Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری -- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

غیرمسلم کو تحفہ دینا: قرآن مجید میں غیرمسلموں کے ساتھ نیکی و احسان کرنے کا عام حکم پایا جاتا ہے۔ تحفہ دینا اس کی ایک صورت ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: ’’اللہ تعالیٰ تمہیں ان لوگوں سے نیک سلوک کرنے اور انصاف کرنے سے منع نہیں کرتا‘ جنہوں نے نہ تم سے دین کے مسئلے پر جنگ کی اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا (یادرکھو) یقیناً اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (الممتحنۃ 8:60) رسول کریم ﷺ نے ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو ایک ریشمی جوڑا دیا۔ انہوں نے عرض کیا: آپ ﷺ نے تو فرمایا تھا ریشمی کپڑا وہ پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اب مجھے دے رہے ہیں؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تجھے پہننے کیلئے نہیں دیا بلکہ اس لیے دیا کہ فروخت کرکے قیمت لے لو یا پھر کسی کو دے دو‘ چنانچہ انہوں نے یہ ریشمی جوڑا مکہ میں رہائش پذیر اپنے مشرک بھائی کو تحفہ میں بھیج دیا۔ (البخاری: 2619)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کی بکری ذبح کی گئی تو کہنے لگے: کیا میرے یہودی پڑوسی کو تحفے میں گوشت بھیج دیا ہے؟ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام مجھے ہمیشہ پڑوسی کے متعلق (حسن سلوک کی) وصیت کرتے رہے۔ یہاں تک کہ میں نے سمجھا شاید اسے وراثت کا حقدار بھی بنادیا جائے گا۔ (ابوداؤد: 5152)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 835 reviews.