Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

11جمعراتیں! سورۂ اخلاص کا عمل اور میری تین بیٹیوں کی شادی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

12 نومبر 2020ءبروز جمعرات سے 21 جنوری 2020ء بروز جمعرات تک سورۂ اخلاص کا یہ عمل تسبیح خانہ میں ہر جمعرات کو ہوگا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری تین بیٹیاں جن کی عمریں 28،26 اور 22سال تھیں‘ یعنی تینوں کی عمر شادی کے قابل تھی‘ مگر رشتہ کوئی نہ آتا‘ جس کی وجہ سے میںاور میرے شوہر بہت زیادہ پریشان تھے‘ خاص طور پر اپنی 28 اور 26 سالہ بیٹیوں کو گھر میں دیکھ کر دل خون کےا ٓنسو روتا تھاکہ ہم لاکھ کوشش کے باوجود بھی ان کا رشتہ طے نہیں کرپارہے‘ جو رشتہ ہمیں لگتا کہ ہماری بیٹیوں کیلئے بہتر ہے وہاں سے انکار ہوجاتا اور بعض رشتے آتے کہ وہ پسند کرجاتے مگر جب ہم جاکر ان کے گھر کا ماحول‘ لڑکے کا کاروبار اور چال چلن معلوم کرتے تو ہم استغفار کرتے ہوئے انکار کرتے۔ رو رو کر رب کریم سے نیک صالح رشتے مانگتے رہے‘ میری بچیاں بھی پانچ وقت نماز ی اور باپردہ ہیں۔ گزشتہ سال میرے شوہر کو ان کے دوست تسبیح خانہ لیکر گئے اور وہاں درس کے آخر میں اعلانات کے دورانِ شیخ الوظائف نے سورۂ اخلاص کی (باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ:11جمعراتیں! سورۂ اخلاص کا عمل اور میری تین بیٹیوں کی شادی )
گیارہ جمعراتوں کے خاص عمل کا بتایا کہ جس میں چند منٹوں میں تمام مجمع مل کر تقریباً چالیس ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتا ہے اور یہ گیارہ جمعراتوں کا عمل ہے‘ جو تمنا دل میں رکھ کر آئیں اللہ کریم پوری فرماتے ہیں‘ میرے شوہر نے گھر آکر مجھے بتایا‘ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم یہ گیارہ جمعراتیں ہر حال میں تسبیح خانہ جائیں گے۔ میری بیٹیاں بھی ہمارے ساتھ جانے کو تیار ہوگئیں۔ یوں ہم پانچ رکشہ میں بیٹھ کر ہر جمعرات تسبیح خانہ درس میں شامل ہوتے اور سورۂ اخلاص کے خاص عمل کا حصہ بنتے۔ یقین کیجئے تسبیح خانہ درس میں شامل ہونے سے وہ کچھ ملا کہ بیان نہیں کرسکتی۔ گیارہ جمعراتیں کے عمل کے دوران ہی میری بڑی دو بیٹیوں کے الگ الگ جگہ رشتے آئے‘ وہ ہمارے گھر آئے اور بچیوں کو پسند کرگئے۔ اگلے دو ہفتوں میں ہم ان کے ہاں سے ہوکر آئے اور آکر ہم نے ہاں کا پیغام بھجوا دیا‘ الحمدللہ! ادھر گیارہ جمعراتیں مکمل ہوئیں ادھر میری دو بڑی بچیوں کے دن رکھے جاچکے تھے‘ انتہائی سادگی سے دونوں باراتیں ایک ہی دن بیس بیس بندے لیکر آئیں‘ قریبی مسجد میں نکاح ہوئے اور میری بچیاں بیاہ کر اپنے گھروں میں چلی گئیں۔ ٹھیک تین ماہ بعد میری چھوٹی بچی کیلئے میرے شوہر کے دوست نےر شتہ مانگا‘ انتہائی دیکھا بھالا گھر اور لڑکےکو میں خود جانتی تھی انتہائی شریف اور پانچ وقت کا نمازی‘ پرہیز گار باحیا بچہ ہے۔ صرف بیس دن کے اندر میری تیسری بچی بھی بغیر کسی جہیز کے اپنے گھر میں تھی۔ میری ایک بچی شہر سے باہر ہے جو ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ ہی تسبیح خانہ نوچندی درس میں شامل ہوتی ہے جبکہ دوسری دونوں بچیاں اپنے شوہروں کے ساتھ ہر جمعرات درس میں شامل ہوتی ہیں‘ عبقری رسالہ پڑھتی ہیں۔ اپنے گھروں میں خوش و آباد ہیں۔ اللہ کریم تسبیح خانہ کو ہمیشہ آباد رکھے۔ان شاء اللہ اس سال ہونے والے خاص عمل میں بھی ہم ضرور شامل ہوں گے بلکہ میری بیٹیاں تو اپنے شوہروں کو اس خاص عمل کے اتنے فوائد سناتی ہیں کہ وہ خود بے تاب ہیں کہ جلد از جلد یہ عمل شروع ہو اور وہ بھی اس کے کمالات پاسکیں۔ عبقری رسالہ میرے گھر میں ضرور آتا ہے‘ جب بچیاں اکٹھی ہوتی ہیں تو عبقری رسالہ کے کسی نہ کسی ٹوٹکے یا وظیفہ کے فوائد شروع ہوجاتے ہیں اور پھر رات گئے تو عبقری اور درس کی ہی باتیں چلتی رہتی ہیں۔ (ز۔ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 750 reviews.