید درد ہونے لگا میں نے پین کلر کھائی پر فرق نہیں پڑا میں ڈاکٹر کے پاس گئی اس نے بھی دو چار گولیاں دیدی وہ خوراک بھی کھائی پر سردرد کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا میرے خاوند کہنے لگے مجھے لگتا ہے تمہاری نظر کمزور ہورہی ہے تم نظر چیک کروائو۔ میں اپنے شہر میں نظر چیک کروانے گئی تو میری نظر واقعی کمزور تھی اس کے لیے اس نے بتایا کہ آپ کو دماغی کمزوری بھی ہے ۔ اس نے مجھے ایک ڈبی روشن دماغ کی دی کہنے لگا کہ یہ میںخود بھی استعمال کرتا ہوں اور دوسروں کوبھی استعمال کا مشورہ دیتا ہوں اس کے استعمال سے دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری دور ہو جاتی ہے اس کے علاوہ یہ بچوں کو بھی استعمال کروا سکتے ہیں خاص کر کہ پڑھنے والے بچوں کو اس کے استعمال سے ذہنی قوت ملتی ہے۔میں نے روشن دماغ استعمال کی واقعی میں حیران رہ گئی چند ہفتوں میں میرے سر کا درد بھی ختم ہوگیا اور میری عینک بھی اتر گئی۔ میں نے اپنے بچوںکو بھی روشن دماغ استعمال کروانا شروع کی جس سے ان کاحافظہ تیز ہوا اب وہ سبق بھی اچھی طرح سے یاد کرتے ہیں۔ روشن دماغ اب میرے روزانہ کے معمول کا حصہ ہے۔ میں روشن دماغ اپنی جاننے والی خواتین کو بھی استعمال کروائی جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا ان کو بھی اس سے افاقہ ہوا۔ (مہرین فاطمہ، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 289 reviews.