Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طب محمد صلی اللہ علیہ و الہ سلم و آل محمد سلام اللہ و رضوانہٗ علیہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

جسم میں خون کی کمی دور کرنے کیلئے بہترین غذا

فرمان امام رضاسلام اللہ و رضوانہ علیہ
فرمانِ ابوالحسن علی بن موسی الرضا المعروف حضرت امام رضا سلام اللہ و رضوانہ علیہ’’خون کی صفائی اور نئے خون کی پیدائش کیلئے ناشتہ میں شہد کے استعمال کو معمول بنالیں۔‘‘
جدید سائنسی تحقیق
جدید طب نے بھی شہد کوامراض کے لیے اکسیر اور معجزاتی دوا کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ شہد ہرمرض میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے متعلق یہاں تک کہا جاتا ہے کہ شہد میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج پوشیدہ ہے۔ شہد وٹامن اورمعدنیات کا خزانہ ہے۔شہد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں معدنیات جیسے میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم کلورین، سلفر، آئرن اور فاسفورس پائی جاتی
ہے اس کے علاوہ شہد اپنے اندر وٹامن بی ون، بی ٹو، بی سکس، بی فائیو اور بی تھری کے علاوہ کاپر، آئیوڈین اور زنک بھی تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ خون کی کمی دور کرنے کیلئے و ٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شہد میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔(ریسرچ گیٹ) ایک اور جدید طبی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ شہد زبردست جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ مکھیاں مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں کے پھولوں کا رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔یوں کئی نباتات کے ادویاتی فوائد مل کر شہد کو قدرت کا تحفہ خاص بنا دیتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی زیادہ تر خون میں آئرن کم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔جب صبح نیم گرم پانی کے ساتھ شہد استعمال کیا جائے تو خون کے سرخ ذرات بڑھنا شروع ہو جاتےہے۔

 

کمپیوٹر دماغ چاہیے تو میوہ کھائیے!

فرمان حضرت امام علی نقی سلام اللہ ورضوانہ علیہ
ـ’’جو شخص یہ چاہے کہ اس کا حافظہ بڑھ جائے اسے چاہیے کہ روزانہ صبح تین تولہ(3 دانہ) مویز منقیٰ(میوہ/ کشمش) کھا لیا کرے۔‘‘
جدید سائنسی تحقیقات
1-امریکہ کی ریسرچ کے مطابق کشمش کے اندر بورون عنصر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دن میں روزانہ 2.3 ملی گرام بورون لینا ، دماغی صلاحیتوں کو بڑھا دیتا ہے۔
2-ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا دماغ اور جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
3-ایک اور ریسرچ کے مطابق کشمش دماغ کی صلاحیتوں کو بہتر کرتی ہے-
4-ایک اور جدید ریسرچ کے مطابق کشمش دماغ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ کیونکہ اس سے بورون بہت زیادہ حاصل ہو تے ہیں، جو دماغی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے بہت زیادہ مفید ہیں۔ اس حاضر دماغی اور حافظہ بہترین ہو جا تا ہے۔
5۔ جدید ریسرچ کے مطابق 12 دانے کشمش(منقیٰ) صبح ناشتے میں کھائے جائیں تو دماغی طاقت بڑھتی ہے‘ ڈیپریشن کے مریضوں کو آزمایا گیا تو ان کو ذہنی سکون ملا‘ اس کے علاوہ جسمانی طاقت میں بھی افاقہ ہوا۔ خاص طور پر بچوں کیلئے بہت مفید پائی گئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 244 reviews.