Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھبرائیے نہیں! میں آسان ٹوٹکہ لیکر حاضر ہوئی ہوں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ان خدمات کے لیے آپ کے درجات بلند فرمائے آپ کو صحت کاملہ اور درازی عمر عطا فرمائے آمین۔دو منہ بالوں کے لیے:اکثر خواتین اور لڑکیاں اس وجہ سے پریشان ہوتی ہیں کہ ان کے بال دو مونہے ہیں ۔ تو گھبرائیے نہیں میں آسان ٹوٹکہ لے کر حاضر ہوئی ہوں اس کے لیے آپ کو کچھ لگانا بھی نہیں پڑے گا۔ بس بالوں کو سرے سے پکڑ کر جو بال دومونہے والے ہیں ان کو کھولتے جائیں سارے بالوں کو کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ تھوڑے بال کو کھولنا کافی ہے۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے پہلے میرے بال بھی ایسے ہی تھے جن کی وجہ سے بال بہت بُرے لگتے۔ تین چار سال پہلے میں نے بھی اپنے بال ایسے ہی کھولے اس کے بعد سے لے کر اب تک میرے بالوں میں دوبارہ کوئی دو مونہے بال نہیں آئے۔پائوں کی سوزش کے لیے:سردیوں میں اکثر لوگوں کو ایسا مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کے پائوں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں اور خارش بھی شدید ہوتی ہے جس کی وجہ پائوں کی انگلیوں اور انگوٹھے پر چھالے بن جاتے ہیں۔ رات کو پائوں رضائی میں بھی نہیں رکھ سکتے کہ اس سے خارش مزید ہوتی ہے۔ آج سے دو سال پہلے میں بھی اسی بیماری کا شکار تھی۔ اس کے لیے میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا جو کہ نہایت تیر بہدف ہے۔ ھوالشافی: دو یا ایک عدد شلجم لے کر اس کے چھلکے اتارلیں۔ پھر اس کے موٹے ٹکڑے کاٹ کر پانی میں ابال لیں جب پانی اُبل جائے تو اس پانی کو اس ٹب میں ڈال دیں جس میں پائوں بھگوئے جاسکیں۔ دھیان رہے کہ شلجم کا کوئی ٹکڑا ٹب میں نہ
جائے اگر چلا جائے تو نکال لیں کیونکہ رزق کی بے حرمتی تو کرنی نہیں۔ اب اس پانی میں اتنا تازہ پانی ڈالیں کہ پانی نیم گرم رہ جائے۔ اب اس نیم گرم پانی میں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے پائوں بھگوئیں۔ پائوں بھگونے کے بعد صابن سے پائوں دھو لیں لیکن اسی نیم گرم پانی سے ۔ اب پائوں کو اچھی طرح خشک کرکے سرسوں کا تیل لگالیں اور پھر جرابیں پہن لیں۔ یہ تین دن کرنا ہے اور رات کو کرنا ہے یہ عمل میرا آزمودہ ہے پہلے سردیاں شروع ہوتے ہی میرے پائوں خراب ہوجاتے تھے لیکن اس سال الحمد للہ میرے پائوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اگر دوبارہ ایسا مسئلہ ہوتو پھر یہی عمل کرلیں۔ دھنیا تازہ رہے:اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ دھنیا فریج میں رکھیں اور وہ خراب بھی نہ ہوتو اس کے لیے آپ سلور کے ڈھکن والے برتن میں دھنیا رکھیں اگر دھنیا اس طرح سے پانچ چھ دن بھی پڑا رہے گا تو بھی تازہ رہے گا۔ ہم اپنے گھر میں دھنیا ایسے ہی رکھتے ہیں‘ دھنیا ایسے ہوتا ہے جیسے ابھی ابھی کاٹا ہو۔(ایلساء احسان،حافظ آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 277 reviews.