محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اپنے حفظ و امان میں رکھے ہر بلاکے شر سے محفوظ رکھے۔ ( آمین)میرے چند آزمودہ روحانی و طبی مشاہدات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتی ہوں۔(۱)سورئہ قریش کا مجھے اتنا فائدہ ہوا کہ پہلے جب میں گاڑی میں سفر کرتی تو دل متلاتا جس کی وجہ سے قے ہوتی اب سارا راستہ پڑھتی ہوں سورئہ قریش تو اس سے افاقہ ہے۔(۲)عبقری صابن سے میںنے لاجواب فوائد پائے ہیں۔ پہلے جب میں سردیوں میں غسل کرتی تو مجھے بخار ہو جاتا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس سے محفوظ ہوں جسم ہلکا پھلکا رہتا ہے۔(۳)عبقری تلبینہ کھانے سے مجھے بے حد فائدہ ہوا میں جب بھی بیمار ہوئی روحانی جسمانی یا غمزدہ ہوتی پریشان ہوتی تو میں یہ تلبینہ کھاتی ہوں اس سے میرے دل سے بوجھ سا اتر جاتا ہے‘ خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں۔(۴)مسواک کرنے سے مجھے بہت افاقہ ہوا پہلے میرے مسوڑوں سے خون رستا تھا خالی کلی کرنے سے بھی لیکن جب سے مسواک کی ترتیب بنائی ہے خون آنا بند ہوگیا۔(۵)میری پائوں کی انگلیوں کے درمیان میں الرجی کے زخم بن گئے میں نے جادو شکن تیل استعمال کیا جس سے میرے زخم بالکل ٹھیک ہوگئے۔ (۶)ستر شفائیں استعمال کی تو میرے گلے سے جو خون آتا تھا خارش کی وجہ سے اس کے استعمال سے افاقہ ہوا۔ (۷)کان شفاء میں نے استعمال کی ۔ میرے کان میں بہت خارش رہتی تھی اور بے چینی سوار رہتی میں نے جب سے کان شفاء استعمال کی اللہ کے فضل سے
افاقہ حاصل ہوا۔(۸)آنکھ شفاء: میری آنکھ میں درد ہوتا تھا جلن ہوتی تھی پانی بھی آتا تھا لیکن جب سے میں نے آنکھ شفاء کا استعمال کیا اللہ کے فضل سے افاقہ ہوا۔(۹)جوہر شفائے مدینہ کے استعمال سے پیٹ کا درد، بخار، جسم کے درد سے افاقہ حاصل ہوا اللہ کے فضل سے۔(۱۰)میرے پیٹ میں جب بھی درد ہوا یا پیٹ خراب ہوا روحانی پھکی کے استعمال سے فوری افاقہ حاصل ہوتا ہے۔(۱۱)حکیم صاحب آپ کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا جس کی وجہ سے مجھے تہجد میں اٹھنا نصیب ہوا۔اللہ پاک آپ کی عمر میں ، صحت میں، زندگی میں برکت فرمائے اللہ آپ کو خوش رکھے اور آپ کا سایہ ہم پر قائم رہے۔
(م۔ف، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں