ایام کے دنوں کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ جو کام عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کی مدد کیلئے کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور آ پ کو اور آپ کے اہل و عیال کو سلامت رکھے۔ آمین!۔ میری بہن کو ایک تسبیح ہر نماز کے بعد یَاقُدُّوْسُ کی پڑھنے سے بُرے خیالات‘ گندے تصورات سے نجات حاصل ہوگئی ہے۔مزید خواتین کے پوشیدہ مسائل کے حل کیلئے میرا آزمودہ عمل کیجئے ان مسائل سے نجات مل جاتی ہے‘ وہ عمل یہ ہے کہ باوضو پاک حالت میں اس مقصد کیلئے سارا دن کھلی سورۂ والضحیٰ پڑھیں۔ باوضو بہت ضروری ہے۔
اگر کوئی کام مشکل ہے یا ہو نہیں رہا تو دو نفل حاجت کے پڑھ کر رب سے گڑگڑا کر دعا کریں‘ وہ کام ہوجاتا ہے‘ یہ بھی میرا آزمایا ہوا ہے۔مزید ایک ٹوٹکہ ایام کے دنوں میں درس سے نجات کیلئے لکھ رہی ہوں‘ یہ میرا آزمایا ہوا ہے‘ جونہی ایام شروع ہوں اسی دن یعنی پہلے دن ایک دیسی انڈا ابال کر(اگر دیسی دستیاب نہیں تو پھر فارمی لے لیں) دودھ پتی کے ساتھ کھالیں‘ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ محترم حکیم صاحب میں عبقری کی باقاعدہ ریڈر ہوں اور اس میں بتائے گئے وظائف پر عمل بھی کرتی ہوں۔ محترم میرا نام شائع ہرگز نہ کیجئے گا۔ (م، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں