سخت ترین قبض کیلئے
ایک پلیٹ دہی لیں اس میں چھلکا اسپغول ڈال کر دس منٹ تک چمچ سے ہلاتے رہیں پھر اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ منہ نہار نوش فرمائیں۔ حسب ضرورت چینی، شہد، شکر بھی ملاسکتے ہیں اس خوراک کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں۔
پنڈلیوں کا درد اور ہائی بلڈپریشر
جھنگ سے غلام عائشہ بھروانہ صاحبہ فرماتی ہیں کہ پنڈلیوں کے سخت درد اور ہائی بلڈپریشر کا شکار تھی۔ گولیاں کھا کھا کر تنگ آچکی تھی میں نے حجامہ کا سنت عمل کروایا۔ درد ایسا غائب ہوا کہ گویا کبھی ہوا ہی نہ تھا۔ بلڈپریشر بالکل نارمل ہوگیا اور صحت بھی اچھی ہوگئی۔
پائوں کی انگلیاں خراب ہو جائیں
(الف)جب پائوں کی انگلیاں پک جائیں، خارش اور چبھن محسوس ہوتو اصل خشک مہندی (بازاری کیمیکل والی نہ ہو) کی چٹکی انگلیوں کے درمیان رکھیں چٹکی مہندی رکھ کر جرابیں اور بوٹ پہن سکتے ہیں ہر قسم کی انفیکشن ختم ہو جائے گی۔ (ب) اسی تکلیف کے لیے آپ کیکر کے خشک پھول رگڑ کر انگلیوں کے درمیان رکھیں تو صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ (ج)چاک کا برادہ بھی انگلیوں کے انفیکشن ختم کرنے کے لیے مجرب ہے۔
گلا خراب ہو
تھوڑا سا چھلکا اسپغول چینی ملاکر منہ میں رکھیں اور چوستے رہیں گلے کو سکون نصیب ہوگا۔
دل کی دھڑکن تیز ہو
خشک دھنیا اور سونف ملاکر منہ میں رکھیں اور چوستے رہیں۔ دل کی دھڑکن نارمل ہو جائے گی۔
پیشاب کی زیادتی
لہسوڑہ کے نرم پتے ایک تولہ لے کر اس کا رس نکالیں، ایک تولہ شکر ملاکر پلاتے رہیں۔ پیشاب نارمل ہو جائے گا۔
برص سے نجات کا آسان ٹوٹکہ
سرس کے بیجوں کا تیل برص پر ملا کریں تمام داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
داد سے نجات کیلئے یہ لیپ آزمائیے
خربوزے کا چھلکا پانی میں گھوٹیں جب لطیف لیپ تیار ہو جائے تو داد کو کسی اوزار سے کھجاکر لیپ کردیں۔ سات یوم متواتر یہ عمل کریں۔
مصفی خون، پھوڑے پھنسیاں
نیم کے پھول اور شیشم کے پھول سایہ میں خشک کریں۔ برابر وزن میں لیکر پیس لیں۔ دونوں وقت 1-3ماشہ ہمراہ آب تازہ دیں۔ پھوڑے پھنسیاں غائب اور جسم کندن کی طرح چمک اٹھے گا۔
گرمی دانے یا پت
چھاچھ کو پت پر مل کر ٹھنڈے پانی سے غسل کریں یا تخم مرج سرخ اکیس دانے مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر رات کو چھت پر رکھیں صبح گھوٹ کر چھان لیں اور میٹھا ملا کر پلادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں