محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میرا تمام گھرانہ بہت شوق سے پڑھتا ہے‘ اس میں موجود اعمال‘ وظائف‘ مسنون دعائیں اور طبی ٹوٹکےو نسخہ جات بہت فوائد دے جاتے ہیں‘ ہماری بہت سی پریشانیاں‘ مسائل اور الجھنیں ان اعمال اور نسخہ جات سے دور ہوئی ہیں۔میں ان تمام قارئین کیلئے دعائیں کرتی ہوں جو عبقری میں اپنے تجربات و مشاہدات شیئر کرتے ہیں۔ میں بھی عبقری قارئین کو ایک بہت ہی پرتاثیر طاقتور عمل ہدیہ کررہی ہوں‘ مجھے یہ عمل میرے ماموں نے بتایا تھا میں نے کئی بار آزمایا بہت مجرب پایا بہت ہی طاقتور عمل ہے۔یہ عمل میرے ماموں کو دوران سفر ایک مسافر نے بتایا تھا ۔ ماموں نے بھی کئی بار کیا ہر بار سوفیصد اثر پایا عمل یہ ہے۔ جب بھی شدید بارش، آندھی یا طوفان کے آسمان پر اثرات ہوں تو گیارہ دفعہ اوّل آخر درود شریف کوئی بھی پڑھیں اور درمیان میں گیارہ دفعہ سورئہ فاتحہ ہر دفعہ بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں مزید بسم اللہ الرحمن الرحیم کی ’’م ‘‘کو الحمد اللہ رب کی’’ل‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھیں ملحمد اللہ رب العالمین پڑھیں۔ یعنی اوّل آخر درود شریف گیارہ مرتبہ، درمیان میں سورئہ فاتحہ، بسم اللہ گیارہ مرتبہ اس طرح پڑھ کر آسمان پر چاروں طرف (+) جمع کے نشان لگائیں چاروں طرف مغرب، شمال، جنوب، مشرق چاروں سمتوں کی کوئی ترتیب نہیں بس چاروں طرف خلا میں (+)جمع کے نشان ہاتھ کی انگلی سے لگائیں اور تصور کریں کہ میں نے اللہ کے نام کی برکت سے آندھی، بارش، طوفان کو روک دیا۔ میں نے نہیں بلکہ اللہ نے خود اپنے نام کی برکت سے روک دیا ہے۔ حضرت یہ بہت مجرب عمل ہے اس عمل کی برکت سے آندھی طوفان بارش نہیں آتی اگر آتی بھی ہے تو عافیت والی آتی ہے نقصان والی نہیں حضرت میری طرف سے اجازت ہے۔آسمان پر جمع(+)کے نشانہ ایسے لگانے ہیں۔ چاروں سمتوں میں سمتوں کی کوئی ترتیب نہیں جہاں سے مرضی آئے شروع کریں۔
اس عمل کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ جہاں انسانوں کی آندھی، طوفان، بارش سے بچت ہوتی ہے وہیں دشمنوں سے بھی بچت ہوتی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ یہی عمل تب بھی کیا جاسکتا ہے جب کسی انسان کو دشمن کا یا کسی لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہوتو اسی طرح درود شریف اوّل آخر گیارہ مرتبہ اور سورئہ فاتحہ+ بسم اللہ پڑھ کر آسمان پر (+)جمع کے نشان لگاتے وقت تصور کرکے اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کی برکت سے چاروں طرف سے اللہ دشمن اور دشمن کے وار سے بچائے گا اور جب (+)کے نشان لگائے تو تصور کرئے کہ اس کے دشمن کی جڑیں جم گئی ہیں بس آگے وہ کچھ حرکت نہیں کرسکتا اور نہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اور تصور کرے کہ میں اللہ کے حفاظت و امان میں آگیا ہوں چاروں طرف سے اور اب مجھے کوئی چیز بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
(بختاور ظہور، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں