Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

پرندوں کیلئے دانہ ڈالا‘ رزق کے دروازے کھل گئے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ تسبیح خانے کو دن رات ترقی عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں کو نیک اور صالح بنائے ۔ آمین۔ عبقری کے جولائی کے رسالہ میں ایک وظیفہ پڑھا تھا کہ جو کوئی عصر سے مغرب تک 313مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اوّل و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ اس کے رزق میں اضافہ ہوگا اور یہ وظیفہ تین جمعے کرنا ہے۔میں نے یقین سے پڑھا لیکن دل میں سوچا کہ دو سال بعد آمدنی بڑھتی ہے تو ابھی کچھ مہینوں پہلے ہی میرے شوہر کے آفس والوں نے تنخواہ بڑھائی ہے اب اور کیوں بڑھائیں گے لیکن میں نے تین جمعہ یہ عمل یقین سے پڑھا اور کچھ دن بعد میرے شوہر نے بتایا کہ باس نے تنخواہ اور بڑھا دی ہے میں نے اللہ کے بہت شکر ادا کیا اور آپ کے لیے دل سے دعائیں نکلی۔
دم والا تیل:میں سو کر اٹھی تو ایک دم اچانک سے میرے کان میں درد ہونا شروع ہوگیا اور اس قدر درد تھا کہ مجھ سے وضونہ کیا گیا۔ میں نے جلدی سے دم والا تیل کان میں ڈالا تو تھوڑی ہی دیر میں کان کا درد بالکل ٹھیک ہوگیا۔
رزق میں برکت:عبقری کا میسج آیا کہ جس کا جانور کچھ نہ کھائے وہ استغفار کی تسبیح کیا کرئے۔ میں روزانہ چھت پر چاول ڈالا کرتی تھی اور چڑیاں آکر کھایا کرتی تھی لیکن چند دن بعد چڑیاں آنا بند ہوگئیں مجھے بہت دکھ ہوا کہ چڑیا دانہ چگنے کیوں نہیں آئیں؟ میں نے استغفار کی تسبیح پڑھنا شروع کردی اور کچھ دن بعد میری چڑیا واپس آکر دانہ چگنا شروع ہوگئی اور میری خوشی دوبارہ لوٹ آئی اور ہمارے رزق میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور اب میں ہر روز چڑیوں کو ضرور دانہ ڈالتی ہوں اور گھر کے اور افراد بھی صدقے کے طور پر دانہ ڈالتے ہیں۔ (کوثراحسان، لاہور)
عبقری سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدمت ہے میں عرصہ دو سال سے عبقری سے وابستہ ہونے کے بعد میرے مشاہدات میں یہ بات آئی ہے اللہ پاک کے حکم سے اور آپ کی دعا سے میرے کافی سارے مسائل ایک ایک کرکے حل ہونے شروع ہوئے ہیں دم میں بھی شامل ہوتے ہیں ہم میاں بیوی اور یقین۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے صرف اور صرف اللہ پاک کے امر سے ہوتا ہے اور وسیلہ آپ بنتے ہیں اللہ پاک نے آپکی زبان میں وہ تاثیر رکھ دی ہے کہ رب سے مانگنے پر آپکی دعا رد نہیں ہوتی میرے سر پر لاکھوں کا قرضہ تھا جو کہ اب آدھا رہ گیا ہے تقریباً 3,85,000 جو ابھی ادا کرنا ہے پہلے میرے شوہر کا کام بالکل نہیں چلتا تھا اب جب سے تسبیح خانہ آنا شروع ہوئی ہوں‘ اللہ پاک نے کرم کردیا ہے جو دن کبھی فاقے میں گزرتے تھے اب اللہ کے کرم سے اور تسبیح خانہ کی برکت سے پیٹ بھر کر سوتے ہیں۔ اللہ پاک نے بہت بڑی نعمت صحت و تندرستی سے نوازا ہوا ہے کچھ زندگی کے بڑے بڑے مسئلے موجود ہیں۔ اللہ پاک سے امید ہے وہ بھی اللہ نے چاہا تو ضرور حل ہوں گے بہت ساری عورتوں سے ملاقات ہوتی ہے جو بتاتی ہیں کہ عبقری سے ان کو بے حد فائدہ مل رہا ہے بہت سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں لاعلاج بیمار اللہ پاک کے کرم سے عبقری کی دوائوں سے صحت پا رہے ہیں‘ میں خود اور دوسروں کیلئے بھی یہاں سے سچا منجن، طب نبوی ہئیرآئل، کراماتی تیل، آنکھ شفاء، کان شفاء، شفاء حیرت بہت دفعہ لے کر گئی ہوں اور جس جس نے استعمال کیا ہے مجھ سے دوبارہ دوبارہ منگوایا ہے۔ مشروب عبقری کے تو کیا ہی کہنے پورے رمضان اور رمضان کے بعد بھی کوئی آٹھ سے دس بوتلیں استعمال کیں ہیں زبردست چیز ہے لاجواب ذائقے ہے۔ میرے بھانجے کو بڑی پرانی الرجی تھی چنیوٹ میں رہ کر اس نے بڑے علا ج کروائے یہاں میری طرف آیا تو میں عبقری دواخانہ لے آئی اب چھ مہینے کے لگاتار علاج سے کافی حد تک ٹھیک ہوگیا ہے۔ میرے بیٹے بلال طارق کو وظائف کرنے کا بہت شوق ہے مگر مستقل مزاج نہیں دعا کیجئے گا اللہ پاک اسے بھی عبقری تسبیح خانہ سے جڑنے کی توفیق دے۔اس کے علاوہ میرے شوہر ہر ماہ عبقری رسالے آٹھ سے دس عدد خرید کر تقسیم کرتے ہیں تاکہ کسی کا عبقری پڑھ کر بھلا ہو جائے۔ وہ نیکی اللہ دنیا میں دس اور آخرت میں بے حساب عطا کریں گے۔ صلے کے طور پر میں گھر میں محلے کے بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں 12بچوں میں سے تین نے قرآن پاک مکمل کرلیا ہے چوتھا بچہ اکیسویں پارے پر ہے ایک آٹھویں پارے پر ہے اور تیسرے پارے پر پانچ سے چھ بچے نورانی قاعدہ ایک دو بچے پہلے پارہ پر ہیں آپ سے التماس ہے ان سب کیلئے دعا فرمائیں اللہ انہیں سیدھے راستے پر چلائے (آمین) اللہ کے فضل سے میں جو سوچا کرتی ہوں جمعرات کے درس میں مجھے میرے سوالوں کا جواب مل جاتا ہے۔ آپ میرے لیے دعا فرمائیں اور میری بیٹی ربیعہ طارق کیلئے بھی کہ وہ اپنے سسرال میں خوش رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ رہتی دنیا تک اپنے مریدوں پر بنائے رکھے۔ آمین۔(رفعت طارق، لاہور)

 

رزق اور وقار میں ترقی پانے کا نسخہ!میرا آزمودہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ جتنے بھی لوگ جڑے ہیں پوری امت مسلمہ کو صحت و تندرستی اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور آپ کا اسی طرح سے سایہ شفقت ہمارے سر پر رہے۔ آمین۔میں ایک پرائیویٹ سکول میں نوکری کرتی تھی وہاں پر میری تنخواہ صرف7500 روپے تھی میں نے ایک اشتہار دیکھا جو میرے گھر کے تقریباً ایک گھنٹے کیے فاصلے پر تھا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو دونوں کلیئر ہوگئے لیکن نوکری کے لیے اپلائی کیے ہوئے چھ ماہ ہوگئے تھے مجھے وہاں سے کوئی کال یا لیٹر نہیں آیا تھا اور جس سکول میں میں جاب کرتی تھی وہاں سے بھی نوکری چھوڑ دی اس بنا پر کے میری نوکری جہاں پر اپلائی کیا ہوا تھا وہاں پر ہو جائے گا۔(جہاں اپلائے کیا تھا نوکری کے لیے وہ یونیورسٹی آف گجرات تھی) میرا جب سکول میںآخری دن تھا‘ میں بہت روئی کے یونیورسٹی میں بھی نوکری نہیں ہو ئی‘ سکول سے بھی جاب چھوڑ دی ہے اب گھر میں میں فارغ کیا کروں گی؟ اسی دن میری ایک سہیلی نے مجھے دیکھ کر کہا کہ تم نہ رو‘ میں تم کو ایک وظیفہ بتاتی ہوں تم صرف اس کو پڑھنا اور انشاء اللہ تمہاری نوکری ہو جائے گی۔ میں نے اس وظیفے کو تقریباً کوئی ایک یا ڈیڑھ مہینہ پڑھا تھا اور الحمدللہ میری یونیورسٹی میں جاب ہوگئی۔ میں نے جو وظیفہ پڑھا اور اب تک پڑھ رہی ہوں وہ دو انمول خزانہ نمبر 2ہے جو ہروقت میرا ورد زبان رہتا ہے۔وظیفہ یہ ہے:۔
یَا لَطِیْفًام بِـخَلْقِہٖ یَا عَلِیْمًام بِـخَلْقِہٖ یَا خَبِیْرًام بِـخَلْقِہٖ اُلْطُفْ بِیْ یَا لَطِیْفُ یَا عَلِیْمُ یَا خَبِیْرُ
میں آپ کو حضرت صاحب اور اپنی دوست کو کروڑوں اور اربوں دعائیں دیتی ہوں۔ اللہ پاک آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور لمبی عمر دے۔ آپ اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور اللہ پاک آپ کو ان کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 797 reviews.