Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طب محمد صلی اللہ علیہ و الہ سلم و آل محمد سلام اللہ و رضوانہٗ علیہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

صحت کو چارچاند لگانے کیلئے روزانہ خوشبو لگائیں!

حضرت امام رضاسلام اللہ ورضوانہٗ علیہ سے منقول ہے:’’ مرد کو خوشبو چھوڑنی مناسب نہیں ہے۔بہتر تو یہ کہ ہر روز لگائے اگر اس پر قدر ت نہ رکھتا ہو تو ایک دن کے بعد لگائے اگر یہ بھی ممکن نہ ہوتو جمعہ کے دن ضرور لگائے مگرناغہ نہ ہو۔
خوشبو کے استعمال پر میڈکل سائنس کی ریسرچ
صحت پر خوشبو کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ایک طریقہ علاج کی بنیاد رکھی گئی جسے اروما تھراپی Aromatherapy کہا جاتا ہے۔اروما تھراپی کی اصطلاح 1928ء میں فرانسیسی کیمیادان رینے موریس گانے فوس René-Maurice Gattefossé نے متعارف کرائی۔ اروما تھراپی کے کئی ذرائع ہیں جن سے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ ان ذرائع میں خوشبو کو سانس کے ذریعے اندر لینا یا Inhalation، بھاپ کے ذریے اسٹیم لینا، مختلف نباتاتی عرقیات کی مالش وغیرہ شامل ہیں۔
ہماری ناک میں ایسے حساس اعصاب ہوتے ہیں جو خوشبو یا بدبو دونوں سے فوری طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ آخذ اعصاب خوشبو یا بدبو کا پیغام دماغ تک پہنچاتے ہیں۔ دماغ ہی میں یادداشت، جذبات اور جنس کے مقامات ہوتے ہیں۔ خوشبو یا بدبو ہمارے اندر محبت، نفرت، شہوت، پریشانی اور غم کو برانگیختہ کرسکتی ہے اور یہ کیفیات ہماری نبض، فشار خون، تنفس اور شاید دفاعی نظام کو متاثرکرسکتی ہے۔ خوشبوئوں سے علاج کے ماہرین و معالجین کا دعویٰ ہے کہ خوشبوئوں میں جراثیم کو ہلاک کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق خوشبوسونگھنا‘ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے‘ بے خوابی کو دور کرتا ہے‘ بے ہوشی میں سنگھائیں فائدہ ہوتا ہے‘ ضعف بصارت‘ دماغ کی کمزوری‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن اور دل کے امراض اور بھولنے کے مرض میں مفید ہے۔. خوشبو کی بدولت صحت میں چستی و خوشگواری کا عنصر پیدا ہوتا ہےاورجنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

تھکاوٹ ،سُستی ،اُداسی،چڑچڑا پن بھگائیں!

امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہٗ علیہ نے فرمایا:’’انگور اعصاب کو مضبوط ،تھکاوٹ کو دورکرتا اور انسان کے دل کو تازگی عطا کرتا ہے۔
میڈیکل سائنس کی ریسرچ
انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔ یہ ملٹی وٹامن پھل ہے! انگور میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہیں۔ انگور وزن بڑھاتا اور چہرے کی رنگت کو خوب صورت بناتا ہے۔یہ معدے کو طاقت ، جلن کو ختم اورخون کو بڑھاتا ہے ۔اس لئے خون کی کمی کی صورت میں انگور استعمال کرنے چاہئے ۔ جسمانی کمزوری و نقاہت کو دور کرتا ہے ، بدن کو موٹا کرتا ہے ۔ اکثر حضرات وہم وسوسے پریشان خیالی ، پست ہمتی اور چڑ چڑے پن کا شکار (باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ:تھکاوٹ ،سُستی ،اُداسی،چڑچڑا پن بھگائیں!)
ہوتے ہیں ان عوارض کیلئے انگور بڑا موثر ہے ۔ انگور دل کے امراض سے بچاتا ہے ۔ دل کے درد اور بے ترتیب دھڑکنوں میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے -

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 794 reviews.