Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر میں جھاڑو پوچا لگانے کے فوائد!بڑھا پیٹ ختم‘ کمر مضبوط

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

ایک وقت تھا جب موٹا ہونے پر فخر کیا جاتا تھا۔ موٹاپا تندرستی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ شاید یہ بات اس وقت صحیح ہو کیونکہ پہلے ہر چیز خالص ملتی تھی۔ ملاوٹ کا نام و نشان تک نہ تھا ۔ لوگ خوب کھاتے اور خوب کام کرتے تھے۔ اس لئے انہیں سب کھایا پیا ہضم ہو جاتاتھا۔ پانی بھرنا، چکی پیسنا اور گھر کے دوسرے کاموں سے اچھی خاصی ورزش ہو جاتی تھی۔ تب لوگ کو ورزش کی ضرورت بھی نہ پڑتی تھی۔ وہ دن بھر کام کرتے اور رات کو بےفکر ہوکر سو رہتے۔ نمود ونمائش کا کوئی تصور نہ تھا۔ ہر طرف سادگی تھی اس لئے لوگوں کو غم وفکر بھی نہ تھا۔ لیکن آج کا دور مختلف ہے۔ اب لوگ جسمانی مشقت کی بجائے ذہنی کام زیادہ کرتے ہیں۔ آج کے دور میں کچھ بھی خالص نہیں ملتا۔ نمود و نمائش کی وجہ سے لوگوں کے غم فکر بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ جسمانی کام نہ کرنا یا کم کرنا اور زیادہ کھانا موٹاپا پیدا کرتا ہے۔ کبھی کبھی زیادہ غم وفکر سے بھی آدمی کا جسم پھول جاتا ہے۔ آج تک موٹاپے کو وبال جان سمجھا جاتا ہےکیونکہ موٹاپا اپنے ساتھ بے شمار بیماریاں مثلاً شوگر، بلڈپریشر، ہارٹ اٹیک اور دوسری کئی بیماریاں لاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہوگیا ہے کہ موٹاپے سے بچا جائے۔ ورزش کرنا اس لئے بھی ضرور ی ہوگیا ہے کہ اب لوگوں کو میز کرسی پر بیٹھا کر سارا دن ذہنی کام کرناپڑتا ہے۔ جسمانی کام نہ کرنے کی وجہ سے ان کی توند نکل آتی ہے جو کہ بہت بری دکھائی دیتی ہے۔ پھر موٹے لوگوں پر لباس بھی زیادہ نہیں جچتا۔ خواتین کیلئے تو سب سے اچھی ورزش یہ ہے کہ وہ گھر کے کام خود کریں،آٹا گوندھنے، کھڑے ہوکر جھاڑو لگانے اور دوسرے کام کرنے سے اچھی خاصی ورزش ہوسکتی ہے اور پھر نوکر کا خرچ بھی بچ جاتا ہے۔ جیسے ہی وزن بڑھنے لگے فوراً اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم شروع میںتوجہ نہ دیں گے تو ہمارا وزن بڑھتا جائے گا اور پھر اسے کنٹرول کرنا یا دبلے ہونا مشکل ہو جائے گا اور کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ بہرحال یہاں کچھ نسخے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے وزن کو کنٹرول کرسکتے یں۔
(۱)موٹاپا دور کرنے کیلئے نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پینے سے زائد چربی ختم ہوجاتی ہے۔
(۲)نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے جسم کی چربی پگھلتی ہے۔
(۳)نہارمنہ قہوہ میں لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں اور دوپہر کھانا کھانے کے بعد بھی پئیں۔
(۴)لیموں کا اچارموٹے لوگوں کیلئے بہت مفید ہے۔
(۵)دن میں تین چار بار لیموںپانی میںنچوڑ کر پئیں۔
(۶)ایک چمچہ مولی کے بیج پانی کےساتھ کھائیں۔
(۷)کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابر ہی چینی ملالیںاور ہر روز صبح و شام استعمال کریں۔ اس کے ساتھ کالی مرچیںبھی پانی کے ساتھ پھانکتے رہیں۔
(۸)ایک پیالی تازہ پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ لیموں کا رس ملا کر صبح نہار منہ پئیں۔
(۹)کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی جوائن پانی کے ساتھ کھائیں۔
(۱۰)مولی اور سلاد کا استعمال کھانے میں ضرور کریں۔
(۱۱)چنے کی دال کے برابر ہینگ ہر روز پانی کے ساتھ کھائیں۔
(۱۲)ادرک کی چائے پئیں۔
(۱۳)جوارش کمونی زیرہ کے عرق کے ساتھ کھائیں۔
(۱۴)گھی کی بجائے کوکنگ آئل استعمال کریں۔
(۱۵)زیادہ میٹھی چیزوں، چاول، گھی اور دوسری بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔
(۱۶)ہر روز رسہ پھلانگنے کی ورزش کریں۔
(۱۷)ہر روز نہار منہ کینوںیا سنگترے یا مالٹے کا جوس پینا چاہئے۔(۱۸)نہار منہ لہسن کے دو تین جوے پانی سےنگل لیں۔
(۱۹)بیسن کی روٹی پیٹ کو ہلکا کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔
(۲۰)سیب کھانا پیٹا کیلئے بہت مفید ہے۔ یہ پیٹ کو ہلکا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 270 reviews.