Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر کنٹرول، بیوی کا پائوں کٹنے سے بچ گیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی شوگر کی مریض ہے گزشتہ دن پہلے پائوں کی انگلی میں زخم ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انگلیاں کالی سیاہ اور پنجہ سوج گیا۔ زخم ہونے کے سات دن کے بعد میں اس کو راولپنڈی ہسپتال لے گیا زخم دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا یہ تو مہینے یا ڈیڑھ مہینے کا زخم ہے ہم نے کہا نہیں یہ صرف 8 دن کا ہے۔ 6 دن صفائی اور علاج کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے آدھا پنجہ کاٹ دیا اور ٹانکے لگائے اور 7 دن بعد آنے کو کہا۔ اس دوران پٹیاں بھی کروانے کو کہاں پہلی پٹی کروانے کے بعد دوسرے دن جب پٹی کھولی تو بدبو ہی بدبو اور پیپ ہی پیپ تھی۔ جب دوبارہ ہسپتال گئے تو زخم کا منہ کھلا تھا ۔ ڈاکٹروں نے ایڑھی سے اوپر تک کاٹنے کو کہا۔ میںنےانکارکیا ہم فوراً دوسرے پرائیویٹ ہسپتال پشاور آگئے۔ وہاںسپیشلسٹ کو چیک کروایا تھا۔اس نے ایک ہفتے کی دوائی دی اور ہم دوائی لے کر گھر آگئے ایک ہفتے دوائی کا استعمال کیا پر زخم خشک ہی نہیں ہورہا تھا شوگر بہت ہائی تھی۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعا کی کہ یا اللہ میری بیوی کو شفاء دے۔ میں گھنٹوں مسجد میں بیٹھا دعائیں کرتا رہتا تھا۔ ایک روز معمول کے مطابق نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلا تو ایک آدمی عبقری رسالہ تقسیم کررہا تھا ایک رسالہ اس نے میرے ہاتھ میں بھی تھمادیا میں سمجھ کوئی نیا میگزین آیا ہے شاید اس کی مشہوری کررہا ہے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ رسالہ نہیں ہے آپ اس کا مطالعہ کریں آپ کے بھی ہر مسئلے کا اس میں حل ہوگا۔ خیر میں رسالہ گھر لایا اور اس کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ رسالے کے اندر کے صفحات میں ایک جگہ عرق شوگر شفاء بارے پڑھا جس کے فوائد میں لکھا تھا کہ انسولین سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ میرا فوری خیال اپنی بیوی کی طرف آیا کہ اس کو بھی تو انسولین لگتی ہے کیوں نہ اس کو استعمال کروایا جائے۔ میں نے دیئے گئے نمبرز پر لاہور فون کیا اور چھ بوتل عرق شوگر شفاء کی بذریعہ پارسل منگوائیں اب یہ میری امید کی آخری کرن تھی ۔ میری بیوی نے بھی عرق شوگر شفاء کا استعمال پاگلوں کی طرح کیا۔ ایک ہفتے کے استعمال کے بعد شوگر لیول لو ہونا شروع ہوگیا اور شوگر کا زخم خشک پڑنے لگا۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ جس نے عبقری کے ذریعے میری بیوی کو شفاء دی۔ اب زخم بالکل ٹھیک ہوچکا ہے اور وہ اپنے معمولات کے کام میں مصروف ہوگئی ہے ’’عرق شوگر شفاء‘‘ کے استعمال کے بعد تمام دوسری ایلوپیتھک ادویات کا استعمال بند کردیا ہے اور عبقری رسالہ گھر پر لگوا لیا ہے جو ہر ماہ باقاعدگی سے آتا ہے اس میں اور بھی بہت سے نسخے اور ٹوٹکے آتے ہیں جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ اس ماہ میں نے بھی سو عبقری رسالہ تقسیم کیا اس نیت سے کہ شاید کوئی مجھے جیسا کسی بیماری سے پریشان ہو اور وہ یہ رسالہ پڑھے اور اس کو بھی اپنے مسائل کا حل اس سے مل جائے اور دعائیں دے۔ (محمد صادق، اسلام آباد)

 

کھانسی کے دورے پڑنا بند ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے دو سال سے مجھے دمے کی شکایت تھی ایلوپیتھک ادویات کا استعمال جاری تھا لیکن جوں ہی سردیاں شروع ہوتی بس پھر میرے لیے چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا دس قدم چلتے ہی کھانسی کا دورہ شروع ہو جاتا۔ٹھنڈی ہوا سانس کے ذریعے اندر جانے سے پھیپھڑوں پر زخم ہو جاتے۔ ساری ساری رات میں کھانسی کرتا جس سے گھر والے بھی پریشان ہو جاتے ۔ میرے ایک محلے دار نے عبقری دواخانے کے بارے بتایا کہ تم میرے ساتھ کبھی وہاں چلو انشاء اللہ ان کی ادویات کے استعمال سے دمہ ختم ہو جائے گا۔ بہت سوچنے کے بعد ایک صبح میں اس کے گھر گیا کہ مجھے عبقری دواخانے لے چلو ہم دونوں شرقپور شریف سے صبح آٹھ بجے لاہور کی جانب نکلے اور پورے نو بجے عبقری دواخانے کے سامنے تھے ٹوکن لیا اور اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے ’’شفائے حیرت سیرپ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ تین بوتل شفائے حیرت لیااور واپس گھر کی جانب گامزن ہوگئے۔ گھر پہنچ کر تسلی سے میں نے سیرپ کے اوپر ہدایات پڑھی اور اس کا استعمال شروع کیا دو بوتل کے استعمال سے ہی میرے کھانسی کافی حد تک کم ہوگئی جو میں رات بھر کھانسی کرتا تھا اس سے جان چھوٹ گئی بچے بھی کہتے کہ ابو جی آپ کیا استعمال کررہے ہیں پہلے تو ساری ساری رات آپ کھانسی کرتے اب سکون سے سوئے ہوتے ہیں میں نے ان کو شفائے حیرت بارے بتایا تو انہوں نے کہا یہ واقعی لاجواب چیز ہے۔ (نور دین، شرقپور شریف)

معدے کی جملہ بیماریوں سے نجات مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانے سے نسبت ہوئے ایک سال ہوا ہے۔ ہرجمعرات میں اپنے شوہر کے ساتھ تسبیح خانے آتی ہوں ۔ درس میں بتائے جانے والے ٹوٹکے اور نسخے کمال کے ہوتے ہیں۔ درس کے دوران میرے پاس کاپی موجود ہوتی ہے جس پر بتایا گیا ٹوٹکہ یا نسخہ میں فوری نوٹ کرلیتی ہوں پھر کسی ضرورت مند کو اس ٹوٹکے یا نسخے کو استعمال کرنے کا کہتی ہوں تاکہ اس کو شفاء میسر آسکے۔ میں خود معدے کے مسئلے سے دوچار تھی۔ میں نے بذریعہ فون آپ سے ملنا کا ٹائم لیا جب آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے نبض دیکھ کر پہلے ہی سب کچھ بتا دیا کہ آپ کو کیا کیا پرابلم ہیں۔ میں حیران ہوگئی کہ آپ نے امراض کی تشخیص بالکل درست کی تھی۔عبقری کی ’’جوہر شفائے مدینہ‘‘ دوائی کے استعمال کا مشورہ دیا میں نے چار ڈبی دواخانے لیں اور دی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنا شروع کیں تقریب ڈیڑھ ماہ دوائی کے باقاعدگی کے استعمال کے ساتھ مجھے 60فیصد شفاء مل گئی۔معدہ پر چوبیس گھنٹے بوجھ رہتا تھا جیسے کسی نے پتھر رکھ دیا ہو وہ ختم ہوگیا۔ گیس کی پرابلم تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔ جوہر شفائے مدینہ ہر وقت ہمارے گھر میں موجود رہتی ہے چھوٹے بچوں کو بھی استعمال کرواتی ہوں فائدہ ہوتا ہے۔ میں نے جوہر شفائے مدینہ کو پیٹ درد اور قبض میں بھی مفید پایا ہے۔(عظمیٰ خورشید، لاہور)

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 811 reviews.