محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2015ء میں اپنا کرایہ کا مکان تبدیل کرتے وقت ایک بک سٹال پر نظر پڑی‘ ایک رسالہ رکھا ہوا تھا جس کے ٹائٹل پر لکھا تھا ’’بھوسہ سے شوگر کا کامیاب علاج‘‘ میں پڑھ کر چونک پڑا‘ خیر یہ ہیڈنگ پڑھ کر رسالہ خرید لیااور تجرباتی طور پر اس کا مطالعہ شروع کردیا‘ یہ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ اس رسالہ میں کسی بھی جگہ کسی خاتون کی برہنہ یا نیم برہنہ کوئی تصویر نہیں تھی‘ بڑی خوشی ہوئی کہ یہ رسالہ اس قابل تھا کہ میں اسے بغیر کسی کراہت کے گھر میں رکھ سکتا ہوں۔ اس میں موجود شوگر کا نسخہ پڑھا‘ قریبی جانوروں کے چارہ کی دکان سے بھوسہ خریدا‘مجھے بھوسہ بالکل آسانی سے اس لیے بھی مل گیاکہ ان دنوں عید قرباں قریب تھی‘ہر طرف بھوسہ کی دکانیں سجی
ہوئیں تھیں۔ مٹی کا پیالہ خریدا اور گھر کی راہ لی‘ جس نے بھی سنا میرا خوب مذاق اڑایا کہ مجیب خان بھوسہ سے اپنی شوگر کا علاج کررہا ہے‘ ہر طرف سے جملے کسے جاتے تھے مگر میں نے کسی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اپنا علاج جاری رکھا‘ ایلوپیتھی ادویات کے ساتھ بھوسہ کا پانی بھی جاری رکھا‘ ایک ماہ کے بعد چیک کروانے پر معلوم ہوا کہ خاصا اثر پڑا ہے‘ تین ماہ کے مستقل علاج کے بعد پتہ چلا کہ اب کوئی شوگر کا عارضہ نہیں ہے۔ میں ادویات چھوڑ دیں مگر پرہیز نہیں چھوڑا۔ الحمدللہ! اللہ کا کرم ہے۔ (مجیب‘)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں