Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چچا کی دعا اور آٹھ بیٹے ملے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ مستقل مزاجی سے پڑھتی ہوں‘ اس میں دعاؤں بددعاؤں کے واقعات پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ یقیناً دعائیں اور بددعائیں نسلوں تک پیچھا کرتی ہیں۔ میرے پاس دعاؤں کے دو سچے واقعات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں تاکہ مخلوق خدا کو معلو م ہو کہ دعا جہاں سے بھی ملے فوراً لے لینی چاہیے نجانے کس کے منہ سے نکلی کوئی بات پوری ہوجائے اور نسلیں سنور جائیں۔ آئیے پڑھتے ہیں:۔
میرے دادا جان کوشوگر اور ہائی بلڈپریشر تھا۔ بواسیر اور ہرنیا کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے‘ ہر رات کو بہت سی گولیاں کھانی پڑتی تھیں ان کو جسم میں ہر وقت درد رہتا تھا‘ کبھی گردوں کا درد اور کبھی کمر درد کی شکایت ہوتی تھی لیکن دیکھنے میں بہت خوبصورت تھے‘ بڑا قد تھا ‘کالی پگڑی باندھ کر جب وہ اپنی برائون رنگ کا بیت یا چھڑی جسےکہتے ہیں۔ بازار جاتے تو کسی کو یقین نہ آتا تھاکہ یہ بندہ اتنا بیمار ہے۔ ہم چھوٹے تھے گھر میں کوئی نہ تھا جو رات کو ان کی مالش کرتا یا ٹانگیں دباتا دادی کام میں مصروف ہوتی تھیں۔ لہٰذا وہ مجھ سے یہ کام کرواتے تھے لیکن چونکہ میں چھوٹی تھی تو جس دن دادا جان کے جسم میں زیادہ درد ہوتا تھا یا کسی سفر سے واپسی ہوتی تھی تو اس دن اپنی بھتیجی کو بلوا لیتے تھے جو بغیر انکار کے آتی اور رات دیر تک دادا جان کے ٹانگیں دباتی جب تک دادا جان اس کو گھر نہ بھیجتے وہ بیٹھ کر ٹانگیں دباتی رہتی۔ اس کی ماں یعنی دادا کی بھابھی ہمارے گھرآکرکئی بار اس کو آواز دیتی کہ آجائو سو جائو لیکن وہ کہتی ماں ذرا صبر کر چچا کی ٹانگیں دبا آئوں ‘ بیچارے درد سے کراہ رہے ہیں جب دادا جان اس کو جانے کی اجازت دیتے تو ساتھ میں یہ دعا بھی دیتےکہ اللہ تم کو خوش رکھے اور تمہیں سات بیٹوں سے نوازے۔آج اس کے سات نہیں بلکہ آٹھ بیٹے ہیں اور وہ بہت خوش ہے اپنی زندگی میں۔ اپنے بڑے بیٹے کی جلدی شادی کروائی اس نے اسکے بہو کا بھی ایک بیٹا ہے۔ تو یہ ہے چچا جان کی دعا کی برکت ورنہ جس کے گھر میں دادا کی بھتیجی کی شادی ہوئی تھی اس خاندان میں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی تھیں‘ خود اسکی سات نندیں ہیں اور ایک دیور ہے یعنی اسکی ساس کے دو بیٹے اور سات بیٹیاں ہیں اور گھر میں مردوں کی کمی تھی جو اب اسکی برکت سے پوری ہوئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 213 reviews.