Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نامحرم سے دوستی! یہ پڑھا ختم ہوگئی اور سکون مل گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس سن کر میری زندگی بدلی ہے‘ آپ کے بتائے وظیفے میں کرتی ہوں توبہت فائدہ ہوتا ہے اور دل کی دنیا بدل گئی ہے۔ حضرت جی آج کل کے دور میں اچھے رشتے نہیں ملتے جب میں شادی شدہ لڑکیوں کی دکھ بھری داستانیں سنتی ہوں تو میرا شادی کرنے کو دل نہیں چاہتا کسی کی ساس ظالم ہوتی اور کسی کا شوہر برا ہوتا ہے۔ سسرال میں جتنے بھی کام کرلوں طعنے اور بے عزتی ہوتی ہے آنے والی بہو کو عزت نہیں دی جاتی بہت کم سسرال والے ہیں جو بہو کو بھی بیٹی سمجھ کر عزت اور پیار دیتے ہیں۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف میں درس سن کر ڈائری پر لکھ لیتی ہوں جب بھی کوئی مشکل پیش آئے فوراً وظائف پڑھتی ہوں مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ایک دفعہ میں لاہور آئی بھی موتی مسجد گئی تھی آپ کے بتائے نفل پڑھے تھے ‘طریقہ یہ ہے کہ دو نفل حاجت کی نیت سے پڑھنے ہیں اور سورۂ فاتحہ میں جب ایاک نعبدو ایاک نستعین آیت پر پہنچیں تو اس کا مسلسل تکرار کریں‘پھر سورۂ مکمل‘ساتھ سورۂ اخلاص ایک مرتبہ‘ رکوع‘ سجدہ پھر دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی مکمل کریں۔ موتی مسجد میں بہت سکون ملتا ہے اورتسبیح خانہ میں سال میں ایک مرتبہ بسم اللہ 625 مرتبہ لکھوائی اور اس پر خاص عمل ہوتا ہےاس کا بہت فائدہ ہوا جہاں لے کر جائوں کامیابی ہوتی ہے۔ انٹرویو میں لیکر گئی تو آسان سوال پوچھے گئے اور اگر یونیورسٹی میں فیس جمع کروانی ہو تو گھر سے نکلنے کی دعا بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہپڑھیں تو آسانی سے فیس جمع ہو جاتی۔ میں نے بی ایس سوشل ورک کیا ہے میری پلیسمنٹ تبدیل نہیں ہورہی تھی میں نے آپ کا بتایا ہوا وظیفہ اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ شَـرَّھٗ بِـمَا شِئْتَ والا وظیفہ کیا تو پلیسمنٹ تبدیل ہوگئی‘ وین کے ارینج کے لیے یہ وظیفہ لاجواب ہے وین ٹائم پر ملے ٹائم ضائع نہیں ہوتا اور یَاقَہَّارُکا جو وظیفہ ہے ناف میں انگلی رکھ کر پڑھنے کا یعنی11مرتبہ یاقہار ناف پر انگلی رکھ کر ایک سانس میں پڑھنا ہے۔ میں یونیورسٹی میں پڑھتی تھی لڑکوں سے دوستی تھی میں جانتی تھی یہ غلط ہے‘ فون پر بات کرنے کی عادت ختم نہیں ہوتی میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا میری یہ عادت بھی ختم ہوگئی۔ مجھے خود احساس ہونا شروع ہوا یہ غلط ہے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں میں آخرت میں کیا جواب دوں گی اور اگر میں آج نامحرم سے دوستی بھی رکھوں تو میرے شوہر کی بھی غیر محرم عورتوں سے دوستیاں ہوں گی کیونکہ قرآن میں ہے پاک دامن عورتوں کے لیے پاک دامن شوہر ہیں۔ اس لیے میں نے اپنے آپ کو پاک کیا اس وظیفہ نے بہت ساتھ دیا اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں کسی نامحرم سے بات نہیں کرتی اور ساری دوستیاں ختم کردی۔ آپ کا درس آن لائن سنتی ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے بہت سی قرآنی دعائیں آپ نے یاد کروائی ہیں‘ زندگی گزارنے کا طریقہ آگیا ہے اتنا تو ماں باپ نے نہیں بتایا‘ آپ نے بہت سکھایا ہے ۔ آپ کے درس کا ہر لفظ موتی ہوتا ہے۔ میرا تسبیح خانے آنے کو بہت دل چاہتا ہے آپ دعا کریں‘ اللہ حاضری کی توفیق دے میرا دل کرتا ہے روزے رکھوں نماز پڑھوں آپ دعا کرنا اللہ تعالیٰ تسبیح خانے سے جوڑے رکھے میری موت تک اس کی خیر برکت ملتی رہے ‘آپ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ اجر دے اور قبول کرے۔(س۔ س، بھلوال)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 261 reviews.